AAy MerY DiL
اے میرے دل!!
"درد کی لے دھیمی رکھ"
آج پھر رقصاں ہیں سلگتی یادیں
سر دشت جاں، کسی وحشت کی طرح
پھر ٹکرایا ہے فصیل_جاں سے
کسی گم گشتہ محبت کا جنوں
دونوں ہاتھوں میں اٹھاۓ ہوۓ
انا کا بے جان وجود
ایک ہارے ہوۓ لشکر کے سپاہی کی طرح
میں چپ چاپ کھڑا، دیکھ رہا ہوں
پھیلے ہوۓ ہر سمت تباہی کے مناظر
اے میرے دل_______!!
"درد کی لے دھیمی رکھ"
اے میرے دشمن_جاں______!!
مجھے جینے دے!
0

2 Comments
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.