Jump to content

Welcome to Fundayforum.com

Take a moment to join us, we are waiting for you.

News Ticker

Search the Community

Showing results for tags 'قرآن'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair-o-Shaa'eri
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Quizzes
    • Chitchat and Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Music, Movies, and Dramas
    • Movies Song And Tv.Series
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

There are no results to display.

There are no results to display.

Categories

  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • IPS Community Suite 3.4
    • Applications
    • Hooks/BBCodes
    • Themes/Skins
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares

Categories

  • Islam
  • General Knowledge
  • Sports

Found 2 results

  1. ۔۔۔۔قرآن پارہ بپارہ۔۔۔۔۔ ۱۸ ... قد افلح کے مضامین (۱جبت الفردوس کے وارث کون ہیں؟ (المومنون: ۱۱ (۲ سب سے اچھا کاریگر انسان کا خالق ہے۔ (المومنون: ۱۶ (۳ آسمان سے پانی اور زمین سے فصلیں۔ (المومنون: ۲۰ (۴ مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے۔ (المومنون: ۲۲ (۵ نوح ؑ کی کشتی : ہر جانور کا ایک جوڑا لیا گیا۔ (المومنون: ۳۰ (۶ خوش حال سرداروں کا رویہ۔ (المومنون: ۴۱ (۷ قومیں اپنے مقرر وقت تک رہتی ہیں۔ (المومنون: ۴۴ (۸ فرعون نے تکبر کیا اور ہلاک ہوا۔ (المومنون: ۴۹ (۹ اللہ تعالیٰ نے ابنِ مریم ؑ کو نشانی بنایا۔ (المومنون: ۵۰ (۱۰ لوگوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کرلیے۔ (المومنون: ۵۴ (۱۱ مال و اولاد کی فروانی ہی میں بھلائی نہیں۔ (المومنون: ۶۱ (۱۲ انسان کو طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں ملتی۔ (المومنون: ۶۷ (۱۳ حق لوگوں کی خواہشات کے پیچھے نہیں چلتا۔ (المومنون: ۷۱ (۱۴ جو تکلیف میں بھی رب کے آگے نہ جھکے۔ (المومنون: ۷۷ (۱۵ گردش لیل و نہار اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ (المومنون: ۸۳ (۱۶ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی دوسرا خدا نہیں۔ (المومنون: ۹۲ (۱۷ شیاطین کی اُکساہٹوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ۔ (المومنون: ۹۸ (۱۸ موت اور دوسری زندگی ، بیچ میں برزخ ہے۔ (المومنون: ۱۰۸ (۱۹ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فضول پیدا نہیں کیا۔ (المومنون: ۱۱۸ (۲۰ زانی و زانیہ دونوں کو سو کوڑے مارو۔ (النور : ۳ (۲۱ نیک عورتوں پر تہمت کی سزا اسی کوٹے ہے۔ (النور : ۵ (۲۲ بیویوں پر الزام لگانا جب گواہ نہ ہو۔ (النور : ۱۰ (۲۳ مومن کو نہتان لگانا زیب نہیں دیتا۔ (النور : ۱۸ (۲۴ مومن گروہ میں فحاشی پھیلانے والے۔ (النور : ۲۱ (۲۵ اللہ تعالیٰ سے معافی چاہئے تو خود بھی معاف کرو۔ (النور : ۲۲ (۲۶ نیک عورتوں پر تہمتیں لگانا لعنت ہے۔ (النور : ۲۶ (۲۷ بلا اجازت دوسرے گھروں میں داخل ہونا۔ (النور : ۲۹ (۲۸ مرد و زن دونوں نظروں کی حفاظت کریں۔ (النور : ۳۱ (۲۹ کن مردوں سے حجاب کرنا ضروری نہیں۔ (النور : ۳۱ (۳۰ غریب نکاح کرے تو اللہ تعالیٰ غنی کردیتا ہے۔ (النور : ۳۳ (۳۱ جبراً برا کام کرنا پڑے تو اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔ (النور : ۳۴ (۳۲ اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ (النور : ۳۸ (۳۳ کافروں کے اعمال سراب کی مانند ہیں۔ (النور : ۴۰ (۳۴ ساری مخلوق اللہ تعالیٰ کی تسبیح کررہی ہے۔ (النور : ۴۲ (۳۵ بادل ، بجلی ، بارش اور اولے۔ (النور : ۴۴ (۳۶ ہر جاندار کو پانی سے پیدا کیا ہے۔ (النور : ۴۶ (۳۷ تنازعات میں اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنا۔ (النور : ۵۰ (۳۸ اللہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کے تابع فرمان بنو۔ (النور : ۵۴ (۳۹ اللہ تعالیٰ حالتِ خوف کو امن سے کب بدلتا ہے۔ (النور : ۵۷ (۴۰ والدین کے کمرے میں بلا اجازت نہ جاؤ۔ (النور : ۵۹ (۴۱ عمر رسیدہ عورتوں کو حجاب میں رخصت۔ (النور : ۶۰ (۴۲ کن گھروں میں بلا تکلف کھانا پینا روا ہے۔ (النور : ۶۱ (۴۳ گھروں میں داخل ہوتے وقت سلام کرو۔ (النور : ۶۲ (۴۴ رسول ﷺ کے حکم کی خلاف ورزی۔ (النور : ۶۴ (۴۵ ہر مخلوق کی ایک تقدیر ہے۔ (الفرقان: ۳ (۴۶ جن لوگوں نے نبی ﷺ کی بات نہ مانی۔ (الفرقان: ۶ (۴۷ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے۔ (الفرقان: ۱۰ (۴۸ جب لوگ موت کو پکار نے لگیں گے۔ (الفرقان: ۱۴ (۴۹ پرہیز گاروں سے ابدی جنت کا وعدہ ۔ (الفرقان: ۱۶ (۵۰ جھوٹے معبود کا پجاریوں کے خلاف ہونا۔ (الفرقان: ۱۹ (۵۱ سارے رسول انسان ہی تھے۔ (الفرقان: ۲۰۰
  2. ایک پہاڑی علاقے میں ایک بزرگ اپنے نوجوان پوتے کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ ہر روز صبح سویرے قرآن کی تلاوت کیا کرتے۔ پوتا بھی ہمیشہ ان جیسا بننے کی کوشش کرتا۔ ایک دن پوتا کہنے لگا ’’دادا، میں بھی آپ کی طرح قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی۔ اور جو سمجھ آئے، جیسے ہی قرآن بند کروں، بھول جاتا ہوں۔ ایسے میں قرآن پڑھنے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟‘‘ دادا نے خاموشی سے کوئلوں والی ٹوکری میں سے کوئلے نکال انگیٹھی میں ڈالے۔ پھر ٹوکری پوتے کو دے کر کہا ’’جا پہاڑ کے نیچے بہتی ندی سے مجھے پانی کی ٹوکری بھر کر لا دے۔‘‘ لڑکے نے دادا کی بات پر عمل کیا۔ لیکن واپس پہنچنے تک سارا پانی ٹوکری کے سوراخوں میں سے بہ گیا۔ دادا مسکرائے اور کہا ’’تم اس دفعہ اور زیادہ تیز قدم اٹھانا۔‘‘ یہ کہہ کر پوتے کو واپس بھیج دیا۔ لیکن اس بار وہ بالٹی میں پانی لے آیا۔ دادا نے کہا ’’مجھے بالٹی نہیں ٹوکری میں پانی چاہیے۔ تم ٹھیک سے کوشش نہیں کر رہے۔‘‘ اسے پھر نیچے بھیج کر وہ دروازے میں کھڑے دیکھنے لگے کہ پوتا کتنی سعی کرتا ہے۔ لڑکے کو علم تھا کہ سوراخوں بھری ٹوکری میں پانی بھرنا ناممکن ہے۔ بہرحال دادا کو دکھانے کے لیے ٹوکری پانی سے بھری اور انتہائی سرعت سے واپس دوڑپڑا۔ لیکن پہنچنے تک ٹوکری میں سے پھر پانی بہ چکا تھا اور وہ خالی تھی۔ لڑکے نے کہا ’’دیکھا دادا جان، اس میں پانی بھرنا بے سود ہے۔‘‘ دادا کہنے لگے ’’بیٹا! ٹوکری کی طرف دیکھو۔‘‘ اب نوجوان کو پہلی بار احساس ہوا کہ ٹوکری پہلے سے بہت مختلف لگ رہی تھی۔ وہ پرانی اور گندی ٹوکری اندر باہر سے صاف ستھری ہو چکی تھی۔ دادا نے کہا ’’بیٹا! ذرا دیکھو، کوئلوں سے سیاہ ہوئی ٹوکری بار بار پانی کے دھونے سے منزہ ہو گئی۔ اسی طرح جب ہم تلاوت قرآن کریں، تو چاہے اس کا ایک لفظ بھی نہ سمجھ پائیں، تلاوت ہمیں اندر اور باہر سے ایسے ہی پاک صاف کر دیتی ہے۔ یوں اللہ تعالیٰ ہماری زندگی بدل دیتا ہے۔‘‘ قرآن پڑھا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی سب وہ ٹوکریاں ھے جس میں سوراح ھے،،، عربی ہم میں کس کو آتی ھے؟ 100 میں سے 30٪ لوگوں کو عربی آتی ھے، باترجمہ سمجھ لیتے ھے، کوشیش کریں قرآن پڑھا کریں،،،
×