Jump to content
Jannat malik

کہیں تو آخــــــــر سراب ٹوٹیں !

Rate this topic

Recommended Posts

کہیں تو آخــــــــر سراب ٹوٹیں !

یہ زندگی بھی عجیب شے هے !
یہ دشتِ امکاں کی اِک مسافت، 
نہ کوئی رستہ، نہ کوئی منزل ! 
نہ آئے اس کے کوئی مقابل !

عجیب سا ہے یہ سلسلہ بھی 
نہ روز و شب کا طلسم ٹوٹے ! 
نہ وہموں سے یہ جان چھوٹے ! 

عجیب ہے یہ جہانِ فانی ۔۔۔۔۔۔۔
بس اک فسانہ، بس اک کہانی !
نہ آنکھیں اپنی، نہ خواب اپنے، 
سوال صورت جواب اپنے !
جو ہوش آئے تو خواب ٹوٹیں ! 
.......کہیں تو آخر سراب ٹوٹیں 

FB_IMG_1486882167450.jpg

  • Like 2

Share this post


Link to post
Share on other sites

ہمیں تم سے پیار کتنا ُ یہ ہم نہیں جانتے 
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا
سنا غم جدائی کا اٹھاتے ہیں " لوگ "
جانے زندگی کیسے بیتاتے ہیں " لوگ "
دن بھی یہاں تو لگے برس کے سماں
ہمیں انتظار کتنا یہ ہم نہیں جانتے
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا
تمھیں کوئی اور دیکھے تو جلتا ہے دل
بڑی مشکلوں سے پھر سنبھلتا ہے دل
کیا کیا جتن کرتے ہیں تمھیں کیا پتہ
یہ دل بے قرار کتنا یہ ہم نہیں جانتے
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا
تجھے دور دنیا سے لے جانا ہے اب
تیرے ساتھ گھر مجھے بسانا ہے اب
تھوڑی دیر ساتھ دے کے بھول نہ جانا
ہے عشق سوار کتنا یہ ہم نہیں جانتے 
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا
تجھ کو چھپا کے صدا رکھ لوں میں دل میں
روئے بار بار کتنا یہ ہم نہیں جانتے
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا
میری دھڑکنوں میں پھر دھڑکتے ہو تم
ہوا درد مجھ کو تو تڑپتے ہو تم
کسی غیر کی ہو کے بے وفا نہ ہونا
ہے مرنے کو تیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے 
مگر جی نہیں سکتے تمھارے بنا

  • Like 2

Share this post


Link to post
Share on other sites

 

خزاں کی رات میں گلاب لہجہ
بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دِیا جلانا
جَلا کے رکھنا کمال یہ ہے

ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں
سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق
بنا کے رکھنا کمال یہ ہے

کسی کو دینا یہ مشورہ کہ
وہ دُکھ بچھڑنے کا ️بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو
چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے

  • Like 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,948
    Total Topics
    8,133
    Total Posts
×