Waqas Dar 7,036 Posted June 6, 2017 Posted June 6, 2017 میری خواہشوں کی چادر چور چور ہو چکی ہےجو صرف میرا تھا، وہ اب میرا نہیں رہا!میں ندی کنارے پتھر پر سر رکھ کر پتھر مزاج لوگوں کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔۔۔شام کی اداسی میری روح پیاسی کو ناجانے کب قرار آئے ،ندی کنارے،ٹھنڈی ہوا بار بار مجھے اس کی یادوں سے فرار کا راستہ دیکھا رہی ہے ،نہ جانے اسے مجھ میں کیا اچھا لگتا ہے وہ کہتی ہے جو مجھے تم میں دیکھائی دیتا ہے کسی اور میں نہیں اور اسی بات پر میں ناچاہتے ہوئے بھی ہنس دیتا ہوں ،کیوں کہ وہ کہتی ہے تمہاری اس ہنسی میں میرے لیئے بہت سی خوشیاں رکھی ہیں ندی کی سر د ہوا نے میرے جسم میں کپکپی تاری کر دی ہے،شاید مجھے اٹھ کر چلے جانا چاہیئے،وہ پری چہرا لوگوں کی داستانوں سنوں،کسی پرستان میں میرا گھر ہو ،کوہکاف کا شہزدہ لگنا چاہتا ہوں،پتھر پر سویا سویا میرا سر تھکن سے شل ہو گیا ہے،نظریں آسمان کی طرف ،بادل چل رہے ہیں۔۔۔۔۔۔نہیں نہیں چاند سفر میں ہے ،پھر نظریں ہٹا کر پھر آسمان کو دیکھتا ہوں میری مجبوریاں میرے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہیں اور مجھے واپس لوٹ جانے کے واسطے دے رہی ہیں خدا جانے کیا ہونیوالا ہے ،قربتیں دوریاں بڑھاتی ہیں یہ اس کا کہنا ہے قریب ہو کر دور جانا تو میری آوازوں کی یادیں اور میری قربتیں مجھے لوٹا کے جانا ،فیصلہ تو تم کر چکے ہو ،اب کبھی نہ لوٹنا میری انگلیوں پر تسبی پھرتی ہے ،میری انگلیاں اپنی آنکھوں او ر اپنے ہونٹوں پر پھیر لو ان میں بہت سی برکتیں ہیں۔میری چاہتوں کو کبھی کسی ترازو میں مت تولنا ،اور ہی کوہکاف میں جا کر کسی پری کو میری داستانیں سنانا،جو ہوا اسے بھول جانا اور کبھیواپس مت آنا میرا ساتھ یہی تک تھا شاید،کہا تھا نا قربتیں دوریاں بڑھاتی ہیں 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.