Jump to content

محبتیں


بہت کم لوگوں کو ایسی رفاقتیں میسر آتی ہیں ۔ جو بھلے دنوں کی نہیں، دکھ درد کی بھی شریک ہوں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ایک دوسرے کے لیئے جگمگاتی مشعلیں ہوں ۔ ایک تھک کر چُور ہوا ، دوسرے نے ہاتھ تھام لیا۔ دوسرا ڈگمگایا تو تیسرے نے سہارا دیا ۔ انسانی زندگی محبت کے اِنہی جذبوں سے عبارت ہے ۔
محبتیں جیسی بھی ہوں رنگ لاتی ہیں ۔ ۔ ۔
کچھ محبتیں تو وہ ہوتی ہیں جن کا اظہار بھی نہیں ہو پاتا ۔ ۔ ۔ آدمی اندر ہی اندر دھیمی آنچ پر رکھے دودھ کی طرح اُونٹھتا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ اس کی سطح پر ابال آتا ہے نہ جوش کی کوئی کیفیت ۔ ۔ ۔ بس وہ ریشم کے کیڑے کی طرح اپنے ارد گرد ریشم کا جال لپیٹتا رہتا ہے ۔ ۔ ۔ کسی سے کچھ کہتا ہے نہ سنتا ہے
کچھ محبتیں پُھولوں کی طرح ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ خاموش خاموش ۔ ۔ ۔ لیکن انکی مہک ان کے ہونے کی پہچان ہوتی ہے ۔ ۔ ۔
اور کچھ ، لپکتے شعلوں کی طرح کہ ان میں جلنے والے خود بھی جلتے ہیں اور ان کے قریب رہنے والے بھی یہ تپش محسوس کرتے ہیں اظہار کی ضرورت ہی کہاں باقی رہ جاتی ہے
کچھ محبتوں میں ندی کی لہروں کی سی روانی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ اور کچھ میں میدانی دریاوں کی سی تغیانی ۔ ۔ ۔
کچھ ٹوٹنے والے تاروں کی طرح ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ آنن فانن چمک کر فنا ہو جانے والی محبتیں ۔ ۔ ۔ اندھیروں میں روشنی بن کر جگمگانے والی محبتیں ۔ ۔ ۔ اور کچھ قطبی ستاروں کی سی پائیدار ، مستقل ، رہ جانے والی محبتیں ۔ ۔ ۔
کچھ محبتیں آبشاروں کی طرح ہوتی ہیں کہ جب نچھاور ہوتی ہیں تو شور مچاتی ، دندناتی ہوئی ۔ ۔ ۔
اور کچھ ، دُور پربتوں کے دامن سے پھوٹنے والے جھرنوں کی طرح ۔ٹھنڈی ،میٹھی ، دھیمی دھیمی ، شفاف محبتیں"۔۔۔۔۔۔۔۔ 

FB_IMG_1561666531861.thumb.jpg.a591ffee206d71b631b4a4e20656b2de.jpg

0 Comments


Recommended Comments

There are no comments to display.

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.