👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

hazarat abdul qadar jalani ki hikmat or madad ka tareeqa

Rate this topic


Recommended Posts

Posted

The-Great-Sufi-Saint-Founder-of-Qaderia-Sufi-Order-Sheikh-Abdul-Qadir-Jilani-.jpg

حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حج کے سفر پر روانہ ہوئے ۔ راستے میں حلہ کا گاؤں آیا تو انہوں نے ایک رات وہاں قیام کا ارادہ کیاجب لوگوں کو معلوم ہوا تو جوق درجوق لوگوں کا تانتا بندہ گیا اور ان کی خدمت میں حاضر ہونے لگے اور ہر کوئی یہ خواہش ظاہر کر رہا تھا کہ حضرت ہمارے گھر میں قیام کریں ۔ پر آپ نے کسی کی بھی دعوت نہیں قبولی اور لوگوں سے پوچھا کہ اس گاؤں میں سب سے غریب اور محتاج کونسا آدمی ہے ؟لوگوں نے حضرت کو ایک غریب کے گھر کا پتہ دیا تو حضرت سیدھا اس گھر کی طرف چل دیے ۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے دیکھا ایک چھوٹا سا کچا مکان ہے جس کی دیواریں بھی ٹوٹی ہوئیں تھیں ! اس گھر کے لوگوں نے پردے کی خاطر پرانےکمبل لٹکائے ہوئے تھے۔پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس پرانے گھر میں ایک بوڑہا، اس کی بیوی، اور اس کی ایک بیٹی رہتی ہے ۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بوڑھے سے پوچھا کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ایک دن آپ کے گھر میں رہنا چاہتا ہوں ۔ اس پر اس بوڑھے نے کہا کہ کیوں نہیں حضرت اگر آپ میرے اس کھنڈر نما گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے زیادہ میری عزت کا باعث اور کون سی چیز ہوسکتی ہے!اس طرح حضرت شیخ عبدالقاد رجیلانی رحمتہ اللہ علیہ اس کچے اور ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہے۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی اس کچے گھر میں رہنے کی خبر پورے شہر میں پھیل گئی کچھ ہی دیر گذری تھی کہ لوگ مختلف اقسام کی تحفے تحائف لے کر اور ہدیے لے کر حضرت کی خدمت میں حاضر ہونے لگے ۔ان تحفوں میں سونا،چاندی، گائے، بھیڑیں ،بکرے ، اوربہت سی انیک چیزیں تھیں ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے وہ ساری چیزیں لے کر اس غریب بوڑھے کو دے دیں اور خود رات گذار کر دوسرے دن مکہ معظمہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کے جانے کے بعد وہ خاندان اور بوڑھا آرام اور سکون سے زندگی گذارنے لگے۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ اس غریب بوڑھے کے گھر میں اس وجہ سے رہے تا کہ اس کی مدد کی جاسکے اور اس کی غریبی دور ہوسکے ۔ اللہ پاک کے نیک بندے غریبوں اور مسکینوں کی اس طرح مدد کیا کرتے تھے کیونکہ اللہ پاک کو راضی کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...