Jump to content

Welcome to Fundayforum. Please register your ID or get login for more access and fun.

Signup  Or  Login

house fdf.png

ADMIN ADMIN

Hareem Naz

Sweet Friend
  • Content Count

    863
  • Joined

  • Last visited

  • Days Won

    68
  • Points

    407 [ Donate ]

Everything posted by Hareem Naz

  1. پل دو پل کی ہوتی ھے یہ محبت عمر بھر کا ساتھ نہیں ھوتا 

     

     کب بدل جائیں یہ حسن والے ان کا کوئی اعتبار نہیں ھوتا.

     💔💔💔💔

  2. کبھی دھند دیکھی ہے ؟؟

    کچھ نظر نہیں آتا ۔۔ انسان لاکھ کوشش کر لے۔۔۔ آپ آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر' مل مل کر دیکھ لیں ' ھاشمی سُرمہ ڈال لیں ۔۔۔ حرام ہے جو چند قدم کے فاصلہ پہ پڑی چیز نظر آ جائے۔۔ جب تک کہ وہ ( سبحانہ وتعالٰی ) دھند کو چھٹ جانے کا حکم نہ دے ۔۔۔

    بس کچھ یہ ہی حالات زندگی کے ہیں ۔۔ لاکھ کوشش کر لیں ۔۔۔۔ کسی کو ہاتھ دیکھا لیں ' چاہے قسمت کی لکیریں ہاتھوں سے نوچ ڈالیں ' طوطے سے فعال نکلوا لیں ۔۔۔ چاہے ستاروں کی چال پڑھ لیں ۔۔۔ قسم ہے جو آپ پھر بھی اگلے پل کو جان پائیں ۔۔۔

    جب تک کہ اُسی کی ایک نظرِ کرم نہ ہو ' وہ ہی زندگی کی دھند دور کرسکتا ہے ۔۔۔

    بس ساری بات " کن فیکون " کی ہے !!

    1. ROHAAN

      ROHAAN

      ماشااللہ جزاک اللہ
      🌻بہت خـــــــــوب ۔۔۔ بہت عـمـــــــــــدہ🌻

  3. میرا تعویذ لے جاؤ
    بہت گہرا اثر ہوگا
    ہوۓ نہ جو تیرے اب تک
     تری تسبیح کریں گے وہ
    ذرا سی دیر سوچا پھر
     جھکاۓ سر میں لوٹ آیا
    محبت بھیک ہے کوئی
    جو در در مانگنے جاؤں؟
    جنہیں میری محبت بھی
     میرے اطراف نہ لائی
    انہیں تعویذ لائیں گے...؟؟
    انہیں تعویذ لائیں گے.....؟؟

    -

  4. دل میں ہو یاد تیری _____ گوشہ تنہائی ہو
    پھر تو خلوت میں عجب ___انجمن آرائی ہو
    آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے___!
    کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو
    اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
    خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو _!
    بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
    اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو___!
    صلی الله علیه وآله وسلم ❤

  5. Hareem Naz

    Nishaania

  6. ‏دل کو اِسی گُمان میں رکھا ہے عمر بھر...

     

    اِس امتحاں کے بعد کوئ امتحاں نہیں...💔

  7. دنیا میں بدترین بھیک محبت کی ہوتی ہے

    مانگنے والا خود اس سے مالا مال ہوتا ہے اور جس سے مانگنے کی نوبت آ جاتی ہے

     اس کے پاس چند سکے بھی نہیں ہوتے اس مال کے۔

    سب سے بڑی فن کاری محبت کی فن کاری ہے بڑے بڑے منہ زوروں کو جنبش ابرو پر نچا لیتی ہے 

     

    سب سے بدترین دھوکہ محبت ہے کھلی آنکھوں پر ایسی پٹی باندھتی ہے کے اچھا بھلا با عقل انسان انگاروں پر چلنے کو تیار ہو جائے اور اف تک نہ کرے

     

    سب سے بڑا جوا محبت کا جوا ہے اس میں جوارى بھی انسان داؤ بھی انسان ہی کا لگتا ہے

     اور ہارتا بھی انسان ہے اور جیت صرف محبت کی ہوتی ہے

    سب سے خوبصورت راہ محبت کی راہ ہوتی ہے کتنی ہی کٹھن کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو محبوب ساتھ ہو تو جدائی کے موڑ تک ایسے ہی لگتا ہے 

    جیسے ابھی تو چلے تھے سالوں کا سفر لمحوں کی مسافت لگتی ہے

     

    سب سے بدصورت واپسی محبت کے سفر کی واپسی ہوتی ہے

     پہلے قدم پر ہی حواس جواب دے جاتے ہیں نہ آنکھوں میں خواب نہ پاؤں میں سکت۔

     

    سب سے بڑا خسارہ محبت کے امر میں ہوتا ہے چند لمحے وصال کے بلکہ کبھی کبھی تو محبوب کی اک محبت بھری نظر کے عوض سب جزبات و احساسات گروی رکھ دئیے جاتے ہیں

    اور باقی کیا بچتا ہے صرف خاک۔۔۔۔۔

     

    سب سے بڑا منافع محبت کا منافع محب محبت کے عوض محبوب خریدتا ہے اور محبوب بے مول بک جاتا ہے

     

    اور سب سے بڑی فقیری محبت کی فقیری ہے

    بانٹتے جاؤ کبھی ختم نہیں ہوتی

    1. ROHAAN

      ROHAAN

      ماشااللہ جزاک اللہ
      سدا خوش رہںہ
  8. صرف ایک شمع سے ہزاروں شمعیں روشن ہو سکتی ہیں اور اُس شمع کی لو کم نہیں ہو گی.. خوشی کی شمع بھی ایسے روشن ہوتی ہے۔ بس، خوشی بانٹو...!

    1. waqas dar

      waqas dar

      ehdi tu shokhi =)) 

  9. Hareem Naz

    تمُ اگر جو پُوچھو نا

    جب تک ہما رے دل پہ کسی کی نگا ہ تھی غم تھا بھی کچھ تو , لزتِ غم بے پنا ہ تھی. دنیا مرے لبوں کی ہنسی دیکھتی رہی….!!! اِس کی خبر کسے ھے کہ ہرسانس آہ تھی!
  10. Hareem Naz

    Mera ishq teri zaat

    میرا عشق ہو...- تیری ذات ہو...- پھر حُسْن عشق کی بات ہو...- کبھی میں ملوں...- کبھی تو ملے...- کبھی ہم ملیں ملاقات ہو...- کبھی تو ہو چُپ...- کبھی میں ہوں چُپ...- کبھی دونوں ہم چُپ چاپ ہوں...- کبھی گفتگو..- کبھی تذکرے...- کوئی ذکر ہو...- کوئی بات ہو...- کبھی حجر ہو تو دن کو ہو...- کبھی وصل ہو تو وہ رات ہو...- کبھی میں تیرا کبھی تو میرا...- کبھی اک دوجے کے ہم رہیں...- کبھی ساتھ میں....- کبھی ساتھ تو...- کبھی اک دوجے کے ساتھ ہوں...- کبھی صعوبتیں...- کبھی رنجشیں...- کبھی دوریاں...- کبھی قربتیں...- کبھی الفتیں....- کبھی نفرتیں...- کبھی جیت ہو...- کبھی ہار ہو...- کبھی پھول ہو...- کبھی دھول ہو...- کبھی یاد ہو...- کبھی پھول ہو...- نا نشیب ہوں...- نا " اداس " ہوں....- صرف تیرا عشق ہو......- میری ذات ہو...............!!-
  11. دِل جلانے کے سوا جِس کا ہُنر کُچھ بھی نہیں

    ہائے.... ہم نے کِس شَخص کو دِلدار بنا رکھا ہے

    1. waqas dar

      waqas dar

      wahhhhhh ge wahhhhhhh bohat khoob hareem :) 

  12. یّا شَفِیعِ اُممّ ہَادِیّ مُحتَرمَّ ﷺ

    دل شکستہ ہے ہمت عطا کیجئیے...!!!

    مشکلوں میں گھری ہے میری زندگی

    میرا سویا مقدر جگا دیجئے.

    یّا شَفِیعِ اُممّ ہَادِیّ مُحتَرمَّ ﷺ...!!!

     

    روضئہ پاک ہو یا ہو عرش بریں

    آپ پہ ناز کرتی ہے ساری زمیں

    آپ ہو عاشقوں کے دلوں میں مکیں.

    دید ہو جائے پردہ ہٹا دیجئیے

    یّا شَفِیعِ اُممّ ہَادِیّ مُحتَرمَّ ﷺ...!!!

     

    میرے خوابوں میں آتا ہے شہر نبی

    اپنی قسمت میں ہوگی زیارت کبھی

    جسمِ لاغر میں اب اتنی ہمت نہیں

    میں ہوں بیمار آقا شفا دیجئیے

    یّا شَفِیعِ اُممّ ہَادِیّ مُحتَرمَّ ﷺ...!!!

     

    رَحمتِ العَالمیں کردو نظر کرم

    اب ہم سب کا رکھئیے خدارا بھرم

    شمع ِٔ زندگی ہو نہ جائے ختم

    فاصلوں کی حقیقت مٹا دیجئیے

     

    🌼صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ

  13. Hareem Naz

    Happy Birthday Waqas 😘

    Welcome
  14. A true relationship is two unperfect people refusing to give up on each other.

  15. Hareem Naz

    Happy Birthday Waqas 😘

    On your Birthday, I wish that the Almighty blesses you with good luck, happiness, love, good health and success in every walk of your life. You truly deserve it. Wishing you a very happy Birthday!😇 @waqas dar
  16. Hareem Naz

    Dard e tanhai

    اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں چار سو گونجتی رسوائی کسے کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو کوئی لمحہ ہو تِری یاد میں کھو جاتے ہیں اب تو خود کو بھی میسر نہیں آپاتے ہیں رات ہو دن ہو ترے پیار میں ہم بہتے ہیں درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں اَب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو جو بھی غم آئے اُسے دل پہ سہا کرتے تھے ایک وہ وقت تھا ہم مل کے رہا کرتے تھے اب اکیلے ہی زمانے کے ستم سہتے ہیں درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو ہم نے خوداپنے ہی رستے میں بچھائے کانٹے گھر میں پھولوں کی جگہ لاکے سجائے کانٹے زخم اس دِل میں بسائے ہوئے خود رہتے ہیں درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسی کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو یوں تو دنیا کی ہر اک چیزحسیں ہوتی ہے پیار سے بڑھ کے مگر کچھ بھی نہیں ہوتی ہے راستہ روک کے ہر اک سے یہی کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو احساس ہوا ہے ہم کو درد کیا ہوتا ہے تنہائی کسے کہتے ہیں چار سو گونجتی رسوائی کسے کہتے ہیں اب جو بچھڑے ہیں تو……….!!
  17. بہلتے کس جگہ ، جی اپنا بہلانے کہاں جاتے تری چوکھٹ سے اُٹھ کر تیرے دیوانے کہاں جاتے نہ واعظ سے کوئی رشتہ، نہ زاہد سے شناسائی اگر ملتے نے رندوں کو تو پیمانے کہاں جاتے خدا کا شکر ، شمعِ رُخ لیے آئے وہ محفل میں جو پردے میں چُھپے رہتے تو پروانے کہاں جاتے اگر ہوتی نہ شامل رسمِ دنیا میں یہ زحمت بھی کسی بے کس کی میّت لوگ دفنانے کہاں جاتے اگر کچھ اور بھی گردش میں رہتے دیدہِ ساقی نہیں معلوم چکّر کھا کے میخانے کہاں جاتے خدا آباد رکّھے سلسلہ اِس تیری نسبت کا وگرنہ ہم بھری دنیا میں پہچانے کہاں جاتے نصیرؔ اچھا ہوا در مل گیا اُن کا ہمیں ، ورنہ کہاں رُکتے ، کہاں تھمتے ، خدا جانے کہاں جاتے
  18. Hareem Naz

    Ishq zada

    َموت بر حق ہے یہ ایمان ہے میرا لیکن تم مجھے مار کے کہتے ہو خدا نے مارا تم چراغوں کو بجھانے میں بہت ہو مشاق اور یہ الزام لگاتے ہو، ہوا نے مارا مجھ کو پہچان لو میں عشق زدہ، ہجر زدہ ہاں مرے بارے میں لکھ دو کہ وفا نے مارا بیچ کر جھوٹی مسیحائی منافعے کے لیے کتنے آرام سے کہتے ہو وبا نے مارا قتل کر پاتے مجھے کانٹے یہ جرات ان کی میں تو وہ گُل ہوں جسے دستِ صبا نے مارا کوئی مرتا ہے سڑک پر کوئی بیماری سے ہائے وہ شخص جسے چشمِ خفا نے مارا کیا ہی اچھا تھا کہ تُو چپ ہی کھڑا رہ جاتا اک مسافر تھا جسے تیری صدا نے مارا لوگ لکھیں گے مِرے بارے مرے مرنے پر ایک صحرائے محبت کو گھٹا نے مارا مرنے والا تری نفرت سے کہاں تھا فرحت میرے دل کو تو محبت کی شفا نے مارا !!
  • Recently Browsing   0 members

    No registered users viewing this page.

×