Jump to content

Deewan-e-Urdu (دیوان اردو )


خاموش چاہتوں کی مہک اُس طرف بھی ہے
جو میرے دل میں ہے وہ کسک اُس طرف بھی ہے

کربِ شبانِ ہجر سے ہم بھی ہیں آشنا
آنکھوں میں رتجگوں کی جھلک اُس طرف بھی ہے

ہیں اُس طرف بھی تیز بہت، دل کی دھڑکنیں
بے تاب چوڑیوں کی کھنک اِس طرف بھی ہے

شامِ فراق اشک اِدھر بھی ہیں ضوفشاں
پلکوں پہ جگنوؤں کی دمک اُس طرف بھی ہے

سامان سب ہے اپنے تڑپنے کے واسطے
ہے زخمِ دل ادھر تو نمک اس طرف بھی ہے

باقی ہم اہلِ دل سے یہ دنیا بھی خوش نہیں
جائیں کہاں کہ سر پہ فلک اس طرف بھی ہے۔

36 Comments


Recommended Comments



jannat malik

Posted (edited)

 

وہ بے وفا ہےتو کیا، مت کہو برا اس کو
کہ جو ہوا سو ہوا، خوش رکھے خدا اس کو

نظر نہ آئے تو اس کی تلاش میں رہنا
کہیں ملے تو پلٹ کر نہ دیکھنا اس کو

وہ سادہ خو تھا زمانے کے خم سمجھتا کیا
ہوا کے ساتھ چلا، لے اڑی ہوا اس کو

وہ اپنے بارے میں کتنا ہے خوش گماں دیکھو
جب اس کو میں بھی نہ دیکھوں تو دیکھنا اس کو

Edited by Jannat malik
jannat malik

Posted

بچھڑ  کے  تم  سے  راہ عشق  میں  ہوا  کچھ اسطرح...!!!

 ہوئے تنہا ،   چلے تنہا ،   گرے تنہا ،   اٹھے تنہا...!!!!

jannat malik

Posted

باقی ہر گل پچھ بیلی خوش ہو کے
اک اُجڑن دے حالات نا پچھ
کیویں کوئی آیا کیویں چھوڑ گیا
کیویں ہوئی آخری ملاقات نا پچھ
میری عاجزی دے جذبات نا پچھ
اودی تلخی دے کلمات نا پچھ
توں شاکر آپ سیانا ایں
میرا چہرہ پڑھ حالات نا پچھ

FB_IMG_1563050836296.thumb.jpg.567c525755f6bd0c22ddef6ae18159b0.jpg

jannat malik

Posted

قُرب کے نہ، جفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں
بات نیت کی ہے صرف ورنہ!
وقت سارے دُعا کے ہوتے ہیں
بھول جاتے ہیں، مت بُرا کہنا
لوگ پُتلے خطا کے ہوتے ہیں
وہ جو بظاہر کُچھ نہیں لگتے
اُن سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں
وہ ہمارا ہے، اِس طرح سے فیض!
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں۔۔

FB_IMG_1563660057847.thumb.jpg.c106b75ff2597dc23683316ab3c2b9e6.jpg

jannat malik

Posted

میرے قرب سے میرے وجود تک
اسے اختلاف سدا کا تھا
میرے غم سے میرے جنون تک
یہ فاصلہ بس انا کا تھا
میری زندگی سے میری سانس تک
وە فلسفہ بس دعا کا تھا
میری بات سے تیرے ذکر تک
اک سلسلہ جو ھوا کا تھا
میری حقیقت سے میرے خواب تک
وە بے خبر انتہا کا تھا
میرے وہم سے میرے گمان تک
اک مرحلہ وفا کا تھا
میری طلب سے میرے نصیب تک
یہ معاملہ بس خدا کا تھا

FB_IMG_1563660412390.thumb.jpg.ace55c85a4999e24286f8e7814f222dc.jpg
 

jannat malik

Posted

ان کے اندازِ کرم ان پہ وہ آنا دل کا 
ہائے وہ وقت وہ باتیں وہ زمانہ دل کا

jannat malik

Posted

یہ گرد بیٹھ جائے تو معلوم کرسکوں
آنکھیں نہیں رہیں کہ تماشا نہیں رہا

jannat malik

Posted

شکوہ کریں تو کس سے کہ اے زخمِ نارسا
ہر شخص ہم سے کھیلا بڑے احترام سے ۔۔

اے دردِ ہجر ہم سے مُحَبتـــــــــ سے پیش آ
ہم نے تجھے بھی جھیلا بڑے احترام سے۔۔

 

jannat malik

Posted

میں نے ایک شخص کے تعاقب میں 
خاک چھانی ہے،،،اپنے اندر کی ...

FB_IMG_1566668320590.jpg.17e4fc3e9961db66cd56ba2df9c1365a.jpg

jannat malik

Posted

لگا کہ آگ شہر کو یہ بادشاہ نے کہا
اٹھا ہے دل میں تماشے کا آج شوق بہت
جھکا کہ سر کو سبھی شاہ پرست بول اٹھے
حضور کا شوق سلامت رہے شہر اور بہت


Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.