👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

Eylaaf Khan

🌊 RISING MEMBER
  • Posts

    28
  • Joined

  • Last visited

Blog Entries posted by Eylaaf Khan

  1. Eylaaf Khan
    الله سے بهترین دوست کوئی نہیں هے.
    جو هر وقت موجود رہتا هےبلکه ایسا لگتا هے 
    که منتظر هوتا هے
    کبهی نہیں کہتا که
    اب سب نے ٹهکرا دیا تو میں یاد آگیا
    طے شده ملاقات کے وقت کہاں تهے
    میں نہیں سن سکتا ابهی
    میرے پاس وقت نہیں تمهارے درد سننے کے لیے.. 
    میری مانتے هو جو میں تمهاری مانوں
    میری سنتے هو جو میں تمهاری سنوں
    جب میں بلاتا هوں تو منه پهیر کے چل پڑتے هو 
    کچھ بهی نہیں کہتا
    بالکل بهی شکوه نہیں کرتا
    بس سنتا رہتا هے
    اور اپنی محبت کی آغوش میں لےکے دل و روح کو سکون سے بهر دیتا هے

  2. Eylaaf Khan
    ابھی  ساون  کی  کوئی   برسات  باقی   ہے 
    کہ  مجھ  میں کہیں  تری   چاہت  باقی  ہے
    تو   مجھ سا نہیں میں  تجھ  سا   نہیں  ہوں 
    پر  ایسا  لگتا  ہے  کہیں  کچھ  بات  باقی  ہے 
    ترا فسانہ تجھ سےپوچھیں گےلوگ زمانے کے
    پرمری کہانی  میں تو تری  ہی  ذات باقی ہے
     سجے  ہیں  شہر میرے  دل میں  تیرے  لیے 
    کہ جسم  کے  ہر شہر میں تری رفعت باقی ہے
    ساون جائے گا تو لے جائے گا سب  یادیں مری
    کہ ساون کی برسات میں ایک راحت باقی ہے
    ٹھہیر جاؤ تم میرے لیے بعد برسات چلے جانا
    ابھی شہر سجا ہے میرا  ابھی  سوغات باقی ہے
     

  3. Eylaaf Khan
    بزمِ یاراں میں کیا گل کھلائے گئے 
    ہر قَبا پر ستارے سجائے گئے
    اتفاقاً کوئی قصر تاریک تھا 
    انتقاماً کئی گھر جلائے گئے 
    جن کی لَو خنجروں سے ذرا تیز تھی
    وہ دیے شام ہی سے بُجھائے گئے 
    اپنی صورت بھی اک وہم لگتی ہے اب
    اتنے آئینے مجھ کو دکھائے گئے
    شہرِ دل پر مسلط رہیں ظلمتیں 
    دشتِ ہستی میں سورج اُگائے گئے
    کیا غضب ہے کہ جلتے ہوئے شہر میں 
    بجلیوں کے فضائل سنائے گئے 
    دل وہ بازار ہے جانِ محسنؔ، جہاں 
    کھوٹے سکے بھی اکثر چلائے گئے

  4. Eylaaf Khan
    سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی 
    کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی
    !!__ثابت ہوا____ سکون دل و جاں کہیں نہیں
    رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
    !!___ ترک تعلقات___ کوئی مسئلہ نہیں
    یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی 
    دیوار جانتا تھا جسے میں وہ دھول تھی 
    اب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی
    میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب 
    !!___ میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی
    اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے 
    !!___ یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی
    ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں 
    آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی 
    اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر 
    !!___ کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

  5. Eylaaf Khan
    تسلسل ٹوٹ جائے گا
    نہ چھیڑو کھِلتی کلیوں، ہنستے پھُولوں کو
    اِن اُڑتی تتِلیوں ، آوارہ بھونروں کو
    تسلسل ٹُوٹ جائے گا
    فضا محوِ سماعت ہے
    حسیں ہونٹوں کو نغمہ ریز رہنے دو
    نگاہیں نیچی رکھو اور مجّسم گوش بن جاؤ
    اگر جُنبش لبوں کو دی
    تسلسل ٹوٹ جائے گا
    وہ خوابیدہ ہے، خوابیدہ ہی رہنے دو
    نہ جانے خواب میں کِن وادیوں کی سیر کرتی ہو
    بلندی سے پھسلتے آبشاروں میں کہیں گم ہو
    فلک آثار چوٹی پر کہیں محوِ ترنم ہو
    اگر آواز دی تم نے
    تسلسل ٹوٹ جائے گا
    میں شاعر ہوں
    مری فکرِ رسا، احساس کی اُس سطح پر ہے
    جس میں خُوشبو رنگ بنتی ہے
    صدا کو شکل ملتی ہے
    تصّور بول اٹھتا ہے
    خموشی گنگناتی ہے
    یہ وہ وقفہ ہے۔۔۔ ۔۔ ایسے میں
    اگر دادِ سخن بھی دی
    تسلسل ٹوٹ جائے گا 

  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
×
×
  • Create New...