Jump to content

Search the Community

Showing results for tags 'والے'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair-o-Shaa'eri
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Quizzes
    • Chitchat and Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

There are no results to display.

There are no results to display.

Categories

  • IPS Community Suite 4.3
    • Applications 4.3
    • Plugins 4.3
    • Themes 4.3
    • Language Packs 4.3
    • IPS Extras 4.3
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares

Find results in...

Find results that contain...


Date Created

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


Filter by number of...

Joined

  • Start

    End


Group


Facebook ID


FB Page/Group URL


Bigo Live


Website URL


Instagram


Skype


Location


Interests

Found 4 results

  1. تو بھی اب چھوڑ دے انداز ستانے والے حوصلے اب کہاں اس دل میں پرانے والے یہ خزانے ھیں زمانے سے چھپانے والے زخم ھوتے نہیں ھیں دل کے دکھانے والے تو بھی ھر چیز کی اب مجھ سے وضاحت چاھے ھو گئے تیرے بھی اسلوب پرانے والے اب اندھیروں میں یوں چپ چاپ پڑے رھتے ھیں ھم , چراغوں کو سر شام جلانے والے جن کی تقدیر میں تعبیر نہیں ھوتی ھے اب وہ آتے ھی نہیں خواب سہانے والے آشنا لذت گریہ سے کیا ھے تو نے ھو تری خیر مجھے روگ لگانے والے
  2. Urooj Butt

    بچھڑنے والے

    بچھڑنے والے چلے جو ہو تو بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کتنی شامیں اداس آنکھوں میں کاٹنی ہیں___؟؟؟ کہ کتنی صبحیں اکیلے پن میں گزارنی ہیں___؟؟؟ بتا کے جاؤ کہ کتنے سورج عذاب رستوں کو دیکھنا ہے___؟؟؟ کہ کتنے مہتاب سرد راتوں کی وسعتوں سے نکالنے ہیں ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ چاند راتوں میں وقت کیسے گزارنا ہے___؟؟؟ خاموش لمحوں میں تجھ کو کتنا پکارنا ہے_؟؟؟ بتا کے جاؤ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کتنے لمحے شمار کرنے ہیں ہجرتوں کے___؟؟؟ کہ کتنے موسم اک ایک کر کے جدائیوں میں گزارنے ہیں ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ پنچھیوں نے اکیلے پن کا سبب جو پوچھا تو کیا کہوں گا____؟؟؟ کسی نے رستے میں روک کر جو مجھ سے پوچھا کہ پچھلے موسم میں ساےٴ ساےٴ جو اجنبی تھا ۔ ۔ ۔ !!۔ کہاں گیا ہے____ ؟؟ ؟ تو کیا کہوں گا____؟؟؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں کس سے تیرا گلہ کروں گا___؟؟؟ بچھڑ کے تجھ سے حبیب . . کس سے ملا کروں گا___؟؟؟ بتا کے جاؤ کہ آنکھ برسی تو کون موتی چنا کرے گا؟ اداس لمحوں میں دل کی دھڑکن سنا کرے گا___؟؟؟؟ بتا کے جاؤ کہ موسموں کو پیام دینے ہیں____؟؟؟ یا نہیں___؟؟؟ فلک کو ، تاروں کو ، جگنوؤں کو سلام دینے ہیں___؟؟؟ یا نہیں___؟؟؟؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ کس پہ ہے اعتبار کرنا___؟؟؟ تو کس کی باتوں پہ بےنیازی کے سلسلے اختیار کرنا ؟ بتا کے جاؤ کہ اب رویوں کی چال کیا ہو___؟؟؟ جواب کیا ہو____ ؟ سوال کیا ہو____؟ عروج کیا ہو___؟ زوال کیا ہو____؟ نگاہ ، رخسار ، زلف ، چہرہ . . نڈھال کیا ہو___ ؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ میری حالت پہ چاندنی کھلکھلا پڑی تو میں کیا کروں گا____ ؟؟ بتا کے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ میری صورت پہ تیرگی مسکرا پڑی تو میں کیا کروں گا____ ؟؟ بتا کے جاؤ کہ تم کو کتنا پکارنا ہے____؟؟؟ بچھڑ کے تجھ سے یہ وقت کیسے گزارنا ہے___؟ اجاڑنا ہے___؟ نکھارنا ہے____ ؟ بدن کو کتنا سوارنا ہے____ ؟ چلے جو ہو تو___ بتا کے جاؤ___ !! _____کہ لَوٹنا بھی ہے____ ؟؟ یا
  3. شام سمے ایک اُونچی سیڑھوں والے گھر کے آنگن میں چاند کو اُترے دیکھا ہم نے، چاند بھی کیسا؟ پورا چاند انشاء جی ان چاہنے والی، دیکھنے والی آنکھوں نے ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، کیسا کیسا دیکھا چاند ہر اک چاند کی اپنی دھج تھی، ہر اک چاند کا اپنا روپ لیکن ایسا روشن روشن، ہنستا باتیں کرتا چاند ؟ درد کی ٹھیس بھی اٹھتی تھی، پر اتنی بھی، بھرپور کبھی؟ آج سے پہلے کب اترا تھا دل میں میرے گہرا چاند ! ہم نے تو قسمت کے در سے جب پائے، اندھیرے پائے یہ بھی چاند کا سپنہ ہوگا، کیسا چاند کہاں کا چاند ؟ انشاء جی دنیا والوں میں بےساتھی بے دوست رہے جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا چاند، اکیلا چاند ان کا دامن اس دولت سے خالی کا خالی ہی رہا ورنہ تھے دنیا میں کتنے چاندی چاند اور سونا چاند جگ کے چاروں کوٹ میں گھوما، سیلانی حیران ہوا اس بستی کے اس کوچے کے اس آنگن میں ایسا چاند ؟ آنکھوں میں بھی، چتون میں بھی، چاندہی چاند جھلکتے ہیں چاند ہی ٹیکا، چاند ہی جھومر، چہرہ چاند اور ماتھا چاند ایک یہ چاندنگر کا باسی، جس سے دور رہا سنجوگ ورنہ اس دنیا میں سب نے چاہا چاند اور پایا چاند امبر نے دھرتی پر پھینکی نور کی چھینٹ اداس اداس آج کی شب تو آندھی شب تھی، آج کدھر سے نکلا چاند انشاء جی یہ اور نگر ہے، اس بستی کی رِیت یہی ہے سب کی اپنی اپنی آنکھیں، سب کا اپنا اپنا چاند اپنا سینے کے مطلع پر جو بھی چمکا وہ چاند ہوا جس نے مَن کے اندھیارے میں آن کیا اُجیارا چاند چنچل مسکاتی مسکاتی گوری کا مُکھڑا مہتاب پت جھڑ کے پیڑوں میں اٹکا، پیلا سا اِک پتہ چاند دکھ کا دریا، سُکھ کا ساگر، اس کے دم سے دیکھ لئے ہم کو اپنے ساتھ ہی لے کر ڈوبا اور اُبھرا چاند روشنیوں کی پیلی کرنیں، پورب پچھم پھیل گئیں تو نے کس شے کےدھوکے میں پتھر پہ دے ٹپکا چاند ہم نے تو دونوں کو دیکھا، دونوں ہی بےدرد کٹھور دھرتی والا، امبر والا، پہلا چاند اور دوجا چاند چاند کسی کا ہو نہیں سکتا، چاند کسی کا ہوتا ہے ؟ چاند کی خاطر زِد نہیں کرتے، اے میرے اچھے انشاء چاند ابن انشاٰء
  4. پیار کے دیپ جلانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اپنی جان سے جانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں ہجر کےگہرے زخم ملے تومجھکو یہ احساس ہوا پاگل کو سمجھانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں جان سے پیارے لوگوں سے بھی کچھ کچھ پردہ لازم ہے ساری بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں خوابوں میں بھی پیا ملن کے سپنے دیکھتے رہتے ہیں نیندوں میں مسکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اس جھوٹی نگری میں ہم نے یہی ہمیشہ دیکھا ہے سچی بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں پیار جنھیں ہو جائے ان کو چین بھلا کب ملتا ہے شب بھر اشک بہانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اپنی ذات کے اجڑے گلشن سے وہ پیار کہاں کرتے ہیں اوروں کو مہکانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں اس کے عشق میں بھیگ کے واثق ہم کو یہ احساس ہوا دل کی بات میں آنے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
×