وجود زن سے ہے تصویر کائنا
کہتے ہیں کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اور اگر رنگ پہ لگ گیا زنگ تو پھر کسی کام نہ آے گا ڈھنگ بچے کریں گے تنگ اور زندگی میں نہ ہوگا ترنگ جی ہاں کچھ یہی کہنا ہے آپکی ہماری بلکہ پورے پاکستان کی زبیدہ آپا کا – اب آپ کہیں گے عمر کے اس حصے میں زبیدہ آپا کو رنگ کا کیوں خیال آیا تو میرے عزیز آپ نے وہ ضرب المثل بڈھی گھوڑی لال لگام تو سنی ہی ہوگی ارے ارے یہ آپ کیا سوچ رہے ہیں زبیدہ آپا کو گورے رنگ کی کیا ضرورت وہ تو ماشا الله گلاب رنگت کی مالک ہیں اور آپا اپنے لئے نہیں بلکہ دیس میں بسنے والی شادی شدہ اور غیر شادی شدہ تمام صنف نازک کی فلاح و بہبود کا بیڑا اٹھاے صابن بیچ رہی ہیں اور حیران کن طور پر اس میں عمر کی کوئی قید نہیں اور ویسے بھی بنت حوا عمر کے معاملے میں انتہائی حساس طبیعت کی مالک ہے-

3 Comments
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.