Jump to content

Rate this topic

Recommended Posts

محبت کیا ہے____؟؟

چلو تم کو بتاتی ہوں

جہاں تک میں سمجھ پائی
وہاں تک ہی بتاتی ہوں
 
محبت آسمانوں سے اترتی ایک آیت ہے
میرے رب کی عنایت ہے 
کہیں لے جائے موسیٰ کو 
تجلی رب کی دکھلانے 
کہیں محبوب کو عرشوں پہ اپنے رب سے ملوانے

کہیں سولی چڑھاتی ہے 
کسی منصور سرکش کو 
کہیں یہ بیٹھ کر روتی ہے پھر شبیر بے کس کو
لگا کر آگ پانی میں 
ہوا میں زہر گھولے گی 
کرے گی رقص شعلوں پر 
مگر کب بھید کھولے گی 
کہیں یہ ایڑیاں رگڑے تو زم زم پھوٹ پڑتے ہیں

نظر کر دے جو پتھر پر 
تو پتھر ٹوٹ سکتے ہیں 
کہیں یہ قیس ہوتی ہے 
کہیں فرہاد ہوتی ہے 
کہیں سر سبز رکھتی ہے 
کہیں برباد ہوتی ہے 
کہیں رانجھے کی قسمت میں لکھی اک ہیر ہوتی ہے

یہ بس تحریر ہوتی ہے 
کہاں تقدیر ہوتی ہے

کہیں ایثار ہوتی ہے کہیں سرشار ہوتی ہے 

وہیں یہ جیت جاتی ہے جہاں یہ ہار ہوتی ہے
محبت دل کی دیواروں سے لپٹی کائی جیسی ہے 
محبت دل نشیں وادی میں اندھی کھائی
 
سنو 
تم بھی محبت کو کہیں ہلکا نہیں لینا
اگر اپنی پہ آ جائے صحرا نشیں کر دے 
اٹھا کر آسمانوں سے تمہیں پل میں زمیں کر دے

کسی کو دان دیتی ہے 
کسی کی جان لیتی ہے

لکھے گی درد ماتھے پر 
ستارا کر کے چھوڑے گی

 

FB_IMG_1531043988142.jpg

  • Thumbs Up 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,938
    Total Topics
    8,061
    Total Posts
×