- 📢 Welcome to FundayForum – Explore Trending Topics
- 🌟 Discover What’s Trending Today
- Sindh imposes complete ban on new arms licences
- What did Kash Patel say at fiery Senate hearing? Here's everything to know
- DPM Dar directs simple, accessible registration process for fuel relief
- Mitski gushes over Olivia Rodrigo's sweet Daisy Chain Fields invite
- Discord outage confirmed: Here's what happened
- Sydney Sweeney loses thousands of followers after racy sports ad
- Man Utd's ‘Kid Messi' JJ Gabriel asks to leave at 15 just as he was set for historic first-team chance
- Duchess Sophie brings splash of colour to her meeting with Zambian artists
- Prince Harry's plans revealed, Duke enjoys lunch with friends
- Gavin Newsom makes surprising 2028 promise about Kamala Harris: ‘Mutual Assured Destruction'
qandeel bloch murdered by her brother
ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان کے نواحی علاقے میں قتل کردیا گیا،پولیس کا کہنا ہے بھائی نے گھر میں گلا دباکر قتل کیا۔ملزم قتل کے بعد فرار گیا، والد نے قتل کی اطلاع پولیس کو دی۔
قندیل بلوچ نے کچھ عرصہ قبل وزارت داخلہ سے سیکیورٹی بھی مانگی تھی۔کچھ دن پہلے ماڈل قندیل بلوچ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے وزارت داخلہ انہیں سیکورٹی فراہم کرے۔
سی پی او ملتان اظہر اکرام کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے گلادباکرقتل کیا ہے،قتل کی خبر قندیل کے والد نے پولیس کو دی،بیان قلمبند کیاجارہا ہے۔
سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قندیل چاند رات سے نواحی علاقہ مظفرآباد میں اپنے گھر پر مقیم تھیں،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کے قتل پر بہت افسوس ہوا،اللہ ان کی مغفرت کرے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے قندیل بلوچ کے قتل پر اپنی رپورٹ میں لکھا کہ قندیل بلوچ کو پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر اسٹار سمجھا جاتا تھا۔سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز سے انہوںنے شہرت پائی۔
پنجاب پولیس کی ترجمان کے مطابق قندیل کو ان کے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فورنزک ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں اور پنجاب پولیس کے سربراہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تاحال اس قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے ،قندیل کا بھائی اس واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔
قندیل بلوچ کو پاکستانی سوشل میڈیا کا سپر سٹار سمجھا جاتا تھا اور جہاں فیس بک پر انھیں فالو کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے وہیں ان کا شمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والی دس شخصیات میں ہوتا تھا۔
حال ہی میں ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں اپنی پرفارمنس پر وہ ایک بار پھر تنقید کی زد میں تھیں۔
اس سے قبل ماہِ رمضان میں ان کی رویت ہلال کمیٹی کے ایک رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ ’سیلفیز‘ بھی منظرِ عام پر آئی تھیں جن کی وجہ سے مفتی عبدالقوی کو کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
Copyright
Photo Information
-
Albums
-
FundayForum Media / Assets Album
- By Waqas Dar,
- 0
- 0
- 31
-
WhatsApp Status 💕
- By jannat malik,
- 3
- 13
- 80
-
Urdu Poetry Wallpaper Design Fundayforum
- By Waqas Dar,
- 0
- 8
- 7
-
Funny Quotes and Lines
- By Waqas Dar,
- 0
- 2
- 9
-
fashions
- By Hareem Naz,
- 0
- 24
- 15
-
-
Gallery Statistics
2.3k
Images1.6k
Comments14
Albums

Recommended Comments
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.