👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×
  • entries
    57
  • comments
    130
  • views
    18,138

کرکٹ اور حکمت 



آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکهنے بیٹهی ، حسب ِ سابق آغاز دعاوں سے هوا ..اور انجام بتدریج صلواتوں اور کوسنوں پر....... غصے کے گراف کے مطابق چند ایک غیر پارلیمانی " شبد وں " سے بهی نوازا ٹیم کو ..... هماری ٹیم بڑے اطمینان سے اپنی گهٹیا پرفارمنس دکها کر بلے لہراتی واپس آچکی تهی .... هاتهہ میں پکڑے ریموٹ کنٹرول کو دیکهہ کر حسرت سے سوچا " کاش یه " ڈورن کنٹرول " هوتا " 
ابهی ٹیم کی شان میں ایک هلکا پهلکا مغلظاتی قصیده جاری تها که خاله رشیده کی آمد هوئی ، آج بڑے دنوں بعد انکی تشریف آوری هوئی مگر میچ کی ذلالت کے باعث خاله کا استقبال روایتی گرمجوشی سے نه کر سکی .....
خاله نے ایک نظر ٹی وی سکرین پر ڈالی اور دوسری میرے لٹکے هوئے چہرے پر اور سارا معامله سمجهہ گئیں اور پهر گویا هوئیں .....اے لڑکی ! کیوں اپنا " وخت " برباد کرتی هے ان موئے گیند کے پیچهے دوڑنے والوں پر.....ان سے کچهہ نہیں هونے والا اب .....نکمے هو چکے سب کے سب ! 
"وه تو هم سب کو پتا چل گیا هے که نکمے هیں سب مگر اس کا کوئی حل بهی تو هونا چاهیے نا خاله ! آخر هم لوگ کسی زمانے میں کرکٹ کے چیمپئین رهے هیں اب اپنی کرکٹ کی یه حالت دیکهہ کر شرمندگی هوتی هے "میں نے گویا خاله کو اس قومی مسئلے پر اظہار خیال کی دعوت دی !
خاله نے اپنے گول شیشوں والی عینک کو ناک پر سلائیڈنگ کرنے سے روک کر آنکهوں کے قریب فکس کیا اور کرکٹ کے درخشاں مستقبل کے لیے اپنے حکیمانه مشوروں کی پٹاری کهولنے کا عندیه دینے سے پہلے چائے میں بسکٹ ڈبو کر حلق برد کیا اور پهر گویا هوئیں ...
اس پوری کرکٹ ٹیم پر پیسه اور محنت ضایع کرنے کے بجائے " عبقری " پڑهنے پر لگایا جائے ! دنیا کا کونسا مسئله هے جو عبقری نے حل نہیں کیا ؟ .....اے میں کہتی هوں اس میں لکهے هوئے نسخوں اور وظیفوں پر عمل کر تو دیکهو .... ٹیم کے لڑکوں کو پویلین میں جانے سے پہلے ناف پر سرسوں کا تیل لگایا جائے ایسی کمال کی فٹنس حاصل هوگی که دنیا عش عش کر اٹهے گی ..... پچ پر کلونجی ملے پانی کو دم کر کے چهڑک دو ....مخالف ٹیم کے کهلاڑی ایسے آوٹ هو کر واپس جائیں گے جیسے لوگ کهانے کے بعد بارات سے ...... اپنی باری پر، گیند پر کیلے کے چهلکے کا لیپ کر کے آگ پر سکها لو پهر دیکهو کیسے پهسل پهسل کر باونڈری کے پار جاتی هے .... چهکے لگانے کا شوق هو تو گیند میں سہاگے کا ایک توله سفوف چپکے سے بهر دو گیند سونے په سہاگے کا کام کرنے لگے گی ..... کیچ پکڑنے میں ان کم بختوں کے هاتهوں کو جو رعشے کی بیماری لاحق هو جاتی هے اس کے لیے ایلو ویرا کی لئی میں لسوڑهے اور بهنڈی کی لیس ملا کر انکے هاتهوں پر مَل دو گیند هاتهوں سے چهڑانی مشکل هو جائے گی .... اور یه آفریدی هے نا ! اگر اس کو نیلا تهوتها اور مرده سنگ هموزن لیکر کسی گهٹیا سے سیرپ میں ملا کر پلادو تو اس کلموہے کو " آئی تهنک ، آئی تهنک " کہنے کی بیماری سے نجات مل جائے گی ....
خاله کا " حکمت نامه "جاری تها مگر میرے پندره طبق روشن هو چکے تهے .... خاله کو مچهلی کا سوپ آفر کر کے میں نے وهاں سے کهسکنے میں هی عافیت سمجهی !
تو صاحبو ! صلاح ِ عام هے یاران ِ کرکٹ داں کے لیے 
خاله کے بتائے هوئے نسخوں پر ٹیم کو عمل کرنا چاهیے که نہیں ؟ 
!
تحریر سیما جی

3 Comments


Recommended Comments

Waqas Dar

Posted

bas thora slow reh me tu 2,3 hi read kiye abhi aik dam se sare ker de ga tu kal k liye b kuch bacha :D perhne tu de :D 

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...