Waqas Dar 7,036 Posted October 16, 2016 Posted October 16, 2016 آدھی روٹی بیوی بار بار ماں پر الزام لگائے جا رہی تھی اور شوہر بار بار اسکو اپنی حد میں رہنے کی کہہ رہا تھا لیکن بیوی چپ ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی بار بار زور زور سے چیخ چیخ کر کہہ رہی تھی کہ "اس نے انگوٹھی ٹیبل پر ہی رکھی تھی اور تمهارےاور میرے علاوہ اس کمرے میں کوئی نہیں آیا انگوٹھی ہو نا ہو ماں جی نے ہی اٹھائی ہے. بات جب شوہر کی برداشت سے باہر ہو گئی تواس نے بیوی کے گال پر ایک زور دار طمانچہ دےمارا ابتین ماہ پہلے ہیتو شادی ہوئی تھی. بیوی سے طمانچہ برداشت نہیں ہوا وہ گھر چھوڑ کر جانے لگی اور جاتے جاتے شوہر سے ایک سوال پوچھا کہ تمھیں اپنی ماں پر اتنا یقین کیوں ہے .. ؟؟ تب شوہر نے جو جواب دیا اس جواب کو سن کر دروازے کے پیچھے کھڑی ماں نے سناتواس کا دل بھر آیا شوہر نے بیوی کو بتایا کہ "جب وہ چھوٹا تھا تب اس کے والد گزر گئے ماں محلے کے گھروں میں جھاڑو پوچھا لگا کر جو کما پاتی تھی اس سے ایک وقت کا کھانا آتا تھا ماں ایک پلیٹ میں مجھے روٹی دیتی تھی اور خالی ٹوکری ڈھک كر رکھ دیتی تھی اور کہتی تھی میری روٹیاں اس ٹوکری میں ہے بیٹا تو کھا لے میں نے بھی ہمیشہ آدھی روٹی کھا کر کہہ دیتا تھا کہ ماں میرا پیٹ بھر گیا ہے مجھے اور نہیں کھانا ہے ماں نے مجھے میری جھوٹی آدھی روٹی کھا کر مجھے پالا پوسا اور بڑا کیا ہے آج میں نے دو روٹی کمانے کے قابل ہوا ہوں .لیکن یہ کیسے بھول سکتا ہوں کہ ماں نے عمر کے اس حصے پر اپنی خواہشات کو مارا ہے وہ ماں آج عمر کے اس حصے پر کیسے انگوٹھی کی بھوکی ہو گی .یہ میں سوچ بھی نہیں سکتا آپ تو تین ماہ سے میرے ساتھ ہو میں نے تو ماں کی اس عادت کو گزشتہ پچیس سالوں سے دیکھا ہے .یہ سن کر ماں کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے ,وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ بیٹا اس کی آدھی روٹی کا قرض چکا رہا ہے .........یا وہ بیٹے کی آدھی روٹی کا قرض 4 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Waqas Dar 7,036 Posted November 11, 2016 Author Posted November 11, 2016 @Zarnish Ali thnks 1 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.