ROHAAN🚀 Posted February 17, 2019 Posted February 17, 2019 آؤ ذکر کریں آؤ ذکر کریں کچھ لمحوں کا اک چائے پیئں' اک چائے جيئں اک مگ ھو بھاپ اُڑاتا ھوااک مگ ھو ساتھ نبھاتا سا کچھ مدھم سى سرگوشی میں بس ھوا کى آہٹ آتى ھو کچھ تم چپ ھو کچھ میں نہ کہوں بس ھم تم ھوں دو مگ شگ ھوں کچھ دھواں دھواں سا اٹھتا ھو اور سامنے رکھے عشق کے مگ يعنى چائے کے مگ اک گھونٹ بھریں دو سانس رکيں پل دو پل میں صدياں گزریں آؤ ذکر کریں آؤ چائے پیئں میری چائے میں تیرتے پتى کے کچھ دانے شانے سير پہ ھوں تیرى چائے میں ميٹھا رقص پہ ھو میری چائے کو تیرى نٹھ کھٹ سے تھوڑا دور رکھوں حل چل نہ ھو گڑ بڑ نہ ھو تیرى چائے کو اتنى خبر بھى ھو میری چائے کو میٹھا پسند نہیں تیرى چائے کا رنگ تھوڑا گہرا ہے تھوڑا ٹھہرا ہے میری چائے کا رنگ بڑا گدلا سا کچھ گاڑھا سا تھوڑا کڑوا سا میں سپ سپ کر کے جان بھروں تم گھونٹ گھونٹ میں ختم کرو ديکھو صبر کرو يہ چائے ھے... کونسا گھڑياں ہیں؟ کہ ختم کرو... تھوڑا صبر کرو چلو چھوڑو اب یہ نوک جھونک باتیں شاتيں کہيں تھک نہ جائیں خاموشى کى زباں میں بول کے ھم اور چائے آؤ چائے پیئں آؤ ذکر کریں کچھ دیر اس دنیا سے کٹ کر بس اپنی اپنی بات کریں تیرى گمشدگی مجھے راس نہیں آؤ اک دوجے میں سو جائیں آؤ چائے پیئں اور کھو جائیں کوئی رقص ھو بسمل بسمل سا کوئی تال بجے،،،کسى ساز پہ ھم دو چائے کے آخرى گھونٹ بھریں صدياں جى ليں دنیا بھوليں آؤ چائے پیئں 2
waqas dar⚙ Posted February 18, 2019 Posted February 18, 2019 بِکھرتا جِسم مِری جاں کتاب کیا ہوگا؟ تُمہارے نام سے اب انتساب کیا ہوگا؟ تُم اپنی نیند بھرے شہر میں تلاش کرو جو آنکھ راکھ ہوئی اُس میں خواب کیا ہوگا؟ وہ میری تُہمتیں اپنے بدن پہ کیوں اُوڑھے مِرے گناہ کا اُس کو ثواب کیا ہوگا؟ ہوا میں اُس کی مسافت,زمیں پہ میرا سفر وہ شہسوار میرا ہمرکاب کیا ہوگا؟ اُسے گنوا کے میں اب کِس کے خَدوخال پڑھوں اب اُس سے بڑھ کے مرا انتخاب کیا ہوگا؟ 3
Sahrish Dar⚙ Posted February 20, 2019 Posted February 20, 2019 خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاوْ یارو ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے 2
jannat malik👑 Posted February 20, 2019 Posted February 20, 2019 تجھے کیا کہیں میرے مہرباں کہ گئے دنوں کی سنگتیں.. ان بارشوں میں بہہ گئی تیری یاد صرف رہ گئی 1
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now