Barish
میں برسوں سے جھیل کا گہرا پانی
تم برسوں سے منزل سے انجان مسافر
چلتے چلتے تھک کر یونہی
ایک دن تم میرے کنارے پر آ بیٹھے
تم نے اپنا دل بہلانے کو
مجھ میں اک کنکر پھینکا
تب سے اب تک میری لہروں میں ہلچل ہے
تم نے مجھ سے میرا جو ٹھراؤ چھینا
واپس کردو ۔
!!!یا پھر
مجھ کو اپنی منزل جان کے
مجھ میں اترو
پھر مجھ میں یوں گم ہو جاؤ
جیسے جھیل کے پانی میں
!!!بارش کی گرتی بوندیں ۔۔۔۔
0


3 Comments
Recommended Comments
Join the conversation
You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.