Jump to content

Welcome to Fundayforum.com

Take a moment to join us, we are waiting for you.

News Ticker

Rate this topic

Recommended Posts

سچ تو یہ ہے کہ جو اللہ کو واقعی اپنا آپ سونپ دے، اللہ کیسے اسے چھوڑ سکتا ہے؟؟؟ اللہ تو انکو بھی نہیں چھوڑتا جو اس سے دور بھاگتے پھرتے ہیں- بہانے دے دے کر انہیں بلاتا ہے-
پھر جو سچ مچ سچے دل، روح، جسم و جان سے اپنا آپ سونپ دے تو اسے تو اللہ اور، اور، اور محبت سے تھام لیتا ہے، کیونکہ ایک حدیث قدسی کے مطابق اللہ پاک فرماتے ہیں کہ:

"میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں- اور جب وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہہ- اور جب وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو اسے اس سے بہتر فرشتوں کی مجلس میں یاد کرتا ہوں-
اور اگر وہ مجھ سے ایک بالشت قریب آتا ہے تو میں اس سے ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں، اور اگر وہ مجھ سے ایک ہاتھ قریب آتا ہے تو میں اس سے دو ہاتھ قریب ہو جاتا ہوں-
اور اگر وہ میری طرف چل کر آتا ہے تو میں اس کے پاس دوڑ کر جاتا ہوں-"
(بخاری و مسلم)

سو اللہ ہم سے دور نہیں، ہم اللہ سے دور ہیں- یہ ہم ہیں جو اپنی ناشکری، بے صبری، جلد بازی، نفس و انا کے حجابات کے دروں اللہ سے غافل ہیں، اللہ تو ہم سے قطعی غافل نہیں-

اللہ پاک ہمیں توفیق دیں کہ ہم اسکی رحمتوں، اسکی محبتوں کو اپنی زندگی میں محسوس کر سکیں اور اسکے لئے اسکا شکر گزار ہو سکیں-
اللھم آمین!

 

 

Share this post


Link to post
Share on other sites

آمین ثم آمین

Awesome....

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now


  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,837
    Total Topics
    7,896
    Total Posts
×