- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Taylor Swift's next plans revealed as 'Showgirl' era nears end
- Great Debate on population growth gets underway on Geo News
- Shia LaBeouf receives final update on Mardi Gras arrest after months
- Lizzo gets into fiery online exchange with Taylor Swift fan: 'Grow tf up'
- China rescuers search for missing after mine blast kills 82
- Brad Pitt's future with Ines de Ramon held back by Angelina Jolie marriage
- Beartooth lead singer Caleb Shomo's wife confirms end of 14-year marriage
- India voices concern on US visas but sees alignment with Rubio
- King Charles takes careful measures to avoid William, Harry big clash
- ‘From' season 4 release schedule gets major shake up after delay
-
Posts
2,099 -
Joined
-
Last visited
Never -
Days Won
144
Content Type
Profiles
Events
Forums
Gallery
Blogs
Downloads
Articles
Page News
Release Notes
Posts posted by Zarnish Ali
-
-
-
سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم.. قسط 1
آج سے سیرت النبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک سلسلہ شروع کیا جا رھا ھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے تذکرہ سے پہلے بہت ضروری ھے کہ آپ کو سرزمین عرب اور عرب قوم اور اس دور کے عمومی حالات سے روشناس کرایا جاۓ تاکہ آپ زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کے وقت عرب اور دنیا کے حالات کیسے تھے..
ملک عرب ایک جزیرہ نما ھے جس کے جنوب میں بحیرہ عرب , مشرق میں خلیج فارس و بحیرہ عمان , مغرب میں بحیرہ قلزم ھے.. تین اطراف سے پانی میں گھرے اس ملک کے شمال میں شام کا ملک واقع ھے.. مجموعی طور پر اس ملک کا اکثر حصہ ریگستانوں اور غیر آباد بے آب و گیاہ وادیوں پر مشتمل ھے جبکہ چند علاقے اپنی سرسبزی اور شادابی کے لیے بھی مشھور ھیں.. طبعی لحاظ سے اس ملک کے پانچ حصے ھیں..
یمن :
یمن جزیرہ عرب کا سب سے زرخیز علاقہ رھا ھے جس کو پرامن ھونے کی وجہ سے یہ نام دیا گیا.. آب و ھوا معتدل ھے اور اسکے پہاڑوں کے درمیان وسیع و شاداب وادیاں ھیں جہاں پھل و سبزیاں بکثرت پیدا ھوتے ھیں.. قوم "سبا" کا مسکن عرب کا یہی علاقہ تھا جس نے آبپاشی کے لیے بہت سے بند (ڈیم) بناۓ جن میں "مارب" نام کا مشھور بند بھی تھا.. اس قوم کی نافرمانی کی وجہ سے جب ان پر عذاب آیا تو یہی بند ٹوٹ گیا تھا اور ایک عظیم سیلاب آیا جس کی وجہ سے قوم سبا عرب کے طول و عرض میں منتشر ھوگئی..
حجاز :
یمن کے شمال میں حجاز کا علاقہ واقغ ھے.. حجاز ملک عرب کا وہ حصہ ھے جسے اللہ نے نور ھدائت کی شمع فروزاں کرنے کے لیے منتخب کیا.. اس خطہ کا مرکزی شھر مکہ مکرمہ ھے جو بے آب و گیاہ وادیوں اور پہاڑوں پر مشتمل ایک ریگستانی علاقہ ھے.. حجاز کا دوسرا اھم شھر یثرب ھے جو بعد میں مدینۃ النبی کہلایا جبکہ مکہ کے مشرق میں طائف کا شھر ھے جو اپنے سرسبز اور لہلہاتے کھیتوں اور سایہ دار نخلستانوں اور مختلف پھلوں کی کثرت کی وجہ عرب کے ریگستان میں جنت ارضی کی مثل ھے.. حجاز میں بدر , احد , بیر معونہ , حدیبیہ اور خیبر کی وادیاں بھی قابل ذکر ھیں..
نجد :
ملک عرب کا ایک اھم حصہ نجد ھے جو حجاز کے مشرق میں ھے اور جہاں آج کل سعودی عرب کا دارالحکومت "الریاض" واقع ھے..
حضرموت :
یہ یمن کے مشرق میں ساحلی علاقہ ھے.. بظاھر ویران علاقہ ھے.. پرانے زمانے میں یہاں "ظفار" اور "شیبان" نامی دو شھر تھے..
مشرقی ساحلی علاقے (عرب امارات) :
ان میں عمان ' الاحساء اور بحرین کے علاقے شامل ھیں.. یہاں سے پرانے زمانے میں سمندر سے موتی نکالے جاتے تھے جبکہ آج کل یہ علاقہ تیل کی دولت سے مالا مال ھے..
وادی سیناء :
حجاز کے شمال مشرق میں خلیج سویز اور خلیج ایلہ کے درمیان وادی سیناء کا علاقہ ھے جہاں قوم موسی' علیہ السلام چالیس سال تک صحرانوردی کرتی رھی.. طور سیناء بھی یہیں واقع ھے جہاں حضرت موسی' علیہ السلام کو تورات کی تختیاں دی گئیں..
نوٹ :
ایک بات ذھن میں رکھیں کہ اصل ملک عرب میں آج کے سعودی عرب , یمن , بحرین , عمان کا علاقہ شامل تھا جبکہ شام , عراق اور مصر جیسے ممالک بعد میں فتح ھوۓ اور عربوں کی ایک کثیر تعداد وھاں نقل مکانی کرکے آباد ھوئی اور نتیجتہ" یہ ملک بھی عربی رنگ میں ڈھل گئے لیکن اصل عرب علاقہ وھی ھے جو موجودہ سعودیہ , بحرین , عمان اور یمن کے علاقہ پر مشتمل ھے اور اس جزیرہ نما کی شکل نقشہ میں واضح طور دیکھی جاسکتی ھے..
عرب کو "عرب" کا نام کیوں دیا گیا اس کے متعلق دو آراء ھیں.. ایک راۓ کے مطابق عرب کے لفظی معنی "فصاحت اور زبان آوری" کے ھیں.. عربی لوگ فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے دیگر اقوام کو اپنا ھم پایہ اور ھم پلہ نہیں سمجھتے تھے اس لیے اپنے آپ کو عرب (فصیح البیان) اور باقی دنیا کو عجم (گونگا) کہتے تھے..
دوسری راۓ کے مطابق لفظ عرب "عربہ" سے نکلا ھے جس کے معنی صحرا اور ریگستان کے ھیں.. چونکہ اس ملک کا بیشتر حصہ دشت و صحرا پر مشتمل ھے اس لیے سارے ملک کو عرب کہا جانے لگا..
-->جاری ھے.
0 -
ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﻗﺎﺻﺮ ﮨﮯ، ﺟﺒﮑﮧ ﺍﻟﻠﮧ
ﺟﻮ ﭼﺎﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﮧ ﻗﺎﺩﺭ ﮨﮯ ..
ﭘﻬﺮ ﺑﻬﯽ ﮨﻢ " ﻗﺎﺩﺭ " ﮐﻮ ﭼﻬﻮﮌ ﮐﺮ " ﻗﺎﺻﺮ " ﺳﮯ ﺍﻣﯿﺪ
ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺑﯿﭩﻬﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ0 -
-
-
اتنے سستے_________ کہاں تھے ھم.............!!
وہ تو تیرے واسطے _______ رعایت کی تھی.1 -
بس کہا جائے سہولت سے نہیں جی پایا تھا
میری نسلوں کو میرے دکھ نہ بتائے جائیں۔۔0 -
دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو
اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہوابنِ انشاء الله
1 -
ان کہی کچھ باتیں
بے ربط کچھ سوچیں
ادھوری سی ملاقاتیں
بے پناہ پانیوں کے سلسلے1 -
I just completed this quiz.
-
My Score30/100
-
My Time228 seconds
1 -
-
-
نہ میں خواب گر نہ میں کوزہ گر
میری منزلیں کہیں اور ھیں
مجھے اس جہاں کی تلاش ھے
جہاں ھجر روح وصال ھے
ابھی در وہ مجھ پہ کھلا نہیں
ابھی آگ میں ھوں میں جل رھا
ابھی اسکا عرفاں ھوا نہیں
مجھے رقص رومی ملا نہیں
ابھی ساز روح بجا نہیں
رہ سرمدی کا خیال ھے
میں ازل سے جسکا ھوں منتظر
مجھے اس ابد کی تلاش ھے
نہ میں گیت ھوں نہ میں خواب ھوں
نہ سوال ھوں نہ جواب ھوں
نہ عذاب ھوں نہ ثواب ھوں
میں مکاں میں ھوں اک لا مکاں
میں ھوں بے نشان کا اک نشاں
میری اک لگن میری زندگی
میری زندگی میری بندگی
میرے من میں ایک ھی آگ ھے
مجھے رقص رومی کی لاگ ھے
میرا مست کتنا یہ راگ ھے
کہ بلند میرا یہ بھاگ ھے
نہ میں خواب گر، نہ میں کوزہ گر1 -
سنو لفظوں کے جادوگر!
محبت تو تمہیں ہر رنگ میں محسوس ہوتی ہے
کبھی وہ رنگ بھی لکھو!
جو تم کو سوچ کر میری نگاہوں میں اترتے ہیں
وہ الفاظ جو دل سے زباں تک آ تو جاتے ہیں
ادا لیکن نہیں ہوتے
کبھی اس بے بسی کے رنگ کو تصویر کر دو ناں!
مری خاطر اک ایسی نظم بھی تحریر کر دو ناں!
جسے تم کو سناوں تو تمہیں معلوم ہو جائے
میں کیوں خاموش رہتی ہوں..!0 -
-
-
-
-
چاند اُس دیس میں نکلا کہ نہیں !
جانے وہ آج بھی سویا کہ نہیں !اے مجھے جاگتا پاتی ہُوئی رات
وہ مری نیند سے بہلا کہ نہیں !بھیڑ میں کھویا ہُوا بچہ تھا
اُس نے خود کو ابھی ڈھونڈا کہ نہیں !مجھ کو تکمیل سمجھنے والا
اپنے معیار میں بدلا کہ نہیں !گنگناتے ہوئے لمحوں میں اُسے
دھیان میرا کبھی آیا کہ نہیں !بند کمرے میں کبھی میری طرح
شام کے وقت وہ رویا کہ نہیں !میری خوداری برتنے والے!
تیر اپندار بھی ٹوٹا کہ نہیں !الوداع ثبت ہُوئی تھی جس پر
اب بھی روشن ہے وہ ماتھا کہ نہیں !پروین شاکر
1 -
میر و غالب کو ٹوکتا ہوں میں
سُن رکھو جون ایلیا ہوں میں2 -
wah g wah noval
1 -
Eylaaf Khan waqas dar thankx
1 -
-
-
تم نے بس ترکِ تعلق کو غنیمت جانا_______!!
مانگنے والے میری جان تو مانگی ہوتی_________!!3
-
Recently Browsing 0 members
- No registered users viewing this page.






جنت میں داخل کر دے
in Deen O Duniya
Posted
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے روایت ہے :
’ایک صحابی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوئے کہ یارسول اﷲ! آپ مجھے میری جان اور میرے والدین سے بھی زیادہ محبوب ہیں۔ جب میں اپنے گھر میں ہوتا ہوں تو آپ کو ہی یاد کرتا رہتا ہوں اور اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک حاضر ہو کر آپ کی زیارت نہ کر لوں۔ لیکن جب مجھے اپنی موت اور آپ کے وصال مبارک کا خیال آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ آپ تو جنت میں انبیاء کرام کے ساتھ بلند ترین مقام پر جلوہ افروز ہوں گے اور جب میں جنت میں داخل ہوں گا تو خدشہ ہے کہ کہیں آپ کی زیارت سے محروم نہ ہو جاؤں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس صحابی کے جواب میں سکوت فرمایا، اس اثناء میں حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور یہ آیت نازل ہوئی :
’’اور جو کوئی اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرے تو یہی لوگ (روزِ قیامت) اُن (ہستیوں) کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ نے (خاص) انعام فرمایا ہے۔ ‘‘
سيوطي، الدر المنثور، 2 : 2182
ابن کثير، تفسير القرآن العظيم، 1 : 3523
حوریہ