Zarnish Ali👑 Posted February 18, 2017 Author Posted February 18, 2017 کسی کا ساتھ ملے اور اس طرح سے امجد کہ وقت چلتا رہےاور___ راستہ ٹھہر جائے امجد اسلام امجد 1
Zarnish Ali👑 Posted March 27, 2017 Author Posted March 27, 2017 میں ساحل ہوں امجدؔ اور وہ دریا جیسا ہے کتنی دُوری ہے دونوں میں، قربت کتنی ہے! امجد اسلام امجد ہاتھ پہ ہاتھ دَھرے بیٹھے ہیں، فرصت کتنی ہے پھر بھی تیرے دیوانوں کی شہرت کتنی ہے! سُورج گھر سے نکل چکا تھا کرنیں تیز کیے شبنم گُل سے پوچھ رہی تھی ’’مہلت کتنی ہے!،، بے مقصد سب لوگ مُسلسل بولتے رہتے ہیں شہر میں دیکھو سناٹے کی دہشت کتنی ہے! لفظ تو سب کے اِک جیسے ہیں، کیسے بات کھلے؟ دُنیا داری کتنی ہے اور چاہت کتنی ہے! سپنے بیچنے آ تو گئے ہو، لیکن دیکھ تو لو دُنیا کے بازار میں ان کی قیمت کتنی ہے! دیکھ غزالِ رم خوردہ کی پھیلی آنکھوں میں ہم کیسے بتلائیں دل میں وحشت کتنی ہے! ایک ادھورا وعدہ اُس کا، ایک شکستہ دل، لُٹ بھی گئی تو شہرِ وفا کی دولت کتنی ہے! میں ساحل ہوں امجدؔ اور وہ دریا جیسا ہے کتنی دُوری ہے دونوں میں، قربت کتنی ہے! 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now