Waqas Dar 7,050 Posted May 15, 2016 Member ID: 2 Group: 🔥 Admin/Core Authority Topic Count: 690 Topics Per Day: 0.12 Content Count: 11,145 Content Per Day: 1.89 Reputation: 7,050 Days Won: 531 Joined: 03/29/2010 Status: Offline Last Seen: 10 hours ago Timezone: Asia/Karachi Device: Android Posted May 15, 2016 حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حج کے سفر پر روانہ ہوئے ۔ راستے میں حلہ کا گاؤں آیا تو انہوں نے ایک رات وہاں قیام کا ارادہ کیاجب لوگوں کو معلوم ہوا تو جوق درجوق لوگوں کا تانتا بندہ گیا اور ان کی خدمت میں حاضر ہونے لگے اور ہر کوئی یہ خواہش ظاہر کر رہا تھا کہ حضرت ہمارے گھر میں قیام کریں ۔ پر آپ نے کسی کی بھی دعوت نہیں قبولی اور لوگوں سے پوچھا کہ اس گاؤں میں سب سے غریب اور محتاج کونسا آدمی ہے ؟لوگوں نے حضرت کو ایک غریب کے گھر کا پتہ دیا تو حضرت سیدھا اس گھر کی طرف چل دیے ۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے دیکھا ایک چھوٹا سا کچا مکان ہے جس کی دیواریں بھی ٹوٹی ہوئیں تھیں ! اس گھر کے لوگوں نے پردے کی خاطر پرانےکمبل لٹکائے ہوئے تھے۔پوچھنے پر معلوم ہوا کہ اس پرانے گھر میں ایک بوڑہا، اس کی بیوی، اور اس کی ایک بیٹی رہتی ہے ۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے بوڑھے سے پوچھا کہ اگر آپ کی اجازت ہو تو میں ایک دن آپ کے گھر میں رہنا چاہتا ہوں ۔ اس پر اس بوڑھے نے کہا کہ کیوں نہیں حضرت اگر آپ میرے اس کھنڈر نما گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس سے زیادہ میری عزت کا باعث اور کون سی چیز ہوسکتی ہے!اس طرح حضرت شیخ عبدالقاد رجیلانی رحمتہ اللہ علیہ اس کچے اور ٹوٹے پھوٹے گھر میں رہے۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی اس کچے گھر میں رہنے کی خبر پورے شہر میں پھیل گئی کچھ ہی دیر گذری تھی کہ لوگ مختلف اقسام کی تحفے تحائف لے کر اور ہدیے لے کر حضرت کی خدمت میں حاضر ہونے لگے ۔ان تحفوں میں سونا،چاندی، گائے، بھیڑیں ،بکرے ، اوربہت سی انیک چیزیں تھیں ۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے وہ ساری چیزیں لے کر اس غریب بوڑھے کو دے دیں اور خود رات گذار کر دوسرے دن مکہ معظمہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کے جانے کے بعد وہ خاندان اور بوڑھا آرام اور سکون سے زندگی گذارنے لگے۔حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ اس غریب بوڑھے کے گھر میں اس وجہ سے رہے تا کہ اس کی مدد کی جاسکے اور اس کی غریبی دور ہوسکے ۔ اللہ پاک کے نیک بندے غریبوں اور مسکینوں کی اس طرح مدد کیا کرتے تھے کیونکہ اللہ پاک کو راضی کرنے کا یہ سب سے بہترین طریقہ ہے 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.