Jump to content
  • entries
    18
  • comments
    28
  • views
    3,454

یاد بھی ابرِ محبت کی طرح ہوتی ہے 


یاد بھی ابرِ محبت کی طرح ہوتی ہے 
ایک سایہ سا چلا جاتا ہے راہگیر کے ساتھ

FB_IMG_1495089182133.jpg

1 Comment


Recommended Comments

waqas dar

Posted

زندگی کیوں نہ تجھے وجد میں لاؤں واپس
چاک پر کوزہ رکھوں ، خاک بناؤں  واپس

دل میں اک غیر مناسب سی تمنا جاگی
تجھ کو ناراض کروں ، روز مناؤں واپس

وہ مرا نام نہ لے صرف پکارے تو سہی
کچھ بہانہ تو ملے دوڑ کے آؤں  واپس

وقت کا ہاتھ پکڑنے کی شرارت کر کے
 اپنے ماضی کی طرف بھاگتا جاؤں واپس

دیکھ میں گردشِ ایام اُٹھا لایا ہوں
 اب بتا کون سے لمحے کو بُلاؤں واپس

یہ زمیں گھومتی رہتی ہے فقط ایک ہی سمت
تو جو کہہ دے تو اسے آج گھماؤں  واپس

تھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیا
!!..  ہو چُکا تیرا تماشا، تو میں جاؤں واپس

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.