👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Recommended Posts

Posted

😃😂😁 #تبدیلی  😃😂😁
کل میں نے امی کو ٹینڈے چھیلتے دیکھا تو عجیب سی دکھی کیفیت سے دوچار ہوا کہ آج پھر ٹینڈے۔
پھر خود کو سنبھالتے ہوئے بڑے پر جوش لہجے میں بولا امی جی آپ لوگ ایک جیسی لائف سے اکتا نہیں جاتے، امی بولی ایک جیسی لائف سے کیا مراد ھے تیری۔ میں نے ٹینڈوں کی طرف دکھی نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ کا دل نہیں کرتا کہ لائف میں کچھ چینج آئے گھر میں کوئی چینج آئے کچن کے معاملات میں کوئی تبدیلی آئے۔
امی نے میرا ٹینڈوں کی طرف دیکھنے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے کہا ہاں بیٹا سوچ تو میں بھی رہی ہوں لیکن صرف میرے سوچنے سے کیا ہو گا۔ میں بولا امی آپ حکم کریں میں آپ کے ساتھ ہوں اور یہ رباب اور ماہ پارہ بھی تو ہیں ناں۔ رباب بولی امی یہ ٹھیک کہتا ھے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں آپ بتائیں ہم بھی تبدیلی چاہتی ہی ۔ امی نے پر سکون آواز میں دعا دی اللہ ایسی فرمانبردار اولاد سب کو دے۔ پھر بولیں تبدیلی کا آغاز آج سے ہی ہوگا۔ میں نے تصور میں بریانی کی مہک محسوس کرنا شروع کر دی۔
امی نے کہا بچو غور سے سنو اور اس پر عمل کرنا۔
ہم تینوں یک زبان ہو کر بولے جی امی جی۔ پھر امی بولیں آج ٹینڈے رباب پکائے گی ، روٹی ماہ پارہ بنائے گی اور برتن تم دھوئے گا، اور تینوں اپنے اپنے موبائل میرے حوالے کر دو۔ 😭😢😤
یار سچ مچ تبدیلی کا آغاز ہو گیا، پتیلیاں اور دیگچیاں مانجھ مانجھ کر آتما رل گئی ھے اور اوپر سے رباب کے پکائے ہوئے ٹینڈے، اللہ کسی دشمن کو بھی ایسے امتحان میں نہ ڈالے۔ اور روٹی کا حال تو پوچھو ہی ناں نیپال کا جھنڈا بنا دیا ماہ پارہ نے۔ ہم نے امی کی طرف دیکھا جو سکون سے کینڈی کرش کھیل رہی تھیں۔ دل میں نعرہ بلند ہوا "تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ھے" 😂😎😃😎😃😎😃

Posted

wah changi tabdeeli i 

Mri dunia meri Maa

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts


×
×
  • Create New...