Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...

Welcome to Fundayforum.com

Take a moment to join us, we are waiting for you.

Search the Community

Showing results for tags 'laila'.



More search options

  • Search By Tags

    Type tags separated by commas.
  • Search By Author

Content Type


Forums

  • Help Support
    • Announcement And Help
    • Funday Chatroom
  • Poetry
    • Shair-o-Shaa'eri
    • Famous Poet
  • Islam - اسلام
    • QURAN O TARJUMA قرآن و ترجمہ
    • AHADEES MUBARIK آحدیث مبارک
    • Ramazan ul Mubarik - رمضان المبارک
    • Deen O Duniya - دین و دنیا
  • Other Forums
    • Quizzes
    • Chitchat and Greetings
    • Urdu Adab
    • Entertainment
    • Common Rooms
  • Science, Arts & Culture
    • Education, Science & Technology
  • IPS Community Suite
    • IPS Community Suite 4.1
    • IPS Download
    • IPS Community Help/Support And Tutorials

Blogs

There are no results to display.

There are no results to display.

Categories

  • IPS Community Suite 4.3
    • Applications 4.3
    • Plugins 4.3
    • Themes 4.3
    • Language Packs 4.3
    • IPS Extras 4.3
  • IPS Community Suite 4
    • Applications
    • Plugins
    • Themes
    • Language Packs
    • IPS Extras
  • Books
    • Urdu Novels
    • Islamic
    • General Books
  • XenForo
    • Add-ons
    • Styles
    • Language Packs
    • Miscellaneous XML Files
  • Web Scripts
  • PC Softwares

Find results in...

Find results that contain...


Date Created

  • Start

    End


Last Updated

  • Start

    End


Filter by number of...

Joined

  • Start

    End


Group


Facebook ID


FB Page/Group URL


Bigo Live


Website URL


Instagram


Skype


Location


Interests

Found 1 result

  1. Sheree'n Bhi Nahi Laila Bhi Nahi Sheree'n Bhi Nahi Laila Bhi Nahi شیریں بھی نہیں لیلیٰ بھی نہیں میں ہیر نہیں عذرا بھی نہیں وہ قصّہ ہیں افسانہ ہیں وہ گیت ہیں پریم ترانہ ہیں میں زندہ ایک حقیقت ہوں میں جذبہ عشق کی شدت ہوں میں تم کو دیکھ کے جیتی ہوں میں ہر پل تم پہ مرتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ جب ہاتھ دُعا کو اُٹھتے ہیں الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں بس دھیان تمھارا رہتا ہے اور آنسو بہتے رہتے ہیں ہر خواب تمھارا پورا ہو اس رب کی منّت کرتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ مجھے ٹھنڈک راس نہیں آتی مجھے بارش سے خوف آتا ہے پر جس دن سے معلوم ہوا یہ موسم تم کو بھاتا ہے اب جب بھی ساون آتا ہے بارش میں بھیگتی رہتی ہوں قطروں میں تمہی کو ڈھونڈتی ہوں بوندوں سے تمھارا پوچھتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ وہ فیض ہو میر ہو غالب ہو وہ اصغر جگر ہو جالب ہو وہ سیف عدیم ہو فرحت ہو وہ ساجد ہو وہ امجد ہو سب میری فہم سے بالا ہے کیسا یہ کھیل نرالا ہے ان سب کو گھنٹوں پڑھتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ سب کہتے ہیں اس دنیا کا ہر رنگ تمہی سے روشن ہے مرے عشق کے دعویدار ہیں سب سب مجھ کو دیوی کہتے ہیں پر مجھ کو ایسا لگتا ہے ہر رنگ تمہی پر جچتا ہے تم نا ہو تو بیرنگ ہوں میں بے رونق ہے تصویر مِری مِرے جذبوں کی سچائی ہو تم تم سے ہے جڑی تقدیر مِری جو خاک تمھیں چُھو جاتی ہے اس مٹی پر میں مرتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ تم جب بھی گھر پر آتے ہو اور سب سے باتیں کرتے ہو میں اوٹ سے پردے کی جاناں بس تم کو دیکھتی رہتی ہوں اک تم کو دیکھنے کی خاطر میں کتنی پاگل ہوتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو جب دروازے پر دستک ہو یا گھنٹی فون کی بجتی ہو میں چھوڑ کے سب کچھ بھاگتی ہوں پر تم کو جب نہیں پاتی ہوں جی بھر کے رونے لگتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو محفل میں کہیں جب جانا ہو کپڑوں کا چناو¿ کرنا ہو رنگوں کی دھنک سی بکھری ہو اُس رنگ پہ دل آجاتا ہے جو رنگ کہ تم کو بھاتا ہے میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو روزانہ اپنے کالج میں کسی اور کا لیکچر سنتے ہوئے یا بریک کے خالی گھنٹے میں سکھیوں سے باتیں کرتے ہوئے مِرے دھیان میں تم آجاتے ہو میں، میں نہیں رہتی پھر جاناں میں تم میں گم ہو جاتی ہوں بس خوابوں میں کھو جاتی ہوں ان آنکھوں میں کھو جاتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو جس چہرے پر بھی نظر پڑے وہ چہرہ تم سا لگتا ہے وہ شام ہو یا کے دھوپ سمے سب کتنا بھلا سا لگتا ہے جانے یہ کیسا نشّہ ہے گرمی کا تپتا موسم بھی جاڑے کا مہینہ لگتا ہے میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو تم جب بھی سامنے آتے ہو میں تم سے سننا چاہتی ہوں اے کاش کبھی تم یہ کہہ دو تم مجھ سے محبت کرتے ہو تم مجھ کو بے حد چاہتے ہو لیکن تم جانے کیوں چپ ہو یہ سوچ کے دل گھبراتا ہے ایسا تو نہیں ہے نا جاناں سب میری نظر کا دھوکہ ہو تم نے مجھ کو چاہا ہی نہ ہو کوئی اور ہی دل میں رہتا ہو میں تم سے پوچھنا چاہتی ہوں میں تم سے کہنا چاہتی ہوں لیکن کچھ پوچھ نہیں سکتی مانا کہ محبت ہے پھر بھی لب اپنے کھول نہیں سکتی خوابوں میں بہت کچھ بولتی ہوں پر سامنے چُپ ہی رہتی ہوں میں لڑکی ہوں کیسے کہہ دوں میں کیسی محبت کرتی ہوں میں تم سے یہ کیسے پوچھوں تم کیسی محبت کرتے ہو میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟
    Laila Majnu Sohni Mahiwal Great Punjabi Love Stories Heer Ranjha
×