Popular Post Momina Haseeb 341 Posted February 14, 2017 Popular Post Posted February 14, 2017 #سخاوت ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا: ”اے حاتم! کیا سخاوت میں کوئی تجھ سے آگے بڑھا ہے؟ …”حاتم نے جواب دیا: ہاں!… قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دوران سفر میں شب بسری کے لیۓ ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں، اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا- اس نے کھانے کے لیۓ مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا- میں نے اسے کھایا تو مجھے مغزبہت پسند آیا- میں نے کہا: “واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے”یتیم بچہ فوراً باہر نکلا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میںاس نے ذبح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کر دیے- جب میں جانے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خون ہی خون بکھرا پڑا ہے- میں نے اس سے کہا: “آپ نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں؟”اس نے کہا: آپ کو بکری کا مغز بہت اچھا لگا اور میں اس پر بخل کروں، اور مہمان نوازی میں بخل عربوں کو زیب نہیں دیتا-”حاتم سے پوچھا گیا: ” بدلے میں آپ نے اسے کیا دیا؟…”انہوں نے کہا: “تین سو سرخ اونٹھنیاں اور پانچ سو بکریاں-”ان سے کہا گیا: “تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے-”انہوں نے جواب دیا: “نہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے-” 6 Quote
jannat malik 2,205 Posted February 19, 2017 Posted February 19, 2017 V. Nyc sharing 0 Quote 💖 Jannat Malik – Posts & FundayForum Featured Links 🌸 Jannat Malik Content 📱 WhatsApp Status Love & Sad 💔 عشق میری زیست کا حاصل 🌹 اردو Blog Entry 🖋️ Urdu Poetry Topic 🌍 Life Beyond Life ☪️ جنت کہاں ہے؟ 📌 FundayForum Community Highlights 📢 Announcements 🏆 Member Ranking / Leaderboard 👨💼 Staff Team 📜 Rules & Terms 🔒 Privacy Policy 📝 Blogs Hub ⚙️ IPS Help & Tutorials
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.