Jump to content

Asad Ullah Khan - Mirza Ghalib


Asad Ullah Khan اسداللہ خان غالب Biography !
CXN6wnvWAAA7PVT.jpg
اسداللہ خان غالب
مرزا غالب (1797-1869) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کاا صل کمال یہ ہے کہ وہ ز ندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کردیتے تھے۔غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔غالباً ً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ خاں تھا۔ باپ کا نام عبداللہ بیگ تھا ۔ آپ دسمبر 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب بچپن ہی میں یتیم ہو گئے تھے ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن آٹھ سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہو گئے۔ نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا۔  1810ءمیں تیرہ سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہی بخش خاں معروف کی بیٹی امراءبیگم سے ہو گئی شادی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔
Spoiler

 

اسداللہ خان غالب
مرزا غالب (1797-1869) اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی عظمت کا راز صرف ان کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی ہی میں نہیں ہے۔ ان کاا صل کمال یہ ہے کہ وہ ز ندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کردیتے تھے۔غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔غالباً ً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔
مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ خاں تھا۔ باپ کا نام عبداللہ بیگ تھا ۔ آپ دسمبر 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب بچپن ہی میں یتیم ہو گئے تھے ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن آٹھ سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہو گئے۔ نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا۔  1810ءمیں تیرہ سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الہی بخش خاں معروف کی بیٹی امراءبیگم سے ہو گئی شادی کے بعد انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔
شادی کے بعد مرزا کے اخراجات بڑھ گئے اور مقروض ہو گئے ۔ اس دوران میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ور قرض کا بوجھ مزید بڑھنے لگا۔ آخر مالی پریشانیوں سے مجبور ہو کر غالب نے قلعہ کی ملازمت اختیار کر لی اور 1850ءمیں بہادر شاہ ظفر نے مرزا غالب کو نجم الدولہ دبیر الملک نظام جنگ کا خطاب عطا فرمایا ، اور خاندان تیموری کی تاریخ لکھنے پر مامور کر دیا اور 50روپے ماہور مرزا کا وظیفہ مقرر ہوا۔
غدر کے بعد مرزا کی سرکاری پنشن بھی بند ہو گئی ۔ چنانچہ انقلاب 1857ءکے بعد مرزا نے نواب یوسف علی خاں والی رامپور کو امداد کے لیے لکھا انہوں نے سو روپے ماہوار وظیفہ مقرر کر دیا جو مرزا کو تادم حیات ملتا رہا۔ کثرت شراب نوشی کی بدولت ان کی صحت بالکل تباہ ہو گئی مرنے سے پہلے بے ہوشی طاری رہی اور اسی حالت میں 15 فروری 1869ء کو انتقال فرمایا

 

غم ہستی کو اسد کس سے ہو جز مرگ علاج 
شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک 

 

1261 ایک یادگار مشاعرہ میں شرکت کی
-:اس مشاعرے میں ان شعراء نے اپنا کلام سنایا 
 
 1۔ مرزا فخرو رمز  2۔ شیخ محمد ابراہیم ذوق  3۔ مرزا اسداللہ خاں غالب  4 ۔حکیم مومن خاں مومن  5۔ حافظ عبدالرحمٰن احسان  6۔ صدرالدین آزردہ  7۔ نواب مرزا خاں داغ دہلوی  8۔ نواب مصطفٰی خاں شیفتہ  9 ۔ مرزا قادر بخش صابر  10 ۔ امام بخش صہبائی 11 ۔سید ظہیر الدین حسین خاں ظہیر 12۔ حکیم آغا خاں عیش دہلوی 13۔مرزا رحیم الدین حیا 14۔ زین العابدین خاں عارف - غالب کے بھانجے 15۔ مرزا غلام نصیرالدین قناعت 16 نواب ضیاء الدین احمد خاں نیر، رخشاں 17۔ مرزا پیارے رفعت 18۔نواب علاءالدین خاں علائی 19 ۔مرزا کریم الدین رسا 20 ۔مرزا قربان علی بیگ سالک21۔ مرزا رحیم الدین ایجاد22۔ عباس علی خاں بیتاب23۔ مرزا فخرالدین حشمت 24۔ بال مکند حضور 25۔ غلام محی الدین اشکی 26 قاضی نجم الدین برق 27 مرزا منجھلے فسوں 2 میر صاحب 29 مرزا جمعیت شاہ ماہر 30 جارج پیس شور 31محمد عسکری نالاں 32الگزنر ہیڈلے آزاد 33 میر شجاعت علی تسلی 34 محمد حسین تائب 35 غلام رسول شوق 36 میر حسین تسکین 37 خواجہ غلام حسین بیدل38 منشی محمد علی تشنہ 39 محمد حسین بسمل 40 میر بہادر علی حزیں 41 محمد حسین بسمل (42) مرزا حاجی بیگ شہرت (43) باقر علی جعفری (44) محمد عبدالعزیز عزیز (45) نوازش حسین خاں تنویر (46) حکیم سکھا نند رقم (47) خواجہ معین الدین یکتا (4 حکیم سید محمد تعشق تعشق (49) شیخ نیاز احمد جوش (50) محمود جان اوج (51) میر حسین تجلی - میرتقی میر کے پوتے (52) محمد جعفر تابش (53) مرزا کامل بیگ کامل (54) تمکین (55) عبدالعلی قلق (56) میاں عاشق عاشق (57) غلام احمد تصویر (5 عبدالقادر بیدل (59) اوج (60) مرزا علی بیگ نازنین
 
غالب کی خط و کتابت 

 

ان شعراء و ادباء سے 1847ء سے 1869ء کے درمیان غالب کی خط و کتابت ہوتی رہی، مرزا ہرگوپال تفتہ 2 منشی نبی بخش حقیر ، منشی جواہر سنگھ جواہر ، محمد زکریا خاں زکی ، منشی عبداللطیف، عبدالحق ، سعدالدین خاں شفق ، قاضی عبدالجلیل جنون ، سید بدرالدین احمد کاشف المعروف بہ فقیر، نواب یوسف مرزا ، شاہ عالم ، سید غلام حسنین قدر بلگرامی، یوسف علی خاں ناظم، حکیم غلام غوث، نجف خاں بابو ہرگوبند سہائے نشاط، میر مہدی مجروح، مرزا شہاب الدین، احمد ثاقب، چودھری عبدالغفور سرور، نواب زین الدین خاں بہادر عرف کلن میاں، علاءالدین خاں علائی، مرزا حاتم علی مہر ، منشی شیو نرائن آرام، میر افضل علی عرف میرن صاحب، غلام غوث خاں بے خبر، مہاراجہ سردار سنگھ والی بیکانیر، محمد نعیم آزاد صاحب، عالم مارہروی، نواب حسین مرزا، ذوالفقارالدین حیدر خاں ، میاں داد خاں سیاح ، احمد حسن قنوجی، منشی محمد ابراہیم خلیل، منشی سخاوت حسین، قاضی عبدالرحمٰن تحسین ، حکیم سید احمد حسن مودودی ، عباس رفعت، قاضی محمد نورالدین حسین فائق ، مفتی محمد عباس ، نواب ضیاءالدین احمد خاں نیر، رخشاں،منشی نولکشور ، میر سرفراز حسین ، مرزا عباس بیگ ، محمود مرزا ، منشی حبیب اللہ ذکا، نواب میر غلام باہا خاں ، مردان علی خاں رعنا ، میر بندہ علی خاں عرف مرزا امیر ، نواب امین الدین احمد خاں ، مرزا قربان علی بیگ خاں سالک، منشی سیل چند ، عبدالرزاق شاکر، حکیم غلام مرتضٰی خاں ، سید سجاد مرزا ، سید فرزند احمد صفیر بلگرامی ، میر ولات علی خاں ، نواب کلب علی خاں، ماسٹر پیارے لال آشوب، حکیم غلام رضا خاں، حکیم ظہیرالدین خاں ، مرزا شمشاد علی بیگ رضوان ، ضیاءالدین احمد خاں ضیاء ، محمد محسن صدرالصدور، نواب میر ابراہیم علی خاں وفا، مولوی نغمان احمد، سید محمد عباس علی خاں بیتاب ، فرقانی میرٹھی، محمد حسین خاں ، شہزادہ بشیرالدین توفیق ، مولانا احمد حسین مینا مرزا پوری ، مرزا باقر علی خاں کامل ، شاہ فرزند علی صوفی منیری ، منشی ہیرا چند ،بہاری لال مشتاق ، مظہر علی ،شیخ لطیف احمد بلگرامی (75) میر سرفراز حسیب (76) تفضل حسین خاں (77) خلیفہ احمد علی ،احمد رامپوری (7 مرزا رحیم بیگ (79) عزیز صفی پوری (80) یوسف علی خاں عزیز (81) منشی غلام بسمل اللہ (82) مرزا امیرالدین خاں فرخ مرزا (83) مولوی کرامت علی (84) حکیم محب علی (85) میر احمد حسین میکش (86) منشی کیول رام ہوشیار (87) منشی ہیرا سنگھ (8 مولوی عبدالغفور خاں نساخ (89) منشی سید اسمٰعیل منیر شکوہ آبادی
 
مرزا اسداللہ خاں غالب کے شاگرد 

 

(1) آرام ، منشی شیو نرائن (2) آذر، نواب ذوالفقار علی خاں (3) آشوب ، رائے بہادر ماسٹر پیارے لال (4) آگاہ ، نواب سید محمد رضا دہلوی معروف بہ احمد مرزا (5) احسن ، حکیم مظہر حسن خاں رامپوری (6) اخگر ، فتح یاب خاں رامپوری (7) ادیب ، مولوی سیف الحق دہلوی ( اسمٰعیل ، مولوی محمد اسمٰعیل میرٹھی (9) انور ، سید شجاع الدین عرف اُمراؤ مرزا دہلوی (10) غلام ، منشی غلام اللہ (11) بیتاب ، عباس علی خاں (12) بیدل ، حبیب الرحمٰن (13) بے صبر ، لالہ بالمکند سکندرآبادی (14) پیرجی ، قمر الدین دہلوی (15) تپش ، مولوی سید مدد علی (16) تفتہ ، منشی ہرگو پال (17) توفیق ، محمد بشیرالدین (1 ثاقب ، نواب شہاب الدین احمد خاں (19) جنون ، قاضی عبدالجمیل (20) جوہر ، حکیم معشوق علی خاں شاہجانپوری (21) جوہر ، جواہر سنگھ دہلوی (22) حالہ ، خواجہ الطاف حسین (23) حباب ، پنڈت اُمراؤ سنگھ لاھوری (24) حزیں ، میر بہادر علی دہلوی (25) حقیر ، منشی نبی بخش (26) خضر ، مرزا خضر سلطان (27) خورشید ، خورشید احمد (2 ذکاء ، مولوی حبیب اللہ خاں (29) رابط ، دربھگہ (30) راضی ، بہاری لال جی اکبرآبادی (31) رسوا ، شیخ عبدالحمید غازی پوری (32) رضوان ، مرزا شمشاد علی بیف (33) رضوان ، نواب رضوان علی خاں (34) رعنا ، نواب مُراد علی خاں (35) رنج ، حکیم محمد فصیح الدین میرٹھی (36) رنجور ، نواب علی بخش خاں (37) روشن ، دیوان روشن لال دہلوی (3 ذکی ، حافظ سید محمد ذکریا خاں دہلوی (39) سالک ، مرزا قربان علی بیگ (40) سجاد ، نواب سید سجاد مرزا دہلوی (41) سخن ، خواجہ محمد فخرالدین حسین دہلوی (42) سرور ، چودھری عبدالغفور مارہروی (43) سروش ، عبدالوہاب خاں رامپوری (44) سوزاں ، حبیب الدین احمد سہارنپوری (45) سیاح ، میاں داد خاں اوررنگ آبادی (46) شاداں ، مرزا حسن علی خاں دہلوی (47) شائق ، خواجہ فیض الدین عرف خواجہ حیدر خاں، ڈھاکہ (4 شوخی ، نادر شاہ خاں رامپوری (49) شاکر ، مولوی عبدالرزاق اکبرآبادی (50) عالم ، شاہ عالم مارہروی (51) شفق ، نواب سعدالدین احمد خاں (52) شیفتہ ، نواب محمد مصطفٰی خان دہلوی (53) صوفی منیری ، شاہ جلیل الرحمٰن حسین عرف شاہ فرزند علی (54) صوفی ، حکیم محمد علی نجیب آبادی (55) صفیر ، سید فرزند احمد بلگرامی (56) صادق ، عزیز ،محمد عزیز الدین دہلوی (57) طرار ، میرزا سرفراز حسین (5 ظفر ، سراج الدین بہادر شاہ ثانی (59) ظہیر ، لالہ پیارے لال (60) طالب ، مرزا سعیدالدین احمد خاں دہلوی (61) عارف ، نواب زین العابدین خاں دہلوی (62) عاشق ، محمد عاشق حسین خاں اکبرآبادی (63) عاشق ، ماسٹر شنکر دیال اکبرآبادی (64) عاشق ، منشی محمد اقبال حسین دہلوی (65) عاقل ، محمد رضا علی خاں رامپوری (66) عالم ، شاہ عالم (67) عالم ، میر عالم علی خاں (6 عزیز ، مرزا یوسف علی خاں (69) علائی ، نواب علاءالدین خاں (70) فنا ، حکیم میر احمد حسن (71) قدر ، سید غلام حسین بلگرامی (72) سالک ، کاشف ، سید بدرالدین احمد دہلوی (73) کامل ، مرزا باقر علی خاں دہلوی (74) کرامت ، سید شاہ کرامت حسین ہمدانی گیاوی (75) محو ، نواب غلام حسین خاں دہلوی (76) مجروع ، میر مہدی دہلوی (77) مداح ، سوزاں ،شیخ محمد صادق (7 مشتاق ، منشی بہاری لال دہلوی (79) مفتوں ، پنڈت لچھمی نرائن (80) مقصود ، سید مقصود عالم رضوی (81) منشی ، منشی سیل چند دہلوی (82) مونس ، پنڈت شیوجی رام (83) میکش ، میر احمد حسین دہلوی (84) میکش ، میر ارشاد احمد دہلوی (85) ناظم ، نواب ناظم علی خاں رامپوری (86) نامی ، منشی شیو دیبی دیال (87) نشاط ، ہرگوبند سہائے ماتھر (8 نیئر ، نواب ضیاءالدین خاں دہلوی (89) وفا ، نواب ابراہیم علی خاں (90) ولی ، مولوی امو خاں دہلوی (91) ہشیار ، کیول رام (92) رمزر ، مرزا فخروالدین معروف بہ میرزا فخرو

 

تصانیفِ غالب

 

(درفش کاویانی () ،لاھور، مطبوعات یادگار غالب،پنجاب یونیورسٹی، 1969ء ،( 294 ص
فالنامہ (1876ء-8 صفحات)دہلی
(دعائی صباح () ،لکھنؤ،مطبع نولکشور، ت ن ،26 ص (فارسی مثنوی
غالب نے یہ مثنوی اپنے بھانجے میرزا عباس بیگ اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر.لکھنؤ کی فرمائش پر لکھی
(سبد باغِ دودر (کتابت 7 جولائی 1870ء میں مکمل ہوئی) (فارسی تصانیف
مخطوطات:- (1)قلمی نسخہ پروفیسر سید وزیر حسن عابدی،صدر شعبہ فارسی و عربی دہلی یونیورسٹی
(قاطع برہان () ،لکھنؤ،مطبع نولکشور، 1862ء ، 97 ص (فارسی تصانیف
دستنبو () ،مطبع مفید خلائق ، نومبر 1858ء،88 ص (فارسی تصانیف) ناشر، 1865ء (1871ء-) ناشر، 1871ء
(تیغِ تیز () اکمل المطابع ، 1867ء (اُردو تصانیف
(مہر نیم وز () فخرالمطابع ، 1271 ھ ، 116 ص (فارسی تصانیف(غالب نامہ () مطبعمحمدی.دہلی ، 16 اگست 1865ء (اُردو تصانیفپنچ آہنگ () مطبع سلطانی ، 4 اگست 1849ء ، (فارسی تصانیف) ،دہلی،مطبع داراسلام، اپریل1853ء
 
مخطوطات:- (1) ہارڈنگ لائبری.دہلی (2) رضا لائبریری.رامپور(دیوانِ اُردو() سیّدالمطابع ، اکتوبر 1841ء ، 108 ص (شاعری (مئی 1847ء- 1159 اشعار) مطبع دادالسلام .دہلی (29 جولائی 1861ء-88 صفحات 1796 اشعار) مطبع احمدی.دہلی () (جون 1862ء-104 صفحات 11796اشعار) مطبع نظامی .کانپور(1863ء- - 146صفحات) مطبع مفید خلائق.آگرہ (1873ء -103 صفحات) نولکشور پریس.لکھنؤ(1877ء -103 صفحات) نولکشور پریس.لکھنؤ (1882ء - 72 صفحات) مطبع میسور پریس .دہلی (1883ء - 103 صفحات) نولکشور.لکھنؤ (1887ء -84 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1887ء - ) مطبع منشی نولکشور .کانپور (1901ء -72 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1903ء - 104 صفحات) مطبع منشی نولکشور (1905ء - 103 صفحات) مطبع مفید عام پریس .لاہور (1912ء - 104 صفحات) مطبع مفید عام پریس .لاہور (1914ء -120 صفحات) مطبع مجیدی .کانپور (1914ء - 116 صفحات) مطبع نامی .لکھنؤ (1914ء - 104صفحات) مطبع منشی نولکشور (1919ء - 122 صفحات) مطبع مفید پریس .لاہور (1919ء - 353 صفحات) مطبع گلزارِ محمدی اسٹیم پریس .لاہور (دیوانِ غالب -نسخۂ حمیدیہ 1921ء - 145+342 صفحات) مطبع مفیر عام اسٹیم پریس .آگرہ (دیوانِ غالب - نسخۂ حمیدیہ 1921ء - 24+ 342 صفحات قادرنامہ (1864ء-) (اُردو تصانیف

 

مخطوطات:- (1) رضا لائبریری. رامپور

اُردوے معلٰے (Urdu i Mualla) اکمل المطابع ، 6 مارچ 1869ء ، صفحات (خطوط - اُردو تصانیف 

(اُردوے معلٰی (6 مارچ 1869ء-)اکمل المطابع(11 فروری 1891ء-) اکمل المطابع (اپریل 1899ء-56 صفحات)مطبع مجتبائی.دہلی (1927ء ) ناشر، (رام نرائن لعل بُک سیلر.الہ آباد ، 1952ء ، صفحات 438 + 94(عودِ ہندی (27 اکتوبر 1868ء-)مطبع مجتبائی.میرٹھ (خطوط - اُردو تصانیف(نادرات غالب (1949ء-) (اُردو تصانیف(نکاتِ غالب و رقعاتِ غالب (فروری 1867ء-(سبد چین (اگست1867ء-)مطبع محمدی (اپریل 1938ء--807 اشعار)مکتبہ جامعہ لمٹیڈ.دہلی(فارسی تصانیف (کلیاتِ نظمِ فارسی (1845ء-506 صفحات 6672 اشعار)مطبع داداسلام.دہلی (1863ء- 10424 اشعار)مطبع نولکشور.(فارسی تصانیف

13 topics in this forum

    • 16 replies
    • 2.7k views
    • 1 reply
    • 899 views
    • 4 replies
    • 1.7k views
  1. zulam ka dy main mesy 1 2

    • 17 replies
    • 2.9k views
    • 6 replies
    • 2.1k views
    • 5 replies
    • 2.1k views
    • 4 replies
    • 1.9k views
    • 3 replies
    • 1.7k views
    • 6 replies
    • 1.4k views
    • 3 replies
    • 1.4k views
    • 2 replies
    • 1.4k views
    • 6 replies
    • 1.8k views
    • 3 replies
    • 1.7k views
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...