Search the Community
Showing results for tags 'faraz'.
Found 2 results
-
" غالب " نظر کے سامنے حسن و جمال تھا " محسن " وہ بشر خود میں سراپا کمال تھا ہم نے " فراز " ایسا کوئی دیکھا نہیں تھا ایسا لگا " وصی " کہ وہ گڈری میں لعل تھا اب " میر " کیا بیان کریں اس کی نزاکت ہم " فیض " اسے چھو نہ سکے یہ ملال تھا اس کو " قمر " جو دیکھا تو حیران رہ گئے اے " داغ " تیری غزل تھا وہ بیمثال تھا " اقبال " تیری شاعری ہے جیسے باکمال وہ بھی " جگر " کے لفظوں کا پر کیف جال تھا بلکل تمہارے گیتوں کے جیسا تھا وہ " قتیل " یعنی " رضا " یہ سچ ہے کہ وہ لازوال تھا
-
چشمِ گریاں میں وہ سیلاب تھے اے یار کہ بس گرچہ کہتے رہے مجھ سے مرے غم خوار کہ بس , زندگی تھی کہ قیامت تھی کہ فرقت تیری ایک اک سانس نے وہ وہ دیے آزار کہ بس , اس سے پہلے بھی محبت کا قرینہ تھا یہی ایسے بے حال ہوئے ہیں مگر اِس بار کہ بس , اب وہ پہلے سے بلا نوش و سیہ مست کہاں اب تو ساقی سے یہ کہتے ہیں قدح خوار کہ بس , لوگ کہتے تھے فقط ایک ہی پاگل ہے فرازؔ ایسے ایسے ہیں محبت میں گرفتار کہ بس
- 2 replies
-
- 1
-
-
- ahmad fraz
- poetry
-
(and 6 more)
Tagged with: