Jump to content

Welcome to Fundayforum. Please register your ID or get login for more access and fun.

Signup  Or  Login

house fdf.png

ADMIN ADMIN

Alita - Battle Angel 2019

IMDb: 7.6/10 Genre : Action, Science Fiction, Thriller, Romance Director : Robert Rodriguez Stars : Rosa Salazar, Christoph Waltz, Ed Skrein, Mahershala Ali, Jennifer Connelly LANGUAGE: Hindi (Cleaned) – English Quality: 720p HD-Camrip PLOT: Six strangers find themselves in a maze of deadly mystery rooms, and must use their wits to survive.
Watch and Download
Hareem Naz

poetry ♡♡ Shama e Mehfil ♡♡ Urdu Poetry

Rate this topic

Recommended Posts

بہلتے کس جگہ ، جی اپنا بہلانے کہاں جاتے

تری چوکھٹ سے اُٹھ کر تیرے دیوانے کہاں جاتے

 

نہ واعظ سے کوئی رشتہ، نہ زاہد سے شناسائی

اگر ملتے نے رندوں کو تو پیمانے کہاں جاتے

 

خدا کا شکر ، شمعِ رُخ لیے آئے وہ محفل میں

جو پردے میں چُھپے رہتے تو پروانے کہاں جاتے

 

اگر ہوتی نہ شامل رسمِ دنیا میں یہ زحمت بھی

کسی بے کس کی میّت لوگ دفنانے کہاں جاتے

 

اگر کچھ اور بھی گردش میں رہتے دیدہِ ساقی

نہیں معلوم چکّر کھا کے میخانے کہاں جاتے

 

خدا آباد رکّھے سلسلہ اِس تیری نسبت کا

وگرنہ ہم بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے

 

نصیرؔ اچھا ہوا در مل گیا اُن کا ہمیں ، ورنہ

کہاں رُکتے ، کہاں تھمتے ، خدا جانے کہاں جاتے

Screenshot_20190120_085440.png

  • Like 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

میری تصویر کےٹکڑے جلا دینا ، بھلا دینا
میری ہستی کو تم بلکل مٹا دینا ، بھلا دینا

میں تم کو یاد آؤں گر،سلگتی چاندنی شب میں
تو اپنے گھر کے سب پردے گرا دینا ، بھلا دینا

کوئی تم سے اگر پوچھے، جو وجہ_ دیدہ_ پرنم
تو میری ذات کو مٹی بنا دینا ، بھلا دینا

فقط تنہائیاں ہی اب ہیں میری آخری منزل
تم اپنی زندگی کو رخ نیا دینا ، بھلا دینا

کہاں تم اک صبح _ روشن، کہاں میں ڈوبتا تارہ
مجھے منظر سے بلکل ہی ہٹا دینا ، بھلا دینا

دسمبر کی رتوں میں جب، جبیں تر ہو پسینے سے
تو آتش دان کو فورآ بجھا دینا، بھلا دینا

کتاب_ زیست میں لکھو گی جب اک اور افسانہ
میرے کردار کو چہرہ نیا دینا، بھلا دینا

سکون _ دل کبھی جب مانگنے بیٹھو مصلے پر
میرا دم بھی نکل جائے دعا دینا، بھلا دینا

نہ پوری ہو سکے گی یہ تمھاری آخری خواہش،
میرے بس میں نہیں تم کو بھلا دینا ، بھلا دینا

یہ بکھرے بال،سوکھے لب،یہ کیا صورت بنا لی ہے؟
 ..... کہا تھا ناں، بھلا دینا ، بھلا دینا ، بھلا دینا

(شاعر : زوہیب حسن)

 

15B-Burning-Man-2014-.jpg

Share this post


Link to post
Share on other sites

اب اپنی رُوح کے چھالوں کا کُچھ حِساب کرُوں
میں چاہتا تھا چراغوں کو ماہتاب کرُوں

بُتوں سے مجھ کو اِجازت اگر کبھی مل جائے !
تو شہر بھر کے خُداؤں کو بے نقاب کرُوں

میں کروَٹوں کے نئے زاویے لِکھوں شب بھر
یہ عِشق ہے تو کہاں زندگی عذاب کرُوں

ہے میرے چاروں طرف بِھیڑ گونگے بہروں کی !
کسے خطیب بناؤں، کسے خطاب کرُوں؟؟

اُس آدمی کو بس اِک دُھن سوار رہتی ہے
بہت حَسِیں ہے یہ دُنیا، اِسے خراب کرُوں

یہ زندگی، جو مجھے قرض دار کرتی ہے
کہیں اکیلے میں مِل جائے، تو حِساب کرُوں.

Im-Fine.jpg

  • Like 1

Share this post


Link to post
Share on other sites

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now

  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

  • Forum Statistics

    1,911
    Total Topics
    8,470
    Total Posts
×