👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×
  • entries
    57
  • comments
    130
  • views
    18,138

کولڈ ڈرنکس ایسے حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی


عام طور پر تو لوگ کولڈ ڈرنکس یا سوڈا واٹر وغیرہ کو محض ایک مشروب ہی سمجھتے ہیں اور اس کے ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے کی کوشش کرتے نظر آتے  ہیں تاہم آپ کو معلوم ہے کہ یہ صرف پینے کے لیے ہی نہیں بلکہ پھولوں کو بچانے اور گاڑیوں کی بیٹری کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہے؟

نہیں ناں مگر واقعی یہ کولڈ ڈرنکس ایسے حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہیں جو آپ کے روزمرہ کے مسائل کو حل کردیں۔  گاڑی کی بیٹری کے ٹرمینل کی صفائی
جی ہاں واقعی کولڈ ڈرنکس کی تیزابی خصوصیات گاڑی کی بیٹری پر لگ جانے والے زنگ کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ لگ بھگ تمام کاربونیٹ کولڈ ڈرنکس میں کاربونک ایسڈ شامل ہوتا ہے جو داغ دھبوں کو ہٹانے اور زنگ کو ختم کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس مشروب کی تھوڑی سے مقدار بیٹری کے ٹرمینلز پر انڈیلیں اور کچھ دیر بیٹھ کر انتظار کریں، جس کے بعد زنگ شدہ حصوں کو گیلے اسفنج سے صاف کردیں، بیٹری چمکنے لگے گی۔

 

image.thumb.jpg.ce7ca6978d3a394046e05702

 

زنگ شدہ نٹ بولٹ کو نکالنا زنگ لگے نٹ بولٹ کو کسی چیز سے نکالنا کوئی آسان کام نہیں اور اگر آپ یہ جدوجہد کررہے ہیں تو رک جائیں، کولڈ ڈرنکس اس طرح کے زنگ شدہ نٹ بولٹ کو ڈھیلا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایک کپڑے مشروب میں ڈبو کر رکھیں اور پھر اسے نکال کر زنگ لگے نٹ بولٹ پر کچھ منٹ پر ڈال دیں، اس کے بعد وہ آسانی سے کھل جائے گا۔

کٹے ہوئے پھولوں کو دیر تک تازہ رکھنا کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے اس کے بچے ہوئے قطروں کو پھینکنے کی بجائے اس کی چوتھائی کپ کے برابر مقدار گلدان کے پانی میں ڈال دیں۔ ان مشروبات میں شامل چینی گلدان میں لگے پھولوں کی چمک دمک کو دیر تک برقرار رکھے گی۔ اگر آپ کا گلدان بالکل شفاف یعنی کرسٹل کا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کا پانی کولڈ ڈرنک ڈالنے کے بعد میں صاف ہی نظر آئے تو سفید کولڈ ڈرنک کو استعمال کریں۔

ٹوائلٹ کی صفائی کولڈ ڈرنک کا ایک کین بھی غلیظ ترین ٹوائلٹ کی صفائی کے لیے کافی ہے، بس اسے ٹوائلٹ پر انڈیل دیں اور ایک گھنٹے تک انتظار کریں اور اس کے بعد اس جگہ کو رگڑ کر پانی سے صاف کرلیں، ٹوائلٹ کی چمک دمک دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ مشروبات اس معاملے میں عام سلوشن سے زیادہ بہتر صفائی فراہم کرتے ہیں۔

نکاسی آب کے پائپس کی صفائی نکاسی آب کے پائپ میں کچرا پھنس جانے سے اس میں پانی کھڑا ہونے لگتا ہے اور اگر اس وقت آپ کو کوئی حل سمجھ نہیں آرہا تو اس کا آسان حل کولڈ ڈرنک کی شکل میں موجود ہے۔ بس دو لیٹر بوتل کو نکاسی آب کے پائپ میں انڈیل دے پھر اس میں پھنس جانے والا کچرا نرم ہوکر خود بخود بہہ کر پانی کا راستہ صاف کردے گا۔

بالوں سے چیونگم نکالنا ویسے تو ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے خاص طور پر بالغ افراد کو تو اس کا تجربہ نہیں ہوتا مگر بچے خاص طور پر شرارتی بچے اپنے بالوں میں چیونگم پھنسالیتے ہیں یا کوئی اور ان کے بالوں میں ڈال دیتا ہے۔ تو اس صورت میں بال کاٹنے کی بجائے بالوں کے چیونگم والے حصے کو کولڈ ڈرنک سے بھرے کسی برتن میں کچھ منٹ تک ڈبوئے رکھیں اور پھر اسے دھولیں چیونگم بھی غائب ہوجائے گی۔

روسٹ کو رس دار بنائیںاگر تو آپ چکن روسٹ کو رس بھرا بنانا چاہتے ہیں تو کولا کا ایک کین روسٹ بنانے کی روایتی ترکیب کے ساتھ انڈیل دیں اور پھر اسے معمول کے مطابق پکالیں جب آپ کھائیں گے تو اس کا ذائقہ آپ کو انگلیاں چاٹنے پر بھی مجبور کرسکتا ہے۔

سکوں کی صفائی گندے سکے اپنی جیب میں رکھنا کس کو پسند ہوگا؟ اگر تو آپ سکے جمع کرنے کے شوقین ہیں یا ویسے ہی ان کو جگمگانا چاہتے ہیں تو کولا کو استعمال کریں۔ کسی چھوٹے برتن میں سکے ڈال کر انہیں کولا مشروب میں ڈبو دیں، کچھ دیر بعد انہیں پانی سے دھو کر یا ویسے ہی کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے۔

0 Comments


Recommended Comments

There are no comments to display.

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...