seems77🚀 Posted January 5, 2017 Posted January 5, 2017 ابلیس کا آلہ کار (ماہنامہ میگزین "انذار" کے لیے ابویحییٰ کا نیا آرٹیکل) قرآن مجید میں بیان کردہ حضرت آدم وابلیس کے قصے میں ایک موقع پر اللہ تعالیٰ ابلیس سے یہ دریافت کرتے ہیں کہ تجھے کس چیز نے آدم کو سجدہ کرنے سے روکا۔ اس کے جواب میں ابلیس یہ کہتا ہے کہ پروردگار تو نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا اور مجھے آگ سے پیدا کیا۔ شیطان کی یہ بات غلط نہ تھی۔ اللہ تعالیٰ نے بلاشبہ حضرت آدم کو مٹی سے بنایا تھا۔ مگر یہ آدھی بات تھی۔ باقی آدھی بات یہ تھی کہ حضرت آدم میں اللہ تعالیٰ نے اپنی روح میں سے پھونکا۔یہی وہ دوسرا عمل تھا جس نے حضرت آدم کو ایک غیر معمولی ہستی بنادیا تھا۔جس کے بعد وہ مسجود ملائک بنائے جانے کے قابل ہوئے تھے ۔ مگر ابلیس نے اس روحانی وجود کو بالکل نظر انداز کر دیا اور اس مادی وجود کو بنیاد بنا کر جو اسے کمزور لگا، انھیں سجدہ کرنے سے انکار کر دیا۔ اولاد آدم کو اللہ تعالیٰ نے جس اصول پر تخلیق کیا ہے ، اس میں وہ بیک وقت مادی اور روحانی پہلو رکھتا ہے ۔ مگر جب ہر وقت اور ہرجگہ مادی چیزیں زیر بحث آنے لگیں اور روحانی پہلو بالکل نظر انداز ہوجائے تو ابلیسی سوچ عام ہوجاتی ہے ۔پھر ہر انسان اپنی مادی کمزوری کو نظر میں رکھتا ہے اور مادی بہتری کو مقصد بنالیتا ہے ۔ مال، جمال، شہرت، مقام و مرتبہ غرض انھی مادی چیزوں میں دوسروں سے آگے نکلنے کی ایک دوڑ لگ جاتی ہے ۔دوسری طرف انسان کی روحانیت جو عدل، احسان، انفاق، صبر، درگزر جیسے اعلیٰ اخلاقی اوصاف کو جنم دیتی ہے کہیں زیر بحث نہیں رہتی۔مادیت کی دوڑ میں انسان تکبر، اسراف، حسد، خود غرضی، بخل اور دیگر اخلاقی رزائل کا شکار ہوجاتا ہے ۔آخرکار ایسا انسان ابلیس کاآلہ کار بن جاتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ دنیا ہو یا وہ دنیا انسان کو مسجود ملائک اور جنت کا وارث اس کے روحانی وجود کی وجہ سے بنایا جائے گا۔ مادی وجود تو قبر کے گڑ ھے میں کیڑ وں کی غذا بنے گا۔ مگر اکثر لوگ اس حقیقت کو بھولے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ مسجود ملائک سے ابلیس کے پیرو بن جاتے ہیں ۔ ابو یحییٰ 4
waqas dar⚙ Posted January 5, 2017 Posted January 5, 2017 bohat achi post hy appaa thanks for sharing ALLAH hum sab ko hadiyaat de ... Ameen 3
seems77🚀 Posted January 11, 2017 Author Posted January 11, 2017 On 1/5/2017 at 6:12 PM, waqas dar said: bohat achi post hy appaa thanks for sharing ALLAH hum sab ko hadiyaat de ... Ameen !!آمین New Content added Less than in a minutes & merged. On 1/5/2017 at 6:48 PM, Jannat malik said: Bohttttt umdaaaa New Content added Less than in a minutes & merged. On 1/5/2017 at 7:49 PM, Zarnish Ali said: GREAT POST 3
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now