Jump to content

Our Picks

Top content from across the community, hand-picked by us.

امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر ایران آبنائے ہرمز  نہیں کھولے گا
(24 نیوز )برطانوی خبر رساں ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے کھوکھلے وعدوں پر ایران کسی صورت آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے تیار نہیں ہوگا، اس کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

 

ایرانی ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو بحیرا احمر میں باب المندب کو بھی بند کر دیا جائے گا،ایرانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ کو مسلسل ثالثی کے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں لیکن اس امریکی رویے میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

 

ایرانی حکام کے ذرائع کے مطابق اگر امریکہ نے پاور پلانٹس پر حملے کی غلطی کی تو پوار خطہ ہی تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ 

 

 

 
  • 0

    Reputation Points

  • 0 replies

یار کو دیدۂ خوں بار سے اوجھل کر کے

مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے

جانب شہر فقیروں کی طرح کوہ گراں

پھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے

جل اٹھیں روح کے گھاؤ تو چھڑک دیتا ہوں

چاندنی میں تری یادوں کی مہک حل کر کے

دل وہ مجذوب مغنی کہ جلا دیتا ہے

ایک ہی آہ سے ہر خواب کو جل تھل کر کے

جانے کس لمحۂ وحشی کی طلب ہے کہ فلک

دیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر کے

یعنی ترتیب کرم کا بھی سلیقہ تھا اسے

اس نے پتھر بھی اٹھایا مجھے پاگل کر کے

عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ

اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
  • 1

    Reputation Points

  • 0 replies

×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.