Momina Haseeb 341 Posted February 15, 2017 Member ID: 3,200 Group: 🌊 RISING MEMBER Topic Count: 19 Topics Per Day: 0.01 Content Count: 87 Content Per Day: 0.02 Reputation: 341 Days Won: 0 Joined: 09/27/2016 Status: Offline Last Seen: April 2, 2018 Timezone: Asia/Karachi Posted February 15, 2017 " محبّت کا انداز '' صحابہ کرام رضوان اللّہ عنہُم خوش نصیب حضرات تھے۔جنہیں حضور صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے لعابِ دہن شریف اور وضو کے پانی کو اپنے مونہوں پر مَلنے کا شرف حاصل ہُوا۔ہمیں حضور صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کوئی بھی چیز مِل جائے تو ہم کیوں نہ اُسے اپنے سر آنکھوں پر رکھیں اور چُومیں۔ محبّت اگر ہو تو محبوب کی ہر چیز پیاری لگتی ہے۔ایک عربی شاعر نے بزبانِ مجنوں یوں کہا ہے: اَرُوحُ اِلَی الدِّیَارِ دِیَارِ لیلیٰ وَاقُبّلُ ذالجِدَارَ وَ ذَالجِدَارَ وَمَا حُبُّ الدِّیَارِ شَغَفنَ قَلِبی وَلَکِن حُبُّ مَن سَکَنَ الدِّیَار '' میں لیلیٰ کے شہر جاتا ہوں تو کبھی اِس دیوار کو چُومتا ہوں کبھی اُس دیوار کو،اور مجھے اس بات پر شہر کی محبّت آمادہ نہیں کرتی،بلکہ جو اس شہر میں رہتا ہے اس کی محبّت مجبور کرتی ہے،کہ میں اس شہر کی دیوار کو چُوموں۔ '' حضرت اِمام مالک رحمتہ اللّہ علیہ مدینہ منوّرہ کے بازار میں چلتے تو بازار کی دیواروں کو چُومتے اور فرماتے: '' مُمکن ہے کبھی اس مقام پر حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ لگ گیا ہو۔ '' ( شرح کلامِ رضا فی نعت المصطفیٰ،شرح خدائق بخش،صفحہ 771 ) صحابہ کرام علیہم الرضوان ہر اُس چیز جسے حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم سے نِسبت ہوتی محبت رکھتے اور اسے اپناتے حتیٰ کہ: '' حضور کے لعابِ دہن شریف کو ہاتھوں پر لے کر اسے مونہوں اور بدنوں پر مَل لیتے۔ '' ( بخاری شریف،جِلد 1،صفحہ 379 ) حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ وضو فرمایا تو وضو کا پانی حضرت بلال رضی اللّہ عنہُ نے لے لیا۔دوسرے صحابہ کرام علیہم الرضوان نے جب دیکھا کہ: '' حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کا پانی حضرت بلال رضی اللّہ عنہُ نے لے لیا ہے تو وہ حضرت بلال رضی اللّہ عنہُ کی طرف دوڑے تاکہ وہ بھی حضور نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کے اس غسالہ شریف کی برکت حاصل کر سکیں۔جس کو اس غسالہ شریف کی تَری بھی مِل گئی اس نے اپنے منہ پر مَل لی،اور جسے نہ مِل سکی اس نے کسی دوسرے ہاتھ سے تَری لے کر منہ پر ہاتھ پھیر لیا۔ '' ( مشکوٰۃ شریف،صفحہ 65 ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسنین رضا 4 Quote
Waqas Dar 7,050 Posted February 15, 2017 Member ID: 2 Group: 🔥 Admin/Core Authority Topic Count: 690 Topics Per Day: 0.12 Content Count: 11,145 Content Per Day: 1.89 Reputation: 7,050 Days Won: 531 Joined: 03/29/2010 Status: Offline Last Seen: 4 hours ago Timezone: Asia/Karachi Device: Windows Posted February 15, 2017 bohaaat hi achi sharing Momina Haseeb very nice thanks alot 3 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
jannat malik 2,205 Posted February 19, 2017 Member ID: 3,174 Group: 🌟 LEGACY MEMBER Topic Count: 170 Topics Per Day: 0.05 Content Count: 907 Content Per Day: 0.26 Reputation: 2,205 Days Won: 66 Joined: 08/23/2016 Status: Offline Last Seen: March 7, 2020 Timezone: Asia/Karachi Posted February 19, 2017 جزاک اللہ 0 Quote 💖 Jannat Malik – Posts & FundayForum Featured Links 🌸 Jannat Malik Content 📱 WhatsApp Status Love & Sad 💔 عشق میری زیست کا حاصل 🌹 اردو Blog Entry 🖋️ Urdu Poetry Topic 🌍 Life Beyond Life ☪️ جنت کہاں ہے؟ 📌 FundayForum Community Highlights 📢 Announcements 🏆 Member Ranking / Leaderboard 👨💼 Staff Team 📜 Rules & Terms 🔒 Privacy Policy 📝 Blogs Hub ⚙️ IPS Help & Tutorials
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.