Jump to content
Search In
  • More options...
Find results that contain...
Find results in...
Sign in to follow this  
waqas dar

poetry Wohi Hisaab e Tamana Hai Ab Bhi Aa Jao- Joan Elia 

Rate this topic

Recommended Posts

Admin

Wohi Hisaab e Tamana Hai Ab Bhi Aa Jao - Joan Elia 

17361648_213470482463158_901985434322362وہی حساب تمنا ہے اب بھی آ جاؤ 
 وہی ہے سر وہی سودا ہے ، اب بھی آ جاؤ

جسے گئے ہوے خود سے ایک زمانہ ہوا 
 وہ اب بھی تم میں بھٹکتا ہے, اب بھی آ جاؤ

وہ دل سے ہار گیا ہے پر اپنی دانست میں 
 وہ شخص اب بھی یگانہ ہے, اب بھی آ جاؤ

میں خود نہیں ہوں کوئی اور ہے میرے اندر 
 جو تم کو اب بھی ترستا ہے, اب بھی آجاؤ

میں یاں سے جانے ہی والا ہوں اب ، مگر اب تک 
 وہی ہے گھر وہی حجرہ ہے ، اب بھی آ جاؤ

وہی کشاکش احساس ہے با ہر لمحہ 
 وہی ہے دل وہی دنیا ہے ،اب بھی آ جاؤ

تمہیں تھا ناز بہت جس کی نام داری پر 
 وہ سارے شہر میں رُسوا ہے اب بھی آ جاؤ

یہاں سے ساتھ ہی خوابوں کے شہر جائیں گے 
 وہی جُنوں، وہی صحرا ہے، اب بھی آ جاؤ

مری شراب کا شہرہ ہے اب زمانے میں
 سو یہ کرم ہے تو کس کا ہے، اب بھی آ جاؤ

یہ طور !جان جو ہے میری بد شرابی کا 
 مجھے بھلا نہیں لگتا ہے، اب بھی آ جاؤ

کسی سے کوئی بھی شکوا نہیں مگر تم سے 
 ابھی تلک مجھے شکوا ہے، اب بھی آ جاؤ

وہ دل کہ اب ہے لُہو تُھوکنا ہُنر جس کا 
 وہ کم سے کم ابھی زندہ ہے ، اب بھی آ جاؤ

نہ جانے کیا ہے کہ اب تک مرا خود اپنے سے
 وہی جو تھا وہی رشتہ ہے، اب بھی آ جاؤ

وجود ایک تماشا تھا ہم جو دیکھتے تھے
 وہ اب بھی ایک تماشا ہے، اب بھی آجاؤ

ابھی صدئے جرس کا نہیں ہوا آغاز 
 غبار ابھی نہیں اُٹّھا ہے، اب بھی آ جاؤ

ہے میرے دل کی گزارش کہ مجھ کو مت چھوڑو
 یہ میری جاں کا تقاضا ہے، اب بھی آ جاؤ

کبھی جو ہم نے بڑے مان سے بسایا تھا
 وہ گھر اجڑنے ہی والا ہے اب بھی آ جاؤ

میں لڑکھڑاتا ہوا موت کی طرف ہوں رواں
 بس آخری ہے جو لمحہ ہے، اب بھی آ جاؤ

وہ جون کون ہے جانے جو کچھ نہیں سنتا
 ہے جانے کون جو کہتا ہے، اب بھی آ جاؤ

باباِ جون

Share this post


Link to post
Share on other sites

Share this post


Link to post
Share on other sites
Admin
Author of the topic Posted

Share this post


Link to post
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Sign in to follow this  

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    2,121
    Total Topics
    8,949
    Total Posts
×
×
  • Create New...