Jump to content

Welcome to Fundayforum. Please register your ID or get login for more access and fun.

Signup  Or  Login

house fdf.png

ADMIN ADMIN

Hareem Naz

Sweet Friend
  • Content Count

    866
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    68
  • Points

    507 [ Donate ]

Everything posted by Hareem Naz

  1. کچھ مقام زندگی میں۔ اسے بھی اتے ہیں کہ اگے جانے کا حوصلہ نہیں ۔

    اور واپس جانا ممکن نہیں ۔۔۔

     

  2. بیداد عشق سے نہیں ڈرتا مگر اسدؔ 

    جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا

  3. آج کی پیاری بات ❤

     

    لوگوں کے رویے خود پر حاوی مت ہونے دیں ۔۔۔۔یقین جانیں اس سے صرف اپنا آپ برباد ہوتا ہے۔ ۔۔۔اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ۔۔جو آپ کے خیر خوا ہوں وہ آپ کی بری بات کو بھی ایسے سمجھائیں گے کے آپ کو کڑوی نہ لگے اور جہاں آپ کو لگے آپ کو زچ کیا جا رہا ہے وہاں جلنا کڑھنا اور سوچنا چھوڑ دیں۔ ۔۔خود کی قدر کریں۔ ۔۔آپ فضول نہیں ہیں ۔۔!!!

  4. عشق کیوں ہوتا ھے ؟؟

    ایک بار حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ❤ سے کسی نے پوچھا عشق کیوں ہوتا ھے؟

    کسی انسان کو کوئی انسان اتنا اچھا کیوں لگتا ھے کہ اسکے سامنے ساری کائنات کچھ نہیں لگتی؟

    امام جعفر صادق رضی اللہ❤ نے جواب دیا میں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے اپنے بابا سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم💚 سے یہ کہتے سنا ہر انسان کے اندر الله تعالى کی کوئی نہ کوئی صفت ضرور موجود ہوتی ھے

    کوئی رحم دل ہوتا ھے کوئی سخی ہوتا ھے تو کوئ عادل ہوتا ھے کوئی شجاع ہوتا ھے

    انسان اپنے اندر پائے جانے والے اوصاف کی خوشبو کسی دوسرے میں محسوس کرتا ھے تو اسکی طرف مائل ہونا شروع ہوجاتا ھے اور اس سے بات کرنا اسے دیکھنا اور اس سے ملنا اسے اچھا لگتا ھے اسے یہ لگتا ھے یہ میرا اور میں اسکا ہوں دراصل وہ خود کو اس میں اور اپنے آپ میں اسکو دیکھتا ھے۔

    اور ہر جگہ اسکی کمی کو محسوس کرتا ھے اور وہ چاہتا ھے کہ وہ ہر پل مجھ سے راضی رھے اسی کیفیت کو زمانے والے عشق کہتے ہیں 

    اللهم رب هذه الدعوة المستمعة المستجاب لها ، صل على محمد وعلى آل محمد وزوجنا من الحور العين ،

    💞

  5. نِـشـــانِ مَنـــزلِ جَــاناں مِلے مِلے نَہ مِلے 

    مَزے کی چیـز ہے یہ ذوق جُستجو مِیرا 

     

  6. ﺑﺴﺎﻁ ِ ﺧﯿﺎﻝ ﭘﺮ

    ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﮯ ﻣُﮩﺮﮮ

    ﺟﯿﺖ ﻭ ﮨﺎﺭ ﮐﮯ ﺧﻮﻑ ﺳﮯ

    ﮔﺮ

    ﺭﮐﮭﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ۔۔

    ﺗﻮ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﮐﯽ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﭼﺎﻟﯿﮟ

    ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ

    ﺧﺎﻣﻮﺵ ﻣﺎﺕ ﺩﮮ ﺩﯾﻨﮕﯽ ۔

    ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺣﺮﯾﻢ ِ ﺟﺎﮞ ؎

    ﺧﺎﻣﻮﺷﯿﺎﮞ ﺑﮍﯼ ﺳﻔﺎﮐﯽ ﺳﮯ

    ﺑﺴﺎ ﻁ ِ ﺩﻝ ﮐﮯ ﻣﮩﺮﻭﮞ ﮐﻮ

    ﻣﻦ ﭼﺎﮨﯽ ﭼﺎﻝ ﭘﺮ ﺳﺠﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﮨُﻨﺮ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﯿﮟ!!!!

  7. دربار مصطفیؐ وہ واحد جگہ ہے
    جہاں عشق کو بھی با ادب ہونا پڑتا ہے

  8. کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایک خاص انداز میں داخل ہوتے ہیں ۔۔۔ کچھ کہے بنا ، احساس دلاۓ بغیر ہماری زندگی میں مثبت تبدیلیاں لاتے ہیں اور وہ یہ سب بغیر کسی مقصد کے کرتے ہیں ۔۔

    ایسے تمام لوگوں کا شکریہ ادا نہ کرنا زیادتی ہوگی ۔

    شکریہ ان لوگوں کا جو بھرے مجمعے میں ہم پر ایک محبت بھری نگاہ ڈال کر اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں ۔ 

    شکریہ ان سب کا جو کسی کی پرواہ کیے بغیر ہمارے لئے stand لیتے ہیں چاہے ہم موجود ہو یا نہیں ۔

    شکریہ ان سب کا جو ہمارے لبوں پے مسکان لانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

    شکریہ ان لوگوں کا جو ہماری آنکھوں میں آنسو برداشت نہیں کر پاتے ۔ 

    شکریہ ان لوگوں کا جو ہر لمحہ بغیر کسی مقصد کے ، بغیر کسی وجہ کے ہمارا ساتھ دیتے ہیں ، ہمارا خیال کرتے ہیں ۔ 

    شکریہ ان سب کا جنہیں ہم چند لمحے نظر نہ آئیں تو سوال کرتے ہیں ۔

    شکریہ ان لوگوں کا جو اس وقت ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جب وہ بآسانی ہمیں چھوڑ کر جاسکتے ہیں ۔

    شکریہ ان لوگوں کا جو ہم سے تب پیار کرتے ہیں جب ہم خود سے پیار نہیں کر پارہے ہوتے ۔۔۔ 

    انکا شکریہ ، جن کے بغیر بھی ہماری سانس چلے گی ، لب مسکرائیں گے ، زندگی گزرے گی لیکن کچھ کمی ہوگی، ضرور ہوگی ۔۔۔

    ایسے لوگ ہونے چاہییں ، یہی لوگ معاشرے کو زندہ رکھتے ہیں ۔۔۔

    زندگی مختصر ہے ۔۔ آس پاس بہت سے لوگ ہیں ۔ سبھی کے لئے ہماری اہمیت صرف " اپنا کام ہونے تک " ہے ۔ ایسے میں جو لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں ، کبھی ان کے لب اور کبھی ان کے اعمال ہمیں یہ یقین دلاتے ہیں کہ ابھی بھی اس دنیا میں ایسے خوبصورت لوگ ہیں جنہیں مل کر زندگی سے عشق ہو جاۓ ۔۔۔

  9. نہ شوق دیدار نہ فکر جدائی 
    کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو محبت نہیں کرتے 

  10. ﺗﺸﻨﮕﯽ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﺡ ﺗُﻮ ﺑﮭﯽ ﻗﻠﻨﺪﺭ ﻧِﮑﻠﯽ

     

    ﮐﺒﮭﯽ ﻗﻄﺮﮮ ﭘﮧ ﺗﺼﺪّﻕ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﺭﯾﺎ ﺳﮯ ﮔُﺮﯾﺰ۔۔۔!

  11. Hareem Naz

    Ehsas e gham

    محرومِ خواب دیدۂ حیراں نہ تھا کبھی تیرا یہ رنگ اے شبِ ہجراں نہ تھا کبھی تھا لطفِ وصل اور کبھی افسونِ انتظار یوں دردِ ہجر سلسلہ جنباں نہ تھا کبھی پرساں نہ تھا کوئ تو یہ رسوائیاں نہ تھیں ظاہر کسی پہ حالِ پریشاں نہ تھا کبھی ہر چند غم بھی تھا مگر احساسِ غم نہ تھا درماں نہ تھا تو ماتمِ درماں نہ تھا کبھی دن بھی اُداس اور مری رات بھی اداس ایسا تو وقت اے غمِ دوراں نہ تھا کبھی دورِ خزاں میں یوں مرا دل بے قرار ہے میں جیسے آشناۓ بہاراں نہ تھا کبھی کیا دن تھے جب نظر میں خزاں بھی بہار تھی یوں اپنا گھر بہار میں ویراں نہ تھا کبھی بے کیف و بے نشاط نہ تھی اس قدر حیات جینا اگرچہ عشق میں آساں نہ تھا کبھی
  12. Hareem Naz

    Ehsas e gham

    Thanks alot
  13. ﺍﺏ ﺣﺎﻝِ ﺩﻝ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮫ ﮐﮧ ﺗﺎﺏِ ﺑﯿﺎﮞ ﻧﮩﯿﮟ ،،،

    ﺍﺏ ﻣﮩﺮﺑﺎﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﯽ ۔۔۔ !

  14. پل دو پل کی ہوتی ھے یہ محبت عمر بھر کا ساتھ نہیں ھوتا 

     

     کب بدل جائیں یہ حسن والے ان کا کوئی اعتبار نہیں ھوتا.

     💔💔💔💔

  15. کبھی دھند دیکھی ہے ؟؟

    کچھ نظر نہیں آتا ۔۔ انسان لاکھ کوشش کر لے۔۔۔ آپ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر' مل مل کر دیکھ لیں ' ھاشمی سُرمہ ڈال لیں ۔۔۔ حرام ہے جو چند قدم کے فاصلہ پہ پڑی چیز نظر آ جائے۔۔ جب تک کہ وہ ( سبحانہ وتعالٰی ) دھند کو چھٹ جانے کا حکم نہ دے ۔۔۔

    بس کچھ یہ ہی حالات زندگی کے ہیں ۔۔ لاکھ کوشش کر لیں ۔۔۔۔ کسی کو ہاتھ دیکھا لیں ' چاہے قسمت کی لکیریں ہاتھوں سے نوچ ڈالیں ' طوطے سے فعال نکلوا لیں ۔۔۔ چاہے ستاروں کی چال پڑھ لیں ۔۔۔ قسم ہے جو آپ پھر بھی اگلے پل کو جان پائیں ۔۔۔

    جب تک کہ اُسی کی ایک نظرِ کرم نہ ہو ' وہ ہی زندگی کی دھند دور کرسکتا ہے ۔۔۔

    بس ساری بات " کن فیکون " کی ہے !!

    1. ROHAAN

      ROHAAN

      ماشااللہ جزاک اللہ
      🌻بہت خـــــــــوب ۔۔۔ بہت عـمـــــــــــدہ🌻

  16. میرا تعویذ لے جاؤ
    بہت گہرا اثر ہوگا
    ہوۓ نہ جو تیرے اب تک
     تری تسبیح کریں گے وہ
    ذرا سی دیر سوچا پھر
     جھکاۓ سر میں لوٹ آیا
    محبت بھیک ہے کوئی
    جو در در مانگنے جاؤں؟
    جنہیں میری محبت بھی
     میرے اطراف نہ لائی
    انہیں تعویذ لائیں گے...؟؟
    انہیں تعویذ لائیں گے.....؟؟

    -

  17. دل میں ہو یاد تیری _____ گوشہ تنہائی ہو
    پھر تو خلوت میں عجب ___انجمن آرائی ہو
    آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے___!
    کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو
    اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
    خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو _!
    بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
    اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو___!
    صلی الله علیه وآله وسلم ❤

  18. Hareem Naz

    Nishaania

  19. ‏دل کو اِسی گُمان میں رکھا ہے عمر بھر...

     

    اِس امتحاں کے بعد کوئ امتحاں نہیں...💔

  20. دنیا میں بدترین بھیک محبت کی ہوتی ہے

    مانگنے والا خود اس سے مالا مال ہوتا ہے اور جس سے مانگنے کی نوبت آ جاتی ہے

     اس کے پاس چند سکے بھی نہیں ہوتے اس مال کے۔

    سب سے بڑی فن کاری محبت کی فن کاری ہے بڑے بڑے منہ زوروں کو جنبش ابرو پر نچا لیتی ہے 

     

    سب سے بدترین دھوکہ محبت ہے کھلی آنکھوں پر ایسی پٹی باندھتی ہے کے اچھا بھلا با عقل انسان انگاروں پر چلنے کو تیار ہو جائے اور اف تک نہ کرے

     

    سب سے بڑا جوا محبت کا جوا ہے اس میں جوارى بھی انسان داؤ بھی انسان ہی کا لگتا ہے

     اور ہارتا بھی انسان ہے اور جیت صرف محبت کی ہوتی ہے

    سب سے خوبصورت راہ محبت کی راہ ہوتی ہے کتنی ہی کٹھن کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو محبوب ساتھ ہو تو جدائی کے موڑ تک ایسے ہی لگتا ہے 

    جیسے ابھی تو چلے تھے سالوں کا سفر لمحوں کی مسافت لگتی ہے

     

    سب سے بدصورت واپسی محبت کے سفر کی واپسی ہوتی ہے

     پہلے قدم پر ہی حواس جواب دے جاتے ہیں نہ آنکھوں میں خواب نہ پاؤں میں سکت۔

     

    سب سے بڑا خسارہ محبت کے امر میں ہوتا ہے چند لمحے وصال کے بلکہ کبھی کبھی تو محبوب کی اک محبت بھری نظر کے عوض سب جزبات و احساسات گروی رکھ دئیے جاتے ہیں

    اور باقی کیا بچتا ہے صرف خاک۔۔۔۔۔

     

    سب سے بڑا منافع محبت کا منافع محب محبت کے عوض محبوب خریدتا ہے اور محبوب بے مول بک جاتا ہے

     

    اور سب سے بڑی فقیری محبت کی فقیری ہے

    بانٹتے جاؤ کبھی ختم نہیں ہوتی

    1. ROHAAN

      ROHAAN

      ماشااللہ جزاک اللہ
      سدا خوش رہںہ
  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

×