Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...

Search the Community

Showing results for tags 'atbaf abrak'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair o Shairy
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Quizzes
    • Movies and Stars
    • Chit chat And Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

There are no results to display.

There are no results to display.

Categories

  • IPS Community Suite 4.4
    • Applications 4.4
    • Plugin 4.4
    • Themes/Ranks
    • IPS Languages 4.4
  • IPS Community Suite 4.3
    • Applications 4.3
    • Plugins 4.3
    • Themes 4.3
    • Language Packs 4.3
    • IPS Extras 4.3
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares
  • Extras

Categories

  • Islamic
  • WhatsApp Status
  • Funny Videos
  • Movies
  • Songs
  • Seasons
  • Online Channels

Find results in...

Find results that contain...


Date Created

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


Filter by number of...

Joined

  • Start

    End


Group


Facebook ID


FB Page/Group URL


Bigo Live


Website URL


Instagram


Skype


Interests


Location


ZODIAC

Found 4 results

  1. گر نہیں ہے تو اسے مت کیجے گر نہیں ہے تو اسے مت کیجے یونہی ضائع نہ محبت کیجے کیا دکھاوے کا تعلق رکھنا اس سے بہتر ہے کہ نفرت کیجے جو نہیں تیرا اسی کا ہونا ہے حماقت نہ حماقت کیجے مار ڈالے گی مروت ہم کو ختم ہر اپنی عنایت کیجے بے وفا ہو یا ہو مجبور کوئی بہ خوشی ایسوں کو رخصت کیجے جانے والوں کو دعا دے کے کہو پھر سے آنے کی نہ زحمت کیجے مانا مشکل ہے سنبھلنا دل کا دل سے ہر گز نہ رعایت کیجے دل کی فطرت ہے بغاوت کرنا اب کہ اس دل سے بغاوت کیجے ایک ہی شخص کو لکھے جانا بند ابرک یہ بلاغت کیجے اپنے حصے میں بھی کچھ رکھ لیجے اب کہ ابرک جو محبت کیجے ..... اتباف ابرک .....
  2. میں جس کے در گیا ,,,,,,,,,, وہی عالی مقام تھا سب حاکموں کے شہر میں , میں ہی عوام تھا کٹھ پتلیوں کی طرح سے ہے ,,,,,,,, اب نچا رہا ظالم ,,,,,,,,,,, کبھی یہ وقت بھی اپنا غلام تھا نکلا جو داستاں سے تو ,,,,,, اس پہ شباب تھا آیا جو لوٹ کر ہوں تو ,,,,,,,,,,, قصہ تمام تھا کتنے خلوص سے کوئی ,,,,,,,,,,, پھر اجنبی ہوا بھولا ہے گھر کا راستہ ,,,,, جس میں قیام تھا یہ دل عجیب شے ہے ,,,, سمجھتا نہیں کبھی اس کے کئے سلام کو ,,,,,,,,,, سمجھا سلام تھا مڑ کر جو دیکھوں آج ,,,,,,,,, پشیمانیاں بہت دو پل کی زندگی میں ,,,,,,, جو چاہا دوام تھا ابرک ! تمھارے بعد بھی ,,,,,,,,,,, لکھا گیا بہت پر مستند وہی تھا ,,,,,,,,,, جو پچھلا کلام تھا اتباف ابرک
  3. حال ماضی سے ہم بھگوتے ہیں جو نہ اپنا تھا اس کو روتے ہیں عاق کر کے جہاں کی سب خوشیاں غم میں خود غم نئے پروتے ہیں خواب ٹوٹے کی کرچیاں چنتے عمر بھر جاگتے نہ سوتے ہیں روندتے خود بہار آنگن کی بیج کیوں خود خزاں کے بوتے ہیں گم شدہ کی تلاش میں ناداں ہم سفر کو بھی اپنے کھوتے ہیں دوریاں بھی عذاب ہیں لیکن کم کہاں قرب پر یہ ہوتے ہیں حد ہے دیوانگی کی یہ ابرک داغ کو داغ سے ہی دھوتے ہیں اتباف ابرک
  4. کبھی خوابوں پہ مرتا ہوں، کبھی تعبیر مارے ہے کبھی تدبیر سے مرتا، کبھی تقدیر مارے ہے ہوس ہے میرے اندر کی جو مجھ کو ہے دغا دیتی کبھی پانے کی حسرت تو کبھی تسخیر مارے ہے کبھی سوچوں بھلا ہے یہ، کبھی سوچوں کہ وہ اچھا انہی سوچوں میں گم اکثر مجھے تاخیر مارے ہے عجب فطرت ہے انساں کی وہ چاہے جو نہیں ہوتا کبھی زندان کی خواہش، کبھی زنجیر مارے ہے بنے یکتا یگانہ یہ، نہیں کچھ ہاتھ میں اس کے کبھی لشکر پہ حاوی ہے، کبھی اک تیر مارے ہے فنا ہونا ہی قسمت ہے، بدلنا جس کا ناممکن نہ پیتا زہر جو ظالم اسے اکسیر مارے ہے کتابوں میں لکھے قصے، بتاتے ہیں مجھے فاتح جو اپنا حال اب دیکھوں تو وہ تحریر مارے ہے محبت بھی ہے اک پھندا، نہ جس سے کوئی بچ پایا وہ جو اپنوں سے بچ جائے اسے رہگیر مارے ہے ہے جینا شاعروں کا کیا، یہ بھی تو جان رکھ ابرک کبھی گمنام مرتے ہیں، کبھی تشہیر مارے ہے اتباف ابرک
×
×
  • Create New...