Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...

Search the Community

Showing results for tags 'یار'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair o Shairy
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Quizzes
    • Movies and Stars
    • Chit chat And Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

There are no results to display.

There are no results to display.

Categories

  • IPS Community Suite 4.5
    • Applications 4.5
    • Plugin 4.4 Copy
    • Themes/Ranks Copy
    • IPS Languages 4.4 Copy
  • IPS Community Suite 4.4
    • Applications 4.4
    • Plugin 4.4
    • Themes/Ranks
    • IPS Languages 4.4
  • IPS Community Suite 4.3
    • Applications 4.3
    • Plugins 4.3
    • Themes 4.3
    • Language Packs 4.3
    • IPS Extras 4.3
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares
  • Extras

Categories

  • Islamic
  • WhatsApp Status
  • Funny Videos
  • Movies
  • Songs
  • Seasons
  • Online Channels

Find results in...

Find results that contain...


Date Created

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


Filter by number of...

Joined

  • Start

    End


Group


Facebook ID


FB Page/Group URL


Bigo Live


Website URL


Instagram


Skype


Interests


Location


ZODIAC

Found 10 results

  1. یار کو دیدۂ خوں بار سے اوجھل کر کے مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے جانب شہر فقیروں کی طرح کوہ گراں پھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے جل اٹھیں روح کے گھاؤ تو چھڑک دیتا ہوں چاندنی میں تری یادوں کی مہک حل کر کے دل وہ مجذوب مغنی کہ جلا دیتا ہے ایک ہی آہ سے ہر خواب کو جل تھل کر کے جانے کس لمحۂ وحشی کی طلب ہے کہ فلک دیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر کے یعنی ترتیب کرم کا بھی سلیقہ تھا اسے اس نے پتھر بھی اٹھایا مجھے پاگل کر کے عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
  2. رَنـــجِ فـــراقِ یار میں رُســــوا نہیں ہُوا اتنا مــــیں چُپ ہُوا کہ تماشہ نہیں ہُوا ایساسفر ہےجس میں کوئی ہمسفر نہیں رستہ ہے اس طــرح کا کہ دیکھا نہیں ہُوا مشکل ہُوا ہے رہنا ہمـــیں اِس دیار مــیں برسوں یہاں رہے ہـــیں ، یہ اپنا نہیں ہُوا وہ کام شاہِ شــہر سے یا شــہر سے ہُوا جــو کام بھی ہُوا ، یـــہاں اچھا نہیں ہُوا ملنا تھا ایک بار اُسے پھـــر کہیں ' منیرؔ ایسا مـــیں چاھتا تھا، پر ایسا نہیں ہُوا؎! منیر نیازی
  3. فراق یار کی بارش، ملال کا موسم ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم وہ اک دعا میری جو نامراد لوٹ آئی زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم بہت دنوں سے میرے ذہن کے دریچوں میں ٹھہر گیا ہے تمھارے خیال کا موسم جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ھیں تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم محبتیں بھی تیری دھوپ چھاوں جیسی ھیں کبھی یہ ہجر کبھی یہ وصال کا موسم کوئی ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسن ہم اپنے خواب کی خوشبو خیال کا موسم
  4. پیام آئے ہیں اُس یارِ بے وفا کے مجھے جسے قرار نہ آیا کہیں، بُھلا کے مجھے جدائیاں ہوں تو ایسی کہ عمر بھر نہ مِلیں فریب دو تو ذرا سلسلے بڑھا کے مجھے نشے سے کم تو نہیں یادِ یار کا عالم کہ لے اڑا ہے کوئی دوش پر ہَوا کے مجھے میں خود کو بُھول چکا تھا، مگر جہاں والے اُداس چھوڑ گے آئنہ دِکھا کے مجھے تمہارے بام سے اب کم نہیں ہے رفعتِ دار جو دیکھنا ہو تو دیکھو نظر اُٹھا کے مجھے کھنچی ہُوئی ہے مِرے آنسوؤں میں اِک تصویر فراز! دیکھ رہا ہے وہ، مُسکرا کے مجھے احمد فراز
  5. عجب اپنا حال ہوتا_________، جو وصال یار ہوتا کبھی جان صدقے ہوتی،______ کبھی دل نثار ہوتا کوئی فتنہ تا قیامت_________ نہ پھر آشکار ہوتا ترے دل پہ کاش اے ظالم____ مجھے اختیار ہوتا جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتا تمھیں منصفی سے کہہ دو_ تمہیں اعتبار ہوتا.. ¡? غمِ عشق میں مزا تھا جو اسے سمجھ کے کھاتے یہ وہ زہر ہے کہ_______ آخر میں خوشگوار ہوتا یہ مزہ تھا دل لگی کا_______، کہ برابر آگ لگتی نہ تجھے قرار ہوتا،________ نہ مجھے قرار ہوتا یہ مزا ہے دشمنی میں، نہ ہے لطف دوستی میں کوئی غیر غیر ہوتا،_________ کوئی یار یار ہوتا ترے وعدے پر ستمگر،_____ابھی اور صبر کرتے اگر اپنی زندگی کا،_________ ہمیں اعتبار ہوتا یہ وہ دردِ دل نہیں ہے کہ___ ہو چارہ ساز کوئی اگر ایک بار مٹتا تو______________ ہزار بار ہوتا مجھے مانتے سب ایسا کہ عدو بھی سجدے کرتے درِ یار کعبہ بنتا______________ جو مرا مزار ہوتا تمہیں ناز ہو نہ کیونکر______ کہ لیا ہے داغ کا دل یہ رقم نہ ہاتھ لگتی___________ نہ یہ افتخار ہوتا
  6. فراق یار کی بارش ملال کا موسم ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم وہ اک دعا جو میری نامراد لوٹ آئی زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم بہت دنوں سے میرے ذہن کے دریچوں میں ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم جو بے یقیں ہوں بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں کبھی یہ ہجر کبھی یہ وصال کا موسم کوئی ملا ہی نہیں جس کو سونپتے"محسن" ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم !
  7. قرضِ نگاہِ یار ادا کر چکے ہیں ہم سب کچھ نثارِ راہِ وفا کر چکے ہیں ہم کچھ امتحانِ دستِ جفا کر چکے ہیں ہم کچھ اُن کی دسترس کا پتا کر چکے ہیں ہم اب احتیاط کی کوئی صورت نہیں رہی قاتل سے رسم و راہ سوا کر چکے ہیں ہم دیکھیں ہے کون کون، ضرورت نہیں رہی کوئے ستم میں سب کو خطا کر چکے ہیں ہم اب اپنا اختیار ہے چاہیں جہاں چلیں رہبر سے اپنی راہ جد اکر چکے ہیں ہم ان کی نظر میں، کیا کریں پھیکا ہے اب بھی رنگ جتنا لہو تھا صرفِ قبا کر چکے ہیں ہم کچھ اپنے دل کی خو کا بھی شکرانہ چاہیے سو بار اُن کی خو کا گِلا کر چکے ہیں ہم فیض احمد فیض
  8. میڈا عشق وی توں, میڈا یار وی توں میڈا دین وی توں, میڈا ایمان وی توں میڈا جسم وی توں، میڈا روح وی توں میڈا قلب وی توں،جند جان وی توں میڈا کعبہ، قبلہ ،مسجد، ممبر مُصحف تے قرآن وی توں میڈے فرض، فریضے، حج، زکوٰتاں صوم صلٰواۃ، اذان وی توں میڈی زہد ، عبادت، طاعت،تقوٰی علم وی تُوں،عرفان وی توں میڈا ذکر وی توں ،میڈا فکر وی توں میڈا ذوق وی توں، وجدان وی توں میڈا سانول ،مٹھڑا، شام ،سلوُنا من موہن ،جانان وی توں میڈا مرشد،ہادی، پیر طریقت شیخِ حقائق دان وی توں میڈی آس امید ،تے کھٹیا، وٹیا تکیہ ،مان، تران وی توں میڈا دھرم وی توں، میڈا بھرم وی توں میڈی شرم وی توں، مینڈی شان وی توں میڈا ڈُکھ ،سُکھ، روون، کِھلن وی توں میڈا درد وی توں ،درمان وی توں میڈےخوشیاں دا اسباب وی توں میڈے سُولاں دا سامان وی توں میڈا حُسن تے بھاگ ،سُہاگ وی توں میڈا بخت تے نام نِشان وی توں میڈا دیکھن، بھالن، جاچن ،جوچن سمجھن ،جان ،سنجان وی توں میڈے ٹھڈرےساہ تے مونجھ مو نجھاری ہنجھوں دے طوفان وی توں میڈے تلک ،تلولے ،سیندھاں ،مانگاں ناز، نہوڑے تان وی توں میڈی مہندی ،کجل ،مُساگ وی توں میڈی سُرخی ،بیڑا، پان وی توں میڈی وحشت، جوش جنون وی توں میڈا گِریہ، آہ ، فغان وی توں میڈا اول ،آخر ،اندر ،باہر ظاہر تے پنہان وی توں میڈا بادل ،برکھا ، کِھمنا ں، گاجاں بارش تے باران وی توں میڈا ملک، ملیر تے مارو ،تھلڑا روہی، چولستان وی توں جے یار فرید قبول کرے سرکار وی توں ،سلطان وی توں نہ تاں کہتر ،کمتر،ا حقر ،ادنیٰ لاشئے، لا امکان وی توں
  9. ﯾﮧ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻗﺴﻤﺖ ﮐﮧ ﻭﺻﺎﻝِ ﯾﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺍﮔﺮ ﺍﻭﺭ ﺟﯿﺘﮯ ﺭﮨﺘﮯ، ﯾﮩﯽ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﺮﮮ ﻭﻋﺪﮮ ﭘﮧ ﺟﺌﮯ ﮨﻢ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺟﺎﻥ ﺟﮭﻮﭦ ﺟﺎﻧﺎ ﮐﮧ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﻣﺮ ﻧﮧ ﺟﺎﺗﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﻋﺘﺒﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﺮﯼ ﻧﺎﺯﮐﯽ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﮐﮧ ﺑﻨﺪﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﻋﮩﺪ ﺑﻮﺩﺍ ﮐﺒﮭﯽ ﺗُﻮ ﻧﮧ ﺗﻮﮌ ﺳﮑﺘﺎ ﺍﮔﺮ ﺍﺳﺘﻮﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﮯ ﺗﺮﮮ ﺗﯿﺮِ ﻧﯿﻢ ﮐﺶ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺧﻠﺶ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﺟﻮ ﺟﮕﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﯾﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﮐﯽ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺑﻨﮯ ﮨﯿﮟ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﺎﺻﺢ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺭﮦ ﺳﺎﺯ ﮨﻮﺗﺎ، ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻤﮕﺴﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺭﮒِ ﺳﻨﮓ ﺳﮯ ﭨﭙﮑﺘﺎ ﻭﮦ ﻟﮩﻮ ﮐﮧ ﭘﮭﺮ ﻧﮧ ﺗﮭﻤﺘﺎ ﺟﺴﮯ ﻏﻢ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﯾﮧ ﺍﮔﺮ ﺷﺮﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﻏﻢ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﺟﺎﮞ ﮔﺴِﻞ ﮨﮯ، ﭘﮧ ﮐﮩﺎﮞ ﺑﭽﯿﮟ ﮐﮧ ﺩﻝ ﮨﮯ ﻏﻢِ ﻋﺸﻖ ﮔﺮ ﻧﮧ ﮨﻮﺗﺎ، ﻏﻢِ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮩﻮﮞ ﮐﺲ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﺷﺐ ﻏﻢ ﺑﺮﯼ ﺑﻼ ﮨﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ ﺑُﺮﺍ ﺗﮭﺎ ﻣﺮﻧﺎ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺮ ﮐﮯ ﮨﻢ ﺟﻮ ﺭُﺳﻮﺍ، ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻏﺮﻕِ ﺩﺭﯾﺎ ﻧﮧ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺍُﭨﮭﺘﺎ، ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ ﻣﺰﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﺍُﺳﮯ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﮑﮫ ﺳﮑﺘﺎ ﮐﮧ ﯾﮕﺎﻧﮧ ﮨﮯ ﻭﮦ ﯾﮑﺘﺎ ﺟﻮ ﺩﻭﺋﯽ ﮐﯽ ﺑﻮ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺩﻭﭼﺎﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﯾﮧ ﻣﺴﺎﺋﻞِ ﺗﺼﻮّﻑ، ﯾﮧ ﺗﺮﺍ ﺑﯿﺎﻥ ﻏﺎﻟﺐ ﺗﺠﮭﮯ ﮨﻢ ﻭﻟﯽ ﺳﻤﺠﮭﺘﮯ ﺟﻮ ﻧﮧ ﺑﺎﺩﮦ ﺧﻮﺍﺭ ﮨﻮﺗﺎ
  10. اے دردِ ہجر یار غزل کہہ رہا ہوں میں بے موسمِ بہار غزل کہہ رہا ہوں مہیں میرے بیانِ غم کا تسلسل نہ ٹوٹ جائے گیسئوں ذرا سنوار غزل کہہ رہا ہوں میں راز و نیازِ عشق میں کیا دخل ہے تیرا ہٹ فکرِ روزگار غزل کہہ رہا ہوں میں ساقی بیانِ شوق میں رنگینیاں بھی ہو لا جامِ خوشگوار غزل کہہ رہا ہوں میں تجھ سا سخن شناس کو ئی دوسرا نہیں سن لے خیالِ یار غزل کہہ رہا ہوں میں ناصر کاظمی
×
×
  • Create New...