Jump to content

Rate this topic

Recommended Posts

ہمہ وقت رنج و ملال کیا، جو گزر گیا سو گزر گیا
اُسے یاد کر کے نہ دل دُکھا، جو گزر گیا سو گزر گیا

نہ گلہ کیا نہ خفا ہوئے، یونہی راستے میں جُدا ہوئے
نہ تُو بے وفا نہ میں بے وفا، جو گزر گیا سو گزر گیا

وہ غزل کی ایک کتاب تھا، وہ گُلوں میں ایک گلاب تھا
ذرا دیر کا کوئی خواب تھا ، جو گزر گیا سو گزر گیا

مجھے پت جھڑوں کی کہانیاں ،نہ سنا سنا کر اداس کر
تُو خزاں کا پھول ہے مُسکرا ، جو گزر گیا سو گزر گیا

وہ اُداس دھوپ سمیٹ کر، کہیں وادیوں میں اُتر چکا
اُسے اب نہ دے میرے دل صدا، جو گزر گیا سو گزر گیا

یہ سفر بھی کتنا طویل ہے، یہاں وقت بھی کتنا قلیل ہے
کہاں لوٹ کر کوئی آئے گا، جو گزر گیا سو گزر گیا

وہ وفائیں تھیں یا جفائیں تھیں، یہ نہ سوچ کس کی خطائیں تھیں
وہ تیرا ہے اُس کو گلے لگا ، جو گزر گیا سو گزر گیا

تجھے اعتبار و یقیں نہیں، نہیں دنیا اتنی بُری نہیں
نہ ملال کر میرے ساتھ آ ، جو گزر گیا سو گزر گیا

 

FB_IMG_1531770955465.jpg

  • Like 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

بھروسہ ذات کا اپنی فقط اِک بار دیتا ہوں
جسے میں نہ بچا پاؤں، اسے خود مار دیتا ہوں

دعا کرتا ہوں میں بے شک تعین اور تیقن سے
مگر کچھ بھی نہ ملنے پر میں دامن جھاڑ دیتا ہوں

اگر دھڑکن چھڑے دل کی ،کسی خواہش کی صورت میں
تو پھر اُن دھڑکنوں کو دل میں زندہ گاڑ دیتا ہوں

تجارت کر کے لفظوں کی ،کمائی لے کے جذبوں کی
میں اپنے ہاتھ کے لکھے صحیفے پھاڑ دیتا ہوں

مجھے دولت میں مت تولو ،مری قیمت نہیں لگتی
میں بندہ یک زباں ہوں، جان اپنی وار دیتا ہوں

میں ہر رشتے میں لازم دوستی اِس طور رکھتا ہوں
خود اپنے ہاتھ سے دشمن کو میں تلوار دیتا ہوں

میں جس دنیا میں رہتا ہوں، وہاں دھوکہ ہی دھوکہ ہے
میں اس دھوکے کو یارو، مرکزی کردار دیتا ہوں

جب کام ہی تیرا ________مکمل ہونے والا ہے
ترے گھر کا پتا، تجھ کو چل آ جا یار دیتا ہوں ....

Share this post


Link to post
Share on other sites

س ایک بات ہی پوچھی بچھڑنے والے نے 
کبھی کہیں پہ ملے تو ۔۔۔۔سلام ہو گا ناں ؟؟

کبھی کبھار ہی لیکن ۔۔پکارتے ہیں تجھے 
ہمارا چاہنے والوں میں نام ۔۔۔ہو گا ناں ؟؟

 

  • Thumbs Up 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,951
    Total Topics
    8,138
    Total Posts
×