Jump to content

Recommended Posts

Posted

دنیا کا ایک ایسا مقام جسے گوگل ارتھ پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ گوگل ارتھ پر اس کی پابندی ھے۔ اس مقام کی سیکیورٹی اس قدر زیادہ ھے کہ کسی کو بھی ادھر پھٹکنے کی اجازت نہیں۔ ھارپ پروگرام الاسکا۔ یہاں پر موسموں پر کنٹرول پر ریسرچ کی جاتی ھے۔ انسانی زھنوں پر کنٹرول کے مائنڈ کنٹرول کے تجربات کئے جاتے ہین۔موسموں پر کنٹرول پروگرام میں سو فہصد کامیابی حاصل کر لی گئی ھے ۔ دنیا کے کسی بھی خطے میں جب چاھے بارش برسائی جا سکتی ھے ، آندھی طوفان لائے جا سکتے ہیں۔ خشک سالی پیدا کی جا سکتی ۔ جس خطے کو مرضی کے مطابق صحرا میں تبدیل کیا جا سکتا ھے اور جس خطے کو چاھے سرسبزوشاداب کیا جا سکتا ھے ۔۔ زیرزمین جہاں چاھے زلزلے لائے جا سکتے ہیں سمندر میں سونامی لایا جا سکتا ھے ۔۔۔ 

یہی دجال کی سب سے بڑی نشانی ھوگی۔  دجال کے پاس ایسی قوتیں ھونگی کہ جہاں چاھے بارش برسا دے جہاں چاھے خشک سالی پیدا کر دے۔ احادیث نبوی ﷺ کے مطابق دجال ان سب پر قادر ھوگا۔ یوں دنیا میں خوراک کا پورا نظام اس کے ھاتھ میں آ جائے گا۔ 

ھارپ پروگرام کے تحت کئی دھائیوں سے ھر سال ایک نیا تجربہ کیا جاتا ھے ۔ اس تجربے کی زد میں پاکستان بھی آ چکا ھے ۔ پاکستان میں 2005 کا خوفناک زلزلہ ،  سنہ 2010 کی بے موسمی بارشیں اور خوفناک سیلاب کی تباہ کاریاں اب کھلے عام اسی پروگرام کا نتیجہ قرار دی جا رھی ہیں۔ لیکن ساری دنیا ان تجربات کے سامنے بے بس اور کمزور ھے کیونکہ امریکہ سے پنگا لینے کی اس وقت کسی ملک میں ھمت نہیں ، اگر کوئی کوشش کرے گا تو نیٹو افواج متحد ھوکر اس پر چڑھ دوڑیں گی ۔ ابھی اس پروگرام پر مزید تجربات جاری ہیں۔ ممکن ھے آنے والے چند سال میں اس کا نظام ایسا آسان اور جدیدترین بنا دیا جائے کہ ایک شخص کے ھاتھ میں اس کا کنٹرول آ جائے اور وہ اپنے پاس موجود چھوٹے سے آلے کا ایک بٹن دبائے اور یہ نظام کام کرنا شروع ھوجائے اور فورا" بعد آسمان پر بادل نمودار ھوکر برسنا شروع کر دیں۔ آسمانی بجلی گرانے کا بٹن دبا کر کسی بھی چیز کو بھسم کر دے ۔ زلزلہ لا کر زمین پر بنی عمارات کو ملیا میٹ کر دے ۔۔۔۔ اور پھر دنیا کمزور اور مجبور انسانوں کو کہے کہ مجھے اپنا خدا مان لو ۔۔۔۔ 

آپ کا کیا خیال ھے کہ دجال کسی صدیوں پرانے حلئے میں آئے گا؟؟؟ آج کے جدید دور میں اگر وہ ظاھر ھوتا ھے تو وہ آج کی ٹیکنالوجی پر مکمل عبور رکھنے والا ھوگا۔ کیونکہ اس کے چاھنے والے اور اس کا انتظار کرنے والے یہودی آج پوری دنیا کے وسائل کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لے چکے ہیں۔۔۔

کیا معلوم اس قدر سیکیورٹی اور تجربات کرنے والے مقام پر جسے گوگل بھی نہیں دیکھ سکتا کسی ایک ھستی کو ان قوتوں سے آراستہ کیا جا رھا ھو۔۔۔۔ اورر جسے ایک د مناسب وقت آنے پر دنیا کا جھوٹا خدا بنا کراس خطہ ارض کے کمزور بے بس انسانوں کے سامے لے آیا جائے ۔۔۔۔ اور وہ اپنے ایسے جھوٹے شعبدے دکھا کر اللہ کی مخلوق کو گمراہ کرنے لگ جائے ۔۔۔ 

ممکن ھے یہ سب میرا گمان ھو ۔۔۔ لیکن میں فرض سمجھتا ھوں کہ اس کی بات کروں۔۔۔ کیونکہ حدیث شریف کے مطابق اس کے آنے کا وقت وہی ھوگا جب مساجد میں اس کے بارے بات چیت کرنا اور لوگوں کو بتانا ختم ھو جائے گا۔۔ آج اپنی مساجد میں دیکھ لیجئیے کہ وہاں کیا ھو رھا ھے۔۔۔ مساجد سجائی جا رھی ہیں تقریریں کی جا رھی ہیں ایک دوسرے کو کافر بنایا جا رھا ھے لیکن انسانی تاریخ کے سب سے بڑے فتنے کے بارے ایک لفظ بھی نہیں کہا جا رھا۔۔

Posted

hmmm waqai aisa kuch hy ya sirf kahani hy... muje wese is cheez ka itna ilm nahi .. per ager aisa kuch hy tu bohaaaat bura hy or ane wale dooor mai pata nahi kaya kaya bura huga duniya mai... :(   

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.