Welcome to Fundayforum.com - Pakistani Urdu Community Forum

Guest Image

Welcome to Fundayforum.com - Pakistani Urdu Community Forum, like most online communities you must register to view or post in our community, but don't worry this is a simple free process that requires minimal information for you to signup. Be apart of Fundayforum.com - Pakistani Urdu Community Forum by signing in or creating an account via default Sign up page or social links such as: Facebook, Twitter or Google.

  • Start new topics and reply to others
  • Subscribe to topics and forums to get email updates
  • Get your own profile page and make new friends
  • Send personal messages to other members.
  • Upload or Download IPS Community files such as:  Applications, Plugins etc.
  • Upload or Download your Favorite Books, Novels in PDF format. 

Search the Community

Showing results for tags 'sawal'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair-o-Shaa'eri
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Chitchat and Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Music, Movies, and Dramas
    • Movies Song And Tv.Series
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

  • Ishq_janoon_Dewanagi
  • Uzee khan
  • Beauty of Words
  • Tareekhi Waqaiyaat
  • Geo News Blog
  • The Pakistan Tourism
  • My BawaRchi_KhaNa
  • Mukaam.e.Moahhabt
  • FDF Members Poetry
  • Sadqy Tmhary
  • FDF Online News
  • Pakistan
  • Dua's Kitchen
  • Raqs e Bismil
  • HayDay Game

Categories

  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • IPS Community Suite 3.4
    • Applications
    • Hooks/BBCodes
    • Themes/Skins
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares

Categories

  • Articles

Calendars

  • Community Calendar
  • Pakistan Holidays

Genres

  • English
  • New Movie Songs
  • Old Movies Songs
  • Single Track
  • Classic
  • Ghazal
  • Pakistani
  • Indian Pop & Remix
  • Romantic
  • Punjabi
  • Qawalli
  • Patriotic
  • Islam

Categories

  • Islam
  • Online Movies
    • English
    • Indian
    • Punjabi
    • Hindi Dubbed
    • Animated - Cartoon
    • Other Movies
    • Pakistani Movies
  • Video Songs
    • Coke Studio
  • Mix Videos
  • Online Live Channels
    • Pakistani Channels
    • Indian Channels
    • Sports Channels
    • English Channels
  • Pakistani Drama Series
    • Zara Yaad ker
    • Besharam (ARY TV series)
  • English Series
    • Quantico Season 1
    • SuperGirl Season 1
    • The Magicians
    • The Shannara Chronicles
    • Game of Thrones

Found 5 results

  1. زکوٰة Zakat information Qustion no.1 سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟ جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔ Qustion no.2 سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟ جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔ Qustion no. 3 سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو Qustion :04 سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔ Qustion :05 سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ Qustion :06 سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ Qustion :07 سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض ہے۔ Qustion :-08 سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ Qustion :-09 سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ Qustion :- 10 سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟ جواب: شامل کئے جائیں گے۔ Qustion : 11 سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ Qustion :- 12 سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض نہیں ہے۔ Qustion :- 13 سوال: سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: ہے۔ Qustion :- 14 سوال: کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوٰة ادا کی جائے گی یا سونے کے حساب سے؟ جواب: بازار میں جوقیمت ہوگی۔ Qustion : 15 سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ہے۔ Qustion :- 16 سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟ جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔ Qustion : 17 سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔ Qustion :- 18 سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟ جواب: جب فروخت کردیا جائے زکوۃ واجب ہوگی۔ Qustion :- 19 سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ Qustion :- 20 سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟ جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔ Qustion :- 21 سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔ Qustion :- 22 سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة واجب ہے۔ Qustion :- 23 سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟ جواب: ادا ہوجائے گی۔ Qustion :- 24 سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔ Qustion :- 25 سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔ Qustion :- 26 سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟ جواب: نہیں۔ Qustion :- 27 سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ Qustion :- 28 سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟ جواب: نہیں۔ Qustion :- 29 سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز ہے۔ Qustion :- 30 سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ Qustion :- 31 سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟ جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔ سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟ جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔ سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟ جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔ سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟ جواب: لے سکتا ہے۔ سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دےسکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق ہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: بہتر ہے۔ سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟ جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔ سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟ جواب: دسواں حصہ۔ سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟ جواب: بیسواں حصہ۔ سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟ جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔ سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟ جواب: نہیں۔ سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟ جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔ سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔ سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوہ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟ جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔ سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟ جواب: ساقط ہوجائےگی۔ سوال: کسی کے پاس ایک ہزار درہم ہو تو اس میں پچیس درہم واجب ہوں گے، لیکن اگر سال مکمل ہونے کے بعد دوسودرہم ہلاک ہو جائیں توزکوٰۃ میں سے کتنےساقط ہو جائیں گے؟ جواب: پانچ درہم۔ سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یانہیں؟ جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی ۔ سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟ جواب: اختیار ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟ جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟ جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟ جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں غلام آزاد کرنے کا مطلب کیا ہے؟ جواب: وہ مکاتب غلام ہوتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟ جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟ جواب: یہ وہ محتاج ہوتے ہیں جو اللہ کے راستے میں لگے ہوئے ہیں یا حجاج ہوتے ہیں جو حج کیلئے نکلتے ہیں اور اپنی نقدی رقم کے ختم ہونے کی وجہ سے بیت اللہ کو پہنچ نہیں پاتے ۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟ جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟ جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔ سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟ جواب: دونوں جائز ہے۔ سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائزنہیں۔ سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: بہتر ہے۔ سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟ جواب: مکروہ ہے۔ سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟ جواب: مکروہ نہیں۔ سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ ہے۔ سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ نہیں ہے۔ سوال: ایسے لوگ جو اپنے شہروالوں سے زیادہ زکوٰۃ کے محتاج ہوں زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ نہیں ہے۔ سوال: جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہےاس پر زکاة فرض ہے یا نہیں؟ جواب: ہے۔ سوال: ایک شخص . .. زکوة. .. سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟ جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔ سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟ جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔ سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔ سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔ سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاکر دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟ جواب: شامل کئے جائیں گے۔ سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟ جواب: فرض ہے۔ سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟ جواب: فرض نہیں ہے۔ سوال: سونے میں جو نگ وغیرہ لگاتے ہیں ان پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: ہے۔ سوال: کھوٹ ملے سونے کی بازار میں جو قیمت ہوگی اس کے حساب سے زکوٰة ادا کی جائے گی یا سونے کے حساب سے؟ جواب: بازار میں جوقیمت ہوگی۔ سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ہے۔ سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟ جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔ سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔ سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟ جواب: جب فروخت کردیا جائے زکوۃ واجب ہوگی۔ سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟ جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔ سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟ جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔ سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟ جواب: زکوٰة واجب ہے۔ سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟ جواب: ادا ہوجائے گی۔ سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔ سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟ جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔ سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے سکتے ہیں یانہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز ہے۔ سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟ جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔ سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟ جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔ سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟ جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔ سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟ جواب: لے سکتا ہے۔ سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دےسکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق ہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: بہتر ہے۔ سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟ جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔ سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟ جواب: دسواں حصہ۔ سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟ جواب: بیسواں حصہ۔ سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟ جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔ سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟ جواب: نہیں۔ سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟ جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔ سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟ جواب: واجب ہوگی۔ سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوہ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟ جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔ سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟ جواب: ساقط ہوجائےگی۔ سوال: کسی کے پاس ایک ہزار درہم ہو تو اس میں پچیس درہم واجب ہوں گے، لیکن اگر سال مکمل ہونے کے بعد دوسودرہم ہلاک ہو جائیں توزکوٰۃ میں سے کتنےساقط ہو جائیں گے؟ جواب: پانچ درہم۔ سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یانہیں؟ جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی۔ سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟ جواب: اختیار ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟ جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟ جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟ جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں غلام آزاد کرنے کا مطلب کیا ہے؟ جواب: وہ مکاتب غلام ہوتا ہے۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟ جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فی سبیل اللہ سے کیا مراد ہے؟ جواب: یہ وہ محتاج ہوتے ہیں جو اللہ کے راستے میں لگے ہوئے ہیں یا حجاج ہوتے ہیں جو حج کیلئے نکلتے ہیں اور اپنی نقدی رقم کے ختم ہونے کی وجہ سے بیت اللہ کو پہنچ نہیں پاتے ۔ سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟ جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟ جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔ سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟ جواب: دونوں جائز ہے۔ سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائزنہیں۔ سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟ جواب: جائز نہیں۔ سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب: بہتر ہے۔ سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟ جواب: مکروہ ہے۔ سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟ جواب: مکروہ نہیں۔ سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ ہے۔ سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ نہیں ہے۔ سوال: ایسے لوگ جو اپنے شہروالوں سے زیادہ زکوٰۃ کے محتاج ہوں زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟ جواب: مکروہ نہیں ہے۔ سوال: جو زمین تجارت کے لیے لی جاتی ہےاس پر زکاة فرض ہے یا نہیں؟ جواب: ہے۔ سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟ جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔ سوال: کیاسادات کے لیے خیرات لینا جائز ہے؟ جواب: نہیں۔ سوال: بینک کے سود کے پیسے اپنی غریب بہن کی لڑکی کی شادی میں بنا کسی نیت کے دے سکتےہیں یا نہیں؟ جواب: دےسکتے ہیں۔ سوال: اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو اداہوجائے گی یا نہیں؟ جواب: زکاة ادا نہ ہوگی۔ سوال: کیا اپنے مستحق زکاة بھائی کو زکاة کی رقم دی جا سکتی ہے؟ جواب: دی جا سکتی ہے ۔ سوال: آج کے دور میں سونےکا نصاب کیا ہے؟ جواب: ۸۷ گرام ۴۸۰ ملی گرام سوال: آج کے دور میں چاندی کا نصاب کیا ہے؟ جواب: ۶۱۲ گرام ۳۶۰ ملی گرام سوال: کیا مستحق زکاة چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو یااپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟ جواب: دے سکتے ہیں۔ سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟ جواب: دی جاسکتی ہے۔ سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟ جواب: قیمت فروخت۔ سوال: سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟ جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔ سوال: کیااپنی بہن یا بھائی مستحق زکاة کی شادی میں زکاة دے سکتے ہیں؟ جواب: دے سکتے ہیں۔ سوال: کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟ جواب: ہاں۔ سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟ جواب: نہیں۔ سوال: مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکاۃ میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟ جواب: نہیں۔ سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔ جواب: نہیں۔ سوال: کیا زکوة یا صدقہ کا پیسہ اپنے رشتہ داروں کو جو کہ سید ہیں دیا جاسکتا ہے؟ جواب: نہیں۔ سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟ جواب: کرسکتا ہے۔ سوال: صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود کھاسکتا ہے۔ جواب: نہیں
  2. کوئی سوال جو پُوچھے ،تو کیا کہوں اُس سے بچھڑنے والے!سبب تو بتا جدائی کا پروین شاکر شدید دُکھ تھا اگرچہ تری جُدائی کا سِوا ہے رنج ہمیں تیری بے وفائی کا تجھے بھی ذوق نئے تجربات کا ہو گا ہمیں بھی شوق تھا کُچھ بخت آزمائی کا جو میرے سر سے دوپٹہ نہ ہٹنے دیتا تھا اُسے بھی رنج نہیں میری بے ردائی کا سفر میں رات جو آئی تو ساتھ چھوڑ گئے جنھوں نے ہاتھ بڑھایا تھا رہنمائی کا ردا چھٹی مرے سر سے،مگر میں کیا کہتی کٹا ہُوا تو نہ تھا ہاتھ میرے بھائی کا ملے تو ایسے، رگِ جاں کو جیسے چھُو آئے جُدا ہُوئے تو وہی کرب نارسائی کا کوئی سوال جو پُوچھے ،تو کیا کہوں اُس سے بچھڑنے والے!سبب تو بتا جدائی کا میں سچ کو سچ ہی کہوں گی ،مجھے خبر ہی نہ تھی تجھے بھی علم نہ تھا میری اس بُرائی کا نہ دے سکا مجھے تعبیر،خواب تو بخشے میں احترام کروں گی تری بڑائی کا
  3. poetry

    Be-basi ka chirag jala diya hai kaise bujhega ye tu hi chala gaya hai apne sab rang tu be-rang kar gaya hai mere dil pe gehre zakhm chor gaya hai har nashe se ziada hai tera nasha ab muje tu naa mile to lahu kar duga jism apna dard mitauga apne sab ab isi tarah zarurat pari to dil hi nikal duga kashhh k jeene ka koi sahara chora hota bus ek bund pani ki talab thi muje koi kinara to khali chora hota jaan leni hi thi to koi aasan tarika chuna hota wafa ka wada kar k be-wafayi ka rasta to naa chuna hota tanha kuch is tarah tu ne chora muje k qabr me jaa k hi aaya muje maza sawal puche ja rahe hai muj se hazaron phir b jawab me tera hi naam pukara maine itna q kiya tu ne muje gumrah naa duniya ka ho paya naa aakhirat ka ab sawal karta hu mai tuj se bus yahi is tute dil ko kuchalne me tuje maza kitna aaya.?
  4. ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻝ ﺗﯿﻦ ﻣﻘﺎﺻﺪ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﺎ ﻣﻮﮈ ﺍﭼﮭﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻭﮦ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﮍﺍﺍﻭﺭ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ“ ﻭﺯﯾﺮ ﺷﺮﻣﺎ ﮔﯿﺎ ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﻨﮧ ﻧﯿﭽﮯ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ‘ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ ” ﺗﻢ ﮔﮭﺒﺮﺍﺅ ﻣﺖ ‘ ﺑﺲ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﺑﺘﺎﺅ“ ﻭﺯﯾﺮ ﮔﮭﭩﻨﻮﮞ ﭘﺮﺟﮭﮑﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﺟﺰﯼ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ” ﺣﻀﻮﺭ ﺁﭖ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﯿﮟ ‘ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﯾﮧ ﺳﻠﻄﻨﺖﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﺳﻮﺍﮞ ﺣﺼﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﺧﻮﺵﻧﺼﯿﺐ ﺗﺮﯾﻦ ﺷﺨﺺ ﮨﻮﺗﺎ“ ﻭﺯﯾﺮ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ‘ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ ” ﻣﯿﮟ ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﺩﮮ ﺩﻭﮞ ﺗﻮ؟“ ﻭﺯﯾﺮﻧﮯ ﮔﮭﺒﺮﺍ ﮐﺮ ﺍﻭﭘﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﺟﺰﯼ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ ” ﺑﺎﺩﺷﺎﮦﺳﻼﻣﺖ ﯾﮧ ﮐﯿﺴﮯ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ‘ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﺧﻮﺵ ﻗﺴﻤﺖ ﮐﯿﺴﮯﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ“ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺳﯿﮑﺮﭨﺮﯼ ﮐﻮ ﺑﻼﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ‘ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺣﮑﻢ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺍﭘﻨﯽﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﺮﻣﺎﻥ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ‘ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺣﮑﻢ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﺎ ﺳﺮﻗﻠﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺁﺭﮈﺭ ﺩﮮ ﺩﯾﺎ ‘ﻭﺯﯾﺮ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﯿﺎ ‘ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯﺍﺣﮑﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﻣﮩﺮ ﻟﮕﺎﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ” ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺗﯿﺲ ﺩﻥ ﮨﯿﮟ ‘ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﻥ 30 ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﯿﮟ ‘ﺗﻢ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺣﮑﻢ ﻣﻨﺴﻮﺥ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺗﻢ ﻧﺎﮐﺎﻡ ﮨﻮﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﭘﮩﻼ ﺣﮑﻢ ﺧﺎﺭﺝ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺣﮑﻢ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺳﺮ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ“ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﺣﯿﺮﺕﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻝ ﮔﺌﯽ ‘ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ” ﻣﯿﺮﮮ ﺗﯿﻦ ﺳﻮﺍﻝ ﻟﮑﮫ ﻟﻮ“ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ‘ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ” ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟“ ﻭﮦ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ ”ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ‘ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ“ ﻭﮦ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﻮﻻ ”ﺗﯿﺴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ‘ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ“ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻧﮯ ﺍﺱﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﻘﺎﺭﮮ ﭘﺮ ﭼﻮﭦ ﻟﮕﻮﺍﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﺑﺂﻭﺍﺯ ﺑﻠﻨﺪ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ”ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻭﻗﺖ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ“ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﭘﺮﻭﺍﻧﮯ ﺍﭨﮭﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﺳﮯ ﺩﻭﮌ ﻟﮕﺎ ﺩﯼ ‘ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺷﺎﻡ ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ ‘ ﺍﺩﯾﺐ ‘ ﻣﻔﮑﺮ ﺍﻭﺭ ﺫﮨﯿﻦ ﻟﻮﮒ ﺟﻤﻊ ﮐﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺌﮯ ‘ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﺑﺤﺚ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻭﮦ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﺮ ﮨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﺎﻧﺴﯿﻨﺴﺲ ﮈﻭﯾﻠﭗ ﻧﮧ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ ‘ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺩﺍﻧﺸﻮﺭ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﺌﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﻭﮨﯽﻧﮑﻼ ‘ ﻭﮦ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺩﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﻮﮒ ﺑﮍﮬﺎﺗﺎ ﺭﮨﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽﺗﺴﻠﯽ ﺑﺨﺶ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﻣﻞ ﺳﮑﺎ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﮔﯿﺎ ‘ﻭﮦ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﭘﻮﺭﮮ ﻣﻠﮏ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮﺍ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽﺗﺴﻠﯽ ﺑﺨﺶ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﻣﻞ ﺳﮑﺎ ‘ ﻭﮦ ﻣﺎﺭﺍ ﻣﺎﺭﺍ ﭘﮭﺮﺗﺎ ﺭﮨﺎ ‘ﺷﮩﺮ ﺷﮩﺮ ‘ ﮔﺎﺅﮞ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺧﺎﮎ ﭼﮭﺎﻧﺘﺎ ﺭﮨﺎ ‘ ﺷﺎﮨﯽ ﻟﺒﺎﺱﭘﮭﭧ ﮔﯿﺎ ‘ ﭘﮕﮍﯼ ﮈﮬﯿﻠﯽ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮔﺮﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﭩﮏ ﮔﺌﯽ ‘ ﺟﻮﺗﮯ ﭘﮭﭧ ﮔﺌﮯﺍﻭﺭ ﭘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻟﮯ ﭘﮍ ﮔﺌﮯ ‘ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺷﺮﻁ ﮐﺎ ﺁﺧﺮﯼ ﺩﻥ ﺁ ﮔﯿﺎ ‘ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺩﺭﺑﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺶ ﮨﻮﻧﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻭﺯﯾﺮﮐﻮ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﯾﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺁﺧﺮﯼ ﺩﻥ ﮨﮯ ‘ ﮐﻞ ﺍﺱﮐﯽ ﮔﺮﺩﻥ ﮐﺎﭦ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺴﻢ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﻣﺮﮐﺰﯼ ﭘُﻞﭘﺮ ﻟﭩﮑﺎ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ‘ ﻭﮦ ﻣﺎﯾﻮﺳﯽ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﮐﭽﯽ ﺁﺑﺎﺩﯼﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ‘ ﺁﺑﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺳﺮﮮ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﻓﻘﯿﺮ ﮐﯽ ﺟﮭﻮﻧﭙﮍﯼﺗﮭﯽ ‘ ﻭﮦ ﮔﺮﺗﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﺍﺱ ﮐﭩﯿﺎ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ‘ ﻓﻘﯿﺮ ﺳﻮﮐﮭﯽﺭﻭﭨﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﻮ ﮐﺮ ﮐﮭﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﺎﭘﯿﺎﻟﮧ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻓﻘﯿﺮ ﮐﺎ ﮐﺘﺎ ﺷﮍﺍﭖ ﺷﮍﺍﭖ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯﻭﮞ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯽ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ۔ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ ﮨﯿﮟ“ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﯿﺴﮯ ﺍﻧﺪﺍﺯﮦ ﻟﮕﺎﻟﯿﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﮨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ“ ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯﺳﻮﮐﮭﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﮮ ﭼﮭﺎﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﮯ ‘ ﻣﺴﮑﺮﺍﯾﺎ ‘ ﺍﭘﻨﺎﺑﻮﺭﯾﺎ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ” ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﺌﮯ ‘ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺎﺕﺳﻤﺠﮫ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ“ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺟﮭﮏ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ‘ ﺑﻮﺭﯾﺌﮯ ﮐﮯﻧﯿﭽﮯ ﺷﺎﮨﯽ ﺧﻠﻌﺖ ﺑﭽﮭﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﯾﮧ ﻭﮦ ﻟﺒﺎﺱ ﺗﮭﺎ ﺟﻮﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺗﺮﯾﻦ ﻭﺯﺭﺍﺀﮐﻮ ﻋﻨﺎﯾﺖ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ” ﺟﻨﺎﺏ ﻋﺎﻟﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﺎ ﻭﺯﯾﺮﮨﻮﺗﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﺳﮯﺷﺮﻁ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﻏﻠﻄﯽ ﮐﺮ ﻟﯽ ﺗﮭﯽ ‘ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﺩﯾﮑﮫﻟﯿﺠﺌﮯ“ ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺳﻮﮐﮭﯽ ﺭﻭﭨﯽ ﮐﺎ ﭨﮑﮍﺍ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﮈﺑﻮ ﮐﺮ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﻟﮕﺎ ‘ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﺩﮐﮭﯽ ﺩﻝﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺗﻼﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﮯ ﺗﮭﮯ“ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ”ﻣﯿﺮﺍ ﮐﯿﺲ ﺁﭖ ﺳﮯﻣﺨﺘﻠﻒ ﺗﮭﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﻟﺌﮯ ﺗﮭﮯ ‘ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦﮐﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎﺋﮯ ‘ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﺎ ﭘﺮﻭﺍﻧﮧ ﭘﮭﺎﮌﺍ ‘ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﮐﻮ ﺳﻼﻡ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﭩﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮫ ﮔﯿﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﺍﮐﺘﺎ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻣﻄﻤﺌﻦ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ“ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﺣﯿﺮﺕﺑﮍﮪ ﮔﺌﯽ ﻟﯿﮑﻦ ﯾﮧ ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﯽ ﺣﻤﺎﻗﺖ ﮐﮯ ﺗﺠﺰﯾﺌﮯ ﮐﺎﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ‘ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮔﮭﮍﯼ ﺗﮭﯽ ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﯾﻨﮑﺮﭘﺮﺳﻦ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﻓﺮﯾﺎﺩﯼ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻘﯿﺮ ﺳﮯﭘﻮﭼﮭﺎ ” ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ“ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺩﻥ ﮨﻼ ﮐﺮ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ” ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻭﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﻔﺖ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﮯﻟﺌﮯﺗﻤﮩﯿﮟ ﻗﯿﻤﺖ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﻧﺎ ﮨﻮ ﮔﯽ“ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺷﺮﻁ ﻣﺎﻧﻨﮯﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭘﺸﻦ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﮨﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺩﻥﮨﻼ ﺩﯼ ‘ ﻓﻘﯿﺮ ﺑﻮﻻ ” ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﻣﻮﺕ ﮨﮯ ‘ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ‘ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ‘ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﺳﮯﻧﮩﯿﮟ ﺑﭻ ﺳﮑﺘﺎ“ﻭﮦ ﺭﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ ” ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﺍ ﺩﮬﻮﮐﺎﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ ‘ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺩﺍﺋﻤﯽ ﺳﻤﺠﮫﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺁ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ“ ﻓﻘﯿﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺟﻮﺍﺏﻧﺎﻗﺎﺑﻞ ﺗﺮﺩﯾﺪ ﺗﮭﮯ ‘ ﻭﺯﯾﺮ ﺳﺮﺷﺎﺭ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ‘ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﺏ ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺟﻮﺍﺏ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﻓﻘﯿﺮ ﺳﮯ ﺷﺮﻁ ﭘﻮﭼﮭﯽ ‘ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ‘ ﮐﺘﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﮯ ﺩﻭﺩﮪ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻟﮧﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ‘ ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ” ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺗﯿﺴﺮﮮﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﻭﮞ ﮔﺎ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖﯾﮧ ﺩﻭﺩﮪ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﯿﺘﮯ“ﻭﺯﯾﺮ ﮐﮯ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﭘﺴﯿﻨﮧ ﺁ ﮔﯿﺎ ‘ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﻟﮧﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺎ ‘ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﭘﺮ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﺟﻮﭨﮭﺎ ﺩﻭﺩﮪﻧﮩﯿﮟ ﭘﯿﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﮐﻨﺪﮬﮯ ﺍﭼﮑﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ” ﺍﻭﮐﮯ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﭘﺎﺱ ﺍﺏ ﺩﻭ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ ‘ ﺗﻢ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﮐﺮ ﺩﻭ ﺍﻭﺭﺷﺎﮨﯽ ﺟﻼﺩ ﮐﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﺳﺮ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﮮ ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺗﻢ ﯾﮧ ﺁﺩﮪ ﭘﺎﺅﺩﻭﺩﮪ ﭘﯽ ﺟﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺟﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﺑﭻ ﺟﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﺁﺩﮬﯽﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﮯ ﻣﺎﻟﮏ ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺟﺎﺅ ‘ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﺑﮩﺮﺣﺎﻝ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮐﺮﻧﺎﮨﮯ“ ﻭﺯﯾﺮ ﻣﺨﻤﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ ‘ﺍﯾﮏ ﻃﺮﻑ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺩﮬﯽ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺮﯼﻃﺮﻑ ﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﺟﻮﭨﮭﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﺗﮭﺎ ‘ ﻭﮦ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﺭﮨﺎ ‘ ﺳﻮﭼﺘﺎ ﺭﮨﺎﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﮐﮧ ﺟﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻝ ﺟﯿﺖ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﻠﻒ ﺭﯾﺴﭙﯿﮑﭧﮨﺎﺭ ﮔﺌﯽ ‘ ﻭﺯﯾﺮ ﻧﮯ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﺍﭨﮭﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺳﺎﻧﺲ ﻣﯿﮟﺩﻭﺩﮪ ﭘﯽ ﮔﯿﺎ ‘ ﻓﻘﯿﺮ ﻧﮯ ﻗﮩﻘﮩﮧ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻮﻻ ” ﻣﯿﺮﮮ ﺑﭽﮯ ‘ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮍﯼ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﻏﺮﺽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ‘ ﯾﮧ ﺍﺳﮯﮐﺘﮯ ﮐﺎ ﺟﻮﭨﮭﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﺗﮏ ﭘﯿﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭﯾﮧ ﻭﮦ ﺳﭻ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺳﻠﻄﻨﺖ ﮐﺎ ﭘﺮﻭﺍﻧﮧ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮﺍﺱ ﮐﭩﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻥ ﮔﯿﺎﺗﮭﺎ ‘ﻣﯿﮟ ﺟﻮﮞ ﺟﻮﮞ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺩﮬﻮﮐﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﺅﮞ ﮔﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺕﮐﯽ ﺳﭽﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺕ ﮐﻮﺟﺘﻨﺎ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮﺗﺎ ﺭﮨﻮﮞ ﮔﺎ ‘ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﻏﺮﺽ ﮐﯽ ﺩﻟﺪﻝ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﻨﺴﺘﺎ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﺯ ﺍﺱ ﺩﻟﺪﻝ ﻣﯿﮟﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﮯﻟﺌﮯ ﻏﺮﺽ ﮐﺎ ﻏﻠﯿﻆ ﺩﻭﺩﮪ ﭘﯿﻨﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ﻟﮩٰﺬﺍﻣﯿﺮﺍ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﮨﮯ ‘ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺍﻥ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺣﻘﯿﻘﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﺎﻥﻟﻮ ‘ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﮔﺰﺭﮮ ﮔﯽ“ﻭﺯﯾﺮ ﺧﺠﺎﻟﺖ ‘ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺩﺗﺮﺳﯽ ﮐﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﻟﮯ ﮐﺮﻓﻘﯿﺮ ﮐﯽ ﮐﭩﯿﺎ ﺳﮯ ﻧﮑﻼ ﺍﻭﺭ ﻣﺤﻞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻞ ﭘﮍﺍ ‘ ﻭﮦﺟﻮﮞ ﺟﻮﮞ ﻣﺤﻞ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﭘﮩﻨﭻ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﺣﺴﺎﺱﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺫﻟﺖ ﮐﺎﺍﺣﺴﺎﺱ ﺑﮍﮪ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ‘ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﺤﻞ ﮐﮯﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﺎ ‘ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻓﻨﺎﮎ ﭨﯿﺲ ﺍﭨﮭﯽ ‘ﻭﮦ ﮔﮭﻮﮌﮮ ﺳﮯ ﮔﺮﺍ ‘ ﻟﻤﺒﯽ ﮨﭽﮑﯽ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺭﻭﺡ ﻗﻔﺲﻋﻨﺼﺮﯼ ﺳﮯ ﭘﺮﻭﺍﺯ ﮐﺮ ﮔﺌﯽ۔
  5. نہ سوال بن کے ملا کرو نہ جواب بن کے ملا کرو میری زندگی میرے خواب ہیں مجھے خواب بن کے ملا کرو ہر شام کو میرے دوستو نہ عذاب بن کے ملا کرو مجھے میکدے میں ملو اگر تو شراب بن کے ملا کرو مجھے اچھے لوگ بہت ملے میں تو ان کے قرض سے مر گیا ارے ہو سکے تو کبھی کبھی تو خراب بن کے ملا کرو ابھی سوچنا ہے تو سوچ لو ابھی چھوڑنا ہے تو چھوڑ دو نئے موسموں میں ملو مجھے تو گلاب بن کر ملا کرو نہ تو اس طرح سے ملا کرو نہ تو اس طرح سے ملا کرو ہاں حضور بن کے ملا کرو ہاں جناب بن کے ملا کرو نہ سوال بن کے ملا کرو نہ جواب بن کے ملا کرو میری زندگی میرے خواب ہیں مجھے خواب بن کے ملا کرو