Jump to content

Leaderboard

The search index is currently processing. Leaderboard results may not be complete.

Popular Content

Showing content with the highest reputation on 08/06/2018 in all areas

  1. میں ایک لڑکی ہوں ۔۔۔۔ میں زیادہ بولوں تو چالاک۔۔۔۔ چپ رہو تو دبو۔۔۔۔۔ میں پڑھوں تو تیز طرار۔۔۔۔ نہ پڑھوں تو جاہل۔۔۔۔۔ میں اپنے حق کے لئے لڑوں تو منہ پھٹ۔۔۔۔۔ اور اگر خاموش رہو تو اللّہ میاں کی گائے۔۔۔۔۔ میں ہمسفر کے لئے پسند بتاؤں تو بے شرم۔۔۔۔ اور اگر بڑوں کے فیصلوں پہ سر جھکا دوں تو بھیڑ بکری۔۔۔۔۔ میری شادی نہیں ہو رہی تو میرا قصور۔۔۔ میں طلاق یافتہ ہوں تو بھی میرا ہی قصور۔۔۔۔ میں ماں بہن بیوی اور بیٹی ہوں تو عزتوں کی امین۔۔۔۔۔ میں دوسروں کی ماں بہن بیوی اور بیٹی ہوں تو مفت کا مال۔۔۔۔ میں پینٹ پہنوں تو ماڈرن۔۔۔۔ میں عبایا پہنوں تو بیک ورڈ۔۔۔۔ میں ماڈرن ہوں تو “ بچی”۔۔۔۔۔۔۔ میں سادہ ہوں تو “ بہن جی”۔۔۔۔ میں میک اپ کروں تو آرٹیفشل۔۔۔۔ میں میک اپ نہ کروں تو پینڈو۔۔۔۔ میں گھر سے نکلوں تو اوور کانفیڈنٹ۔۔۔۔ میں گھر میں رہوں تو آئی ہیو نو کانفیڈینس۔۔۔۔ میں کچن میں ہی رہوں تو سگھڑ ۔۔۔۔ میں کرکٹ کھیلوں تو پھوہڑ۔۔۔۔۔ میں سوشل میڈیا یوز کروں تو ہاتھ سے نکل گئی۔۔۔۔ میں مدرسے جاؤں تو ٹیپکل دینی بن گئی۔۔۔۔۔ میں مردوں کے ساتھ کام کروں تو آزاد خیال۔۔۔۔ میں مردوں کے ساتھ کام سے انکار کروں تو بیک موڈد۔۔۔۔ میں خود ساختہ بنائی ہوئی روایات ، رسموں اور رواجوں میں جھکڑی ہوئی ہوں۔۔۔ کیونکہ میں لڑکا نہیں ایک “ لڑکی “ ہوں۔۔۔۔ اس دین نے دیا ہے اعلیٰ مقام مجھے۔۔۔۔۔ پھر کیوں لوگ میری پیدائش کی خوشی نہیں مناتے۔۔؟ غرض کہ جس کی جیسی سوچ۔۔۔۔ اس نے ویسا جانچا مجھے۔۔۔۔ میں ان سب رویوں کے ساتھ جیتی ہوں۔۔۔ کیونکہ میں ایک آزاد ملک کی قیدی لڑکی ہوں۔۔۔۔ میں اڑنا چاہتی ہوں۔۔۔۔ پر میرے پر اُڑنے سے پہلے کاٹ دیے جاتے ہیں۔۔۔ میں آزاد فضا میں سانس لینا چاہتی ہوں۔۔۔۔ پر یہاں کی فضا حبس زدہ ہے۔۔۔۔ میرے خوابوں کو آنکھوں سے نوچنے والے اور میری صلاحیتوں کو دبانے والے نہیں۔۔۔۔ بلکہ ۔۔۔۔ میرے خوابوں کو آنکھوں میں سجانے والے اور صلاحیتوں کو ابھارنے والے بنو۔۔۔۔ کیونکہ۔۔۔۔ میں ایک لڑکی ہونے سے پہلے۔۔۔۔ ایک جیتی جاگتی انسان ہوں۔۔۔۔۔ اس مردوں کے معاشرے میں مجھے سر اٹھا کے جینا ہے مجھے اپنی کانچ سے زیادہ نازک عزت کی خفاظت کرنی ہے۔۔۔۔ اور مردوں کے اس معاشرے میں خود کو منوانا ہے مجھے لوگوں کی بیمار سوچ بدلنی ہے میں ایک “ لڑکی “ ہوں تو کیا ۔۔۔۔؟ میرے اپنے بھی کچھ خواب ، ارمان ، اور خواہشات ہیں۔۔۔ میں اللّہ کی بنائی ہوئی ایک خوبصورت مخلوق ہوں بحیثیت”ماں” اللّٰہ نےمیرے قدموں تلے جنت بنائی ہے تو پھر یہ معاشرہ میرا بھی اتنا ہی ہے جتنا کہ مردوں کا ہے۔۔۔۔۔ ❣️ میں ایک لڑکی ہوں ۔۔۔۔ 🎀 اور میں کمزور نہیں ہوں۔۔۔✌️ کیونکہ میرے “ اللّٰہ “ نے مجھے کمزور نہیں بنایا❤️ الحمدللّٰہ💞I
    1 point
  2. جو لوگ کہتے ہے کہ آجکل نیکی کا زمانہ نہیں رہا دراصل وہ لوگ انسانوں سے نیکی کا بدلہ چاہتے ہیں اور جو لوگ صرف اللہ رب العزت کی رضا کیلئے نیکی کرتے ہیں اُن کیلئے ہر زمانہ نیکی کا ہے !!
    1 point
  3. نظریں جھکا کے بات کرتی ہوں تعظیماً ورنہ کڑوے لہجوں کو میری آنکھ کا قہر ہی کافی ہے
    1 point
  4. جہاں کسی کو معاف کرنا مُشکل ہو جائے وہیں سے درگزر کرنے کا مقام شروع ہو جاتا ہے معاف اُسی کو کیا جاتا ہے جسے معاف کرنا بہت ذیادہ مشکل لگتا ہو کیونکہ کبھی کبھی انسان واقعی ہار جاتا ہے اسے زندگی کی حقیقت سمجھ آ جاتی ہے خاموش رہتےرہتے یا پھر صبر کرتے کرتے کسی سے بلا وجہ امیدیں رکھتےرکھتے اور رشتے نبھاتے نبھاتے پھر ان رشتوں کو صفائیاں دیتے دیتے اپنوں کو مناتے مناتے سب حاصل ہو جاتا ہے تو جس سے محبت کی جائے تو پوری دیانت داری سے محبت کرتے رہو اور جِس سے محبت کرتے ہو اگر اس کی ذات سے تکلیف ہوئی ہو تو اسے معاف کر دو اور اُسے کہہ دو کہ جاؤ تُم اللّه سوہنے کے حوالےکیا اور خود کو بھی اللہ سوہنے کے حوالے کر کے جینا سیکھو روح کی تسکین اسی اللہ پاک کی محبت میں یے اور معاف کرنے سے اللہ خوش ہوتا ہے ۔۔۔
    1 point
  5. زندگی اور قسمت کا پتا اگر زائچوں،پانسوں، اعداد،لکیروں اور ستاروں سے لگنے لگتا تو پھر اللہ انسان کو عقل نہ دیتا ،صرف یہی چیزیں دے کر دنیا میں اتار دیتا ۔۔۔۔جب مستقبل بدل نہیں سکتے تو اسے جان کر کیا کریں گے ؟بہتر ہے غیب،غیب ہی رہے،اللہ سے اس کی خبر کی بجائے اس کا رحم اور کرم مانگنا زیادہ بہتر ہے۔
    1 point
  6. #انسان سمجھتا ہے کہ وہ دنیا کی طرف قدم بڑھا رہا ہے مگر سوچنے پر یہ کھلتا ہے کہ موت کی سمت اس کے قدموں کا فاصلہ گھٹتا جا رہا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ دنیا صرف اسی کی ہے اور دنیا اسے ہر دن ایک انچ اپنے اندر سے نکال کر موت کی وادی کی طرف دھکیل دیتی ہے۔۔۔۔۔!! مگر یہ قدموں کے فاصلے کون گنتا ہے۔ یہاں تو صرف دوڑ ہے۔ ایک مسمریزم کی دوڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! آگے اور بہتر سے بہتر پانے کی دوڑ۔ کیا کچھ گنوانا پڑتا ہے اس دوڑ میں۔ دل، آرزوئیں، تمنائیں، محبتیں۔ سبھی کچھ۔ مگر کوئی #خسارے سے پہلے کچھ سوچتا ہی کب ہے۔"
    1 point
  7. ﮈﻭﺑﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺍِﮎ ﺗﻨﮑﮯ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﺑﮭﯽ ﺑﮩﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍِﺱ ﻟﺌﮯ ﺧُﺸﮑﯽ ﭘﮧ ﮨﻮﺗﮯ ﻧﯿﮑﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺑﮍﯼ ﮐﺸﺘﯿﺎﮞ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﻮ ﺗﺎﮐﮧ ﻭﻗﺖ ﭘﮍﻧﮯ ﭘﮧ ﭘﺎﺭ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ
    1 point
This leaderboard is set to Karachi/GMT+05:00
×
×
  • Create New...