Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...

Zarnish Ali

V.I.P Member
  • Content count

    2,142
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    141
  • Points

    675 [ Donate ]

Status Updates posted by Zarnish Ali

  1. 🌴سلسلہ فھم قرآن🌴

    〰‌〰〰〰 سورۃ النساء 〰〰〰〰

    🍀بسم اللہ الرحمن الرحیم🍀

    سورہ النسآء آیت نمبر: 11

    یُوۡصِیۡکُمُ اللّٰہُ فِیۡۤ  اَوۡلَادِکُمۡ ٭ لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ۚ فَاِنۡ کُنَّ نِسَآءً فَوۡقَ اثۡنَتَیۡنِ فَلَہُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَکَ ۚ وَ اِنۡ کَانَتۡ وَاحِدَۃً  فَلَہَا النِّصۡفُ ؕ وَ لِاَبَوَیۡہِ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَکَ اِنۡ کَانَ لَہٗ  وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ لَّمۡ  یَکُنۡ لَّہٗ وَلَدٌ وَّ وَرِثَہٗۤ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَہٗۤ  اِخۡوَۃٌ فَلِاُمِّہِ السُّدُسُ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصِیۡ بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ؕ اٰبَآؤُکُمۡ وَ اَبۡنَآؤُکُمۡ لَا تَدۡرُوۡنَ اَیُّہُمۡ اَقۡرَبُ  لَکُمۡ نَفۡعًا ؕ فَرِیۡضَۃً مِّنَ  اللّٰہِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۱﴾

    ترجمہ:

    اللہ تمہاری اولاد کے بارے میں تم کو حکم دیتا ہے کہ : مرد کا حصہ دو عورتوں کے برابر ہے۔ (١) اور اگر (صرف) عورتیں ہی ہوں، دو یا دو سے زیادہ، تو مرنے والے نے جو کچھ چھوڑا ہو، انہیں اس کا دو تہائی حصہ ملے گا۔ اور اگر صرف ایک عورت ہو تو اسے (ترکے کا) آدھا حصہ ملے گا۔ اور مرنے والے کے والدین میں سے ہر ایک کو ترکے کا چھٹا حصہ ملے گا، بشرطیکہ مرنے والے کی کوئی اولاد ہو، اور اگر اس کی کوئی اولاد نہ ہو اور اس کے والدین ہی اس کے وارث ہوں تو اس کی ماں تہائی حصے کی حق دار ہے۔ ہاں اگر اس کے کئی بھائی ہوں تو اس کی ماں کو چھٹا حصہ دیا جائے گا (اور یہ ساری تقسیم) اس وصیت پر عمل کرنے کے بعد ہوگی جو مرنے والے نے کی ہو، یا اگر اس کے ذمے کوئی قرض ہے تو اس کی ادائیگی کے بعد (۲) تمہیں اس بات کا ٹھیک ٹھیک علم نہیں ہے کہ تمہارے باپ بیٹوں میں سے کون فائدہ پہنچانے کے لحاظ سے تم سے زیادہ قریب ہے ؟ یہ تو اللہ کے مقرر کیے ہوئے حصے ہیں، (۳) یقین رکھو کہ اللہ علم کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک۔

    تفسیر:

    ⒈ : آیات 11، 12 میں مختلف رشتہ داروں کے لیے میراث کے حصے بیان فرمائے گئے ہیں۔ جن رشتہ داروں کے حصے ان آیات میں مقرر فرما دئیے گئے ہیں ان کو ” ذوی الفروض “ کہا جاتا ہے۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضاحت فرمائی ہے کہ ان حصوں کی تقسیم کے بعد جو مال بچ جائے، وہ مرنے والے کے ان قریب ترین مذکر افراد میں تقسیم ہوگا جن کے حصے ان آیتوں میں متعین نہیں کیے گئے، جن کو ” عصبات “ کہا جاتا ہے۔ مثلا بیٹے اور اگرچہ بیٹیاں براہ راستہ عصبات میں شامل نہیں ہیں، لیکن بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹیاں بھی عصبات میں شامل ہوجاتی ہیں۔ اس صورت میں یہ قاعدہ اس آیت نے مقرر فرمایا ہے کہ ایک بیٹے کو دو بیٹیوں کے برابر حصہ ملے گا۔ یہی حکم اس صورت میں بھی ہے جب مرنے والے کی اولاد نہ ہو اور بہن بھائی ہوں تو بھائی کو بہن سے دگنا حصہ دیا جائے گا۔

    ⒉ : یہ قاعدہ ان آیات میں بار بار دہرایا گیا ہے کہ میراث کی تقسیم ہمیشہ میت کے قرضوں کی ادائیگی اور اس کی وصیت پر عمل کرنے کے بعد ہوگی، یعنی اگر مرنے والے کے ذمے کچھ قرض ہو تو اس کے ترکے سے سب سے پہلے اس کے قرضے ادا کیے جائیں گے۔ اس کے بعد اگر اس نے کوئی وصیت کی ہو کہ فلاں شخص کو جو وارث نہیں ہے، میرے ترکے سے اتنا دیا جائے تو ایک تہائی ترکے کی حد تک اس پر عمل کیا جائے گا اس کے بعد میراث وارثوں میں تقسیم ہوگی۔

    ⒊ : یہ تنبیہ اس بنا پر فرمائی گئی ہے کہ کوئی شخص یہ سوچ سکتا تھا کہ فلاں وارث کو زیادہ حصہ ملتا تو اچھا ہوتا، یا فلاں کو کم ملنا مناسب تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمادیا کہ تمہیں مصلحت کا ٹھیک ٹھیک علم نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس کا جو حصہ مقرر فرما دیا ہے، وہی مناسب ہے۔

    از آسان ترجمہ قرآن
    مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہ

    🔴پڑھیں📖
    🔴سمجھیں
    🔴عمل کریں
    🔴آگے بھیجیں

    〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰

  2. 🌷🌸🌷🌸🌷🌸🌷

    علامہ شنقیطی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: عبادت کے موسموں کا استقبال کیسے کریں؟

    فرمایا:
    استقبال کے لیے بہترین چیز استغفار کی کثرت ہے. اس لیے کہ گناہوں کی وجہ سے بندہ عبادت و طاعات کی توفیق سے محروم ہوجاتا ہے۔

    جو بندہ استغفار کو لازم پکڑ لیتا ہے (استغفار کی کثرت کرتا ہے) تو:
    ❶ وہ گناہوں سے پاک صاف ہوجاتا ہے۔
    ❷ اگر وہ کمزور ہے تو طاقتور بن جاتا ہے۔
    ❸ بیمار ہے تو مکمل شفایاب ہوجاتا ہے۔
    ❹ کسی مصیبت میں مبتلا ہے تو خلاصی پالیتا ہے۔
    ❺ اگر حیران و سرگرداں ہے تو ہدایت پالیتا ہے۔
    ❻ بے چین ہے تو قرار نصیب ہوجاتا ہے۔
    ❼ رسول اللہﷺ کے بعد ہمارے لیے سب سے بڑی امان استغفار ہی ہے۔

    1. Hareem Naz

      Hareem Naz

      very nice sharing 

      jazakAllah


  3. حدود طائر سدرہ حضور جانتے ہیں
    کہاں ہے عرش معلیٰ حضور جانتے ہیں
    بروز حشر شفاعت کریں گے چن چن کر
    کہ ہر غلام کا چہرہ حضور جانتے ہیں
    صلی الله علیہ وسلم

    80e0a3f5c41b6f3-a-nw-p.jpeg

  4. 💞💞اللَّهُمَّ صَلِّی عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، 💞💞

    💞💞اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ💞💞


    💞💞اللَّهُمَّ صَلّی عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، 💞💞

    💞💞اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ💞💞

    3babcafb1d9172d-a-nw-p.jpeg

  5.  

    وَأۡمُرۡ أَهۡلَكَ بِٱلصَّلَوٰةِ وَٱصۡطَبِرۡ عَلَيۡہَا‌   ۖ   لَا نَسۡـَٔلُكَ رِزۡقًا‌   ۖ   نَّحۡنُ نَرۡزُقُكَ   ۗ   وَٱلۡعَـٰقِبَةُ لِلتَّقۡوَىٰ

    اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور خود اس پر ثابت رہ، کچھ ہم تجھ سے روزی نہیں مانگتے ہم تجھے روزی دیں گے اور انجام کا بھلا پرہیزگاری کے لیے،

    ( #سورتہ-طہٰ-32 )

    90799381bc98824-a-nw-p.jpeg

  6.  


      ❁
    ┐✭  ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ ✭┌

          ╭•◆FAZAILE  RAMZAN◆•╮
          ❁❁❁❁❁❁❁❁❁❁❁❁❁❁

    ▓▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▓                                
             ~ ⊙ PART-08 ⊙ ~
                 ﹏﹏﹏﹏﹏﹏﹏

    ┌✭• Hazrat Hasan Basri rahmatullahi alaihi ki yeh Riwayat nakal Karte hai ke Huzoor Sallallahu Alaihi Wasallam ne irshaad farmaya ke,

    Allah Ta’ala Ramzan-ul-Mubarak ki har raat me 6 lakh logon ko jahannam se aazaad karte hain aur jab aakhri raat hoti hai to guzishta azaad shuda logon ke baqadr ( ek hi raat me ) azaad kiye jate hain.

    Mazeed Fazail Hazrat sahal bin sa’ad
    RaziAllahu Anhu farmate hain ke Huzoor Sallallahu Alaihi Wasallam farmaya,

    ”roza daar jannat me ek makhsoos darwaze se dakhil honge us darwaze ka naam RAYYAN hai jab roze dar dakhil ho chuken ge to yeh darwazah band kar diya jaye ga phir koi shakhs is darwaze se dakhil na ho sake ga.

    ⚀•RєԲ:➻┐
        ↳ [ Bukhari, Muslim.  ]
    ▦══─────────────══▦
    ↳ Next -09 in sha Allah ta’ala,


    ╔┅┅┐
    ◉      ⚀⊙:➻┐
                   📃→ pαdhє
           📿→ αmαl kαrє
    👥→ duѕrσ tαk pαhσchαчє

  7. ﷲ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں وہ عظمت والا حلم والا ہے  ۱؎  اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بڑے عرش کا رب ہے اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں کا رب اور زمین کا ر ب اور کرم والے عرش کا رب ہے

  8.  
     
    ‏اگر کبھی فتوی دینے کا مجھ کو بھی اذن ملتا !۔۔۔۔۔۔۔
    تو میں ! انسان کا رونا انسان کے آگے___حرام لکھتا
  9. تھے ہم تو خود پسند بہت لیکن عشق میں
    اب ہے وہی پسند جو ہو یار کو پسند

    نظیر اکبر آبادیشاه-من!! نهیں کوئ شکایت تم سے 
    مگر'یاد آتا ہے تمهارا مجهہ سے محبت کرنا...2665.png

     

     

  10. تھے ہم تو خود پسند بہت لیکن عشق میں
    اب ہے وہی پسند جو ہو یار کو پسند

    نظیر اکبر آبادی

     

     

  11. ﻮﮞﺍﮐﮭﯿﺎﮞ ﺳﺎﻭﻥ ﺳﯽ ﺑﺮﺳﯿﮟ 
    ﮨﺠﺮﮐﮯ ﺑﻨﺪﮬﻦ ﮐﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ
    ﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ 
    ﺩﺭ ﺩﺭ ﻧﮧ ﯾﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ
    ﮐﺐ ﮨﻮﮞﻣﯿﮟ ﺍﻧﻤﻮﻝ ﭘﯿﺎ
    ﻣﻦ ﺗﻮ ﭘﮕﻼ ﭘﺎﭘﯽ ﮨﮯ 
    ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺍﺭﻭﮒ ﭘﯿﺎ
    ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮﮨﮯ ﻣﻮﺭﺍ ﺟﯿﺎ 
    ﺯﮨﺮﺳﺎﻧﺴﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﮔﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ
    ﺳﻦ ﭘﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﺘﯽ ﮨﻮﮞ 
    ﺩﻝ ﮐﯽﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻨﺘﺎ ﺟﺎ
    ﻣﯿﺮﮮ ﺩﮐھ ﻣﺖ ﮐﮭﻮﻝ ﭘﯿﺎ
    ﺭﻭﻝ ﭘﯿﺎ

     
     
     
  12. جس نگر بھی جاو ... قصے ھیں کمبخت دل کے ....2764.png
    2764.png
    کوئی لے کے رو رھا ھے ..... کوئی دے کے رو رھا ھے...
    2764.png

     
     
     
  13. پرستار __ محبت کی، محبت ہی شریعت ہے
    کسی کو یاد کر کے آہ!!.. کر لینا ہی عبادت ہے

     
  14. دیکھو گے برا حال محمد ﷺ کے عدو کا...
    منہ پر ہی گرا جس نے بھی مہتاب پر تھوکا... 1f49e.png💞

     

  15. اگر تم وہی دیکھتے ہو جو روشنی ظاہر کرتی ھے اور وہی سنتے ہو جس کا اعلان آواز کرتی ھے تو در حقیقت نہ تم دیکھتے ہو نہ سنتے ہو . 
     

  16. عشق شاملِ دل ہے ______ عشق اپنی منزل ہے !!!
    عشق ماہِ کامل ہے ______ عشق رقصِ بسمل ہے !

     

    23517602_1739185669709728_1017235374255763914_n.jpg

  17. وہ کہتی ہے مجھے وارفتگی سے دیکھتے کیوں ہو 
    کہ میں خود کو بہت ہی قیمتی محسوس کرتی ہوں
    .
    میں کہتا ہوں متاع جاں بہت انمول ہوتی ہے
    تمہیں جب دیکھتا ہوں, زندگی محسوس کرتا ہے ۔
     
     

    23559846_1739242439704051_6182866324110857204_n.jpg

  18. ‏اس کے جذبوں میں تھا ہر شخص کا حصہ ورنہ 
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وہ کسی ایک کا ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ہمارا ہوتا ...!!!

     
     
     

     

  19. ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﺩﮐﮭﺘﮯ ﻓﻮﮒ ﮨﮯ
    ﭘﺮ ﮨﻮﺗﮯ ﺳﻤﻮﮒ ﮨﮯ
    ﯾﮧ ﻭﮦ ﻟﻮﮒ ﮨﮯ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﭘﻮﺳﭧ ﭘﮧ ﻻﯾﮏ ﮐﻤﻨﭧ نہیں ﮐﺮﺗﮯ 1f621.png😡

     

  20. ہر شخص کی زندگی میں کبهی نہ کبهی ایسا وقت ضرور آتا ہے جب وہ خوشی اور تکلیف دونوں سے ہی محبت کرنا شروع کر دیتا ہے _

    FB_IMG_1505200223547.jpg

  21. ‏" وه بلندی بھی کس کام کی ,,,,,,,,
    کہ انسان چڑھےاور انسانیت سے ہی گر جائے...!!"

  22. لبوں پہ گیت تو آنکھوں میں خواب رکھتے تھے
    کبھی کتابوں میں ہم بھی گلاب رکھتے تھے

    کبھی کسی کا جو ہوتا تھا انتظار ہمیں
    بڑا ہی شام وسحر کا حساب رکھتے تھے

     

    18581963_1402426826511621_2142077270598366955_n.jpg

  23. اور کچھ نہیں بدلا

    آج بعد مدت کے

    میں نے اُس کو دیکھا ہے

    وہ ذرا نہیں بدلی!

    اب بھی اپنی آنکھوں میں

    سو سوال رکھتی ہے

    چھوٹی چھوٹی باتوں پہ

    اب بھی کھل کے ہنستی ہے

    اب بھی اُس کے لہجے میں

    وہ ہی کھنکھناہٹ ہے

    وہ ذرا نہیں بدلی!!

    اب بھی اُس کی پلکوں کے

    سائے گیلے رہتے ہیں

    اب بھی اُس کی سوچوں میں

    میرا نام رہتا ہے

    اب بھی میری خاطر وہ

    اُس طرح ہی پاگل ہے

    وہ ذرا نہیں بدلی!

    آج بعد مدت کے

    میں نے اُس کو دیکھا ہے

    تو مجھے بھی لگتا ہے

    میں بھی اُس کی چاہت میں

    اُس طرح ہی پاگل ہوں

    بعد اتنی مدت کے

    اور کچھ نہیں بدلا!

    جُز ہمارے رستوں کے

    اور کچھ نہیں بدلا

    # Pari

     

    18620399_1402432879844349_4890834296680740982_n.jpg

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

×