Jump to content

Rate this topic

Recommended Posts

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
دل کو برباد
روح کو ناشاد
خُود کو آباد

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
ہر بار کامل جفا
ہمیشہ بے خطا
کبھی نہ وفا 

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
نئے عُذر تراشنا
نئے بہانے بنانا
جھوٹی قسمیں کھانا

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
محبت میں مُنافقت
مُنافقت میں رفاقت 
جُھوٹ میں صداقت

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
یار بدل لینا
پیار بدل لینا
اطوار بدل لینا

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
ہر اِک سے فریب
ہونا سراپأِ فریب
رہنا دیدہ زیب

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں 
کیسے کرتے ہیں بے و فائیاں
کیسے کرتے ہیں کج ادائیاں 
کیسے کرتے ہیں نئی آشنائیاں 

سیکھنا ہے مجھے تُم سے
کیسے کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

 

FB_IMG_1530915824912.jpg

  • Like 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,938
    Total Topics
    8,061
    Total Posts
×