ab yah sochon tu
اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑھ جاتے ہیں
کیسے چہرے ہیں جو ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں ۔
کیوں تیرے درد کو دیں تہمت ویرانی دل
زلزلوں میں تو بھرے شہر اجڑ جاتے ہیں ۔
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسے
ایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں ۔
اب کوئی کیا میرے قدموں کے نشاں ڈھونڈے گا
تیز آندھی میں تو خیمے بھی اکھڑ جاتے ہیں ۔
شغل ارباب ہنر پوچھتے کیا ہو کہ یہ لوگ
پتھروں میں بھی کبھی آئینے جڑ جاتے ہیں ۔
سوچ کا آئینہ دھندلا ہو تو پھر وقت کے ساتھ
چاند چہروں کے خدوخال بگڑ جاتے ہیں ۔
شدت غم میں بھی زندہ ہوں تو حیرت کیسی
کچھ دیئے تند ہواؤں سے بھی لڑ جاتے ہیں ۔
وہ بھی کیا لوگ ہیں محسن جو وفا کی خاطر
خود تراشیدہ اصولوں پہ بھی اڑ جاتے ہیں ۔
0
-
Albums
-
FundayForum Media / Assets Album
- By Waqas Dar,
- 0
- 0
- 31
-
WhatsApp Status 💕
- By jannat malik,
- 3
- 13
- 80
-
Urdu Poetry Wallpaper Design Fundayforum
- By Waqas Dar,
- 0
- 8
- 7
-
Funny Quotes and Lines
- By Waqas Dar,
- 0
- 2
- 9
-
fashions
- By Hareem Naz,
- 0
- 24
- 15
-
-
Gallery Statistics
2.2k
Images1.6k
Comments14
Albums

Recommended Comments
There are no comments to display.
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.