Jump to content

Please Disable Your Adblocker. We have only advertisement way to pay our hosting and other expenses.  

Rate this topic

Recommended Posts

سنو اے محرمِ ہستی
سنو اے زیست کی حاصل
مجھے کچھ دن ہوئے
شدت سے یہ محسوس ہوتا ہے 
کہ میں دنیا میں خود کو 
جس قدر بھی گم کروں
مجھ کو تمہارا دھیان رہتا ہے
میرے معمول کے سب راستے اب بھی
تمہاری سوچ سے ہو کر گزرتے ہیں
تمہاری مسکراہٹ آج بھی 
اس زندگی میں روشنی کا استعارہ ہے
تمہارے ہجر سے اب تک 
میرے دل کے درودیوار پر
وحشت برستی ہے
میرے اندر کی ویرانی 
مجھے ہر آن ڈستی ہے
بہت سے ان کہے جذبے 
جو ہم محسوس کرتے تھے
وہ مجھ سے بات کرتے ہیں
میری تنہائیاں اب بھی 
تمہارے عکس کی پرچھائیوں کو 
ڈھونڈ لیتی ہیں
سنو اے محرمِ ہستی
میں اپنے آپ سے کب تک لڑوں؟؟

کب تک میں خود سے جھوٹ بولوں
میں تمہارے بعد زندہ ہوں، مکمل ہوں
میں اپنے کھوکھلے پن کو 
چھپاؤں کس طرح خود سے؟؟
اٹھائے کب تلک رکھوں 
انا کا ماتمی پرچم؟؟
میں کب تک یہ کہوں سب سے؟؟
کہ میں اس ہجر میں خوش ہوں

سنو اے زیست کی حاصل
مجھے اقرار کرنا ہے،
میں اپنے آپ سے لڑتے ہوئے 
اب تھک چکا ہوں
کہ میں تو اس لڑائی میں
کئی راتوں کی نیندیں 
اور کئی خوشیوں بھرے موسم
فقط 
اک جھوٹ میں جینے کی خاطر ہار آیا ہوں

سنو اے محرم ہستی
تمہاری خواب سی آنکھوں نے 
مجھ کو باندھ رکھا ہے
میں ان دیکھی یہ ڈوریں 
توڑنے کاسوچتا ہوں جب
تو میری سانس رکتی ہے
میں بزدل ہوں،
تمہیں کھونے سے 
مجھ کو خوف آتا ہے
تمہارے ہجر میں جینا 
تمہیں کھونے سے بہتر ہے

سنو اے محرم ہستی
مجھے تسلیم کرنے دو!
میری اس زندگانی کا 
تمہی روشن حوالہ ہو
میری تکمیل تم سے ہے
ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮨﺠﺮ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻨﺎ 
ﺑﮩﺖ ﺩﺷﻮﺍﺭ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ
تمہیں کھونے کا سوچوں بھی
تو میری سانس رکتی ہے
سنو اے محرمِ ہستی
..سنو اے زیست کی حاصل

 

FB_IMG_1526807708788.jpg

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,831
    Total Topics
    8,136
    Total Posts
×