👀 You are watching:
Jump to content
👉 Click here to explore Remote Jobs, Work From Home & Global News – USA 🇺🇸 | UK 🇬🇧 | Canada 🇨🇦 | Pakistan 🇵🇰 ×
🚫 Guest Access Notice ×

کچھ الفاظ بے معنی سے


 

کچھ الفاظ بے معنی سے

انسان کی زندگی سے یہی سیکھا ہے جو چیز ملتی ہے وہ کھو ہی جاتی ہی بچپن ملا جوانی نے چھین لیا، جوانی ملی بڑھاپے نے چھین لی، کھونا کھونا بس کھونا انسان کو ملتا بہت کچھ ہے مگر ہم اس کی گنتی کرتے ہیں جو چھن جائے ایک دن ایسا آئے گا کہ موت زندگی ہی چھین لے گی اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے
زندگی گزارتے بہت سے لوگ ملتے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو رگوں میں بس جاتے ہیں انسان کی عادتوں میں بس جاتے ہیں جن سے جب ہم بچھڑتے ہیں یوں لگتا ہے جیسے کسی نے دل میں باہر سے ہاتھ ڈالا ہو اور پورا دل مٹھی میں لے کر کھینچ لیا ہو ایسے لگتا ہے جیسے کسی نے رسی کا پھندہ اچانک ہی گلے میں ڈالا ہو اور ایک جھٹکے سے روح نکال لی ہو جس پہ بندہ چیخ بھی نہ پایا ہو یوں لگتا ہے جیسے کائنات میں کچھ رہا ہی نہ ہو لیکن انسان پھر بھی جیتا ہے کن کیلیے گھر والوں کیلیے بظاہر تو جیتا جاگتا انسان ہوتا ہے لیکن اندر سے وہ مردہ ہو چکا ہوتا ہے تب اسے ایک ایسے شخص کی تلاش ہوتی ہے جو اس کے باطن میں شور مچاتے کہرام کو سنے پر اس دنیا میں اسے ایسا کوئی ملتا بھی ہے تو صرف اپنے مقصد کیلیے خود اس کے درد پہ مرحم لگاتا ہے کچھ پل لیکن جب اسکا مطلب پورا ہو جائے تو وہ یوں اجنبی بن جاتا ہے جیسے کبھی واسطہ ہی نہ پڑا ہو تب وہ ٹوٹا ہوا شخص یہ دیکھ کر کہ اس کی تکلیفوں سے بھی کوئی کھیل گیا ہے تو وہ مکمل ٹوٹ جاتا ہے تب اس کے ظاہر سے نہیں باطن سے چیخیں نکلتی ہیں پر اس وقت بھی وہ اکیلا ہی ہوتا ہے ضبط کرنے کی گنجائش ہی نہیں رہتی پھر وہ روتا ہے کہ آنسوؤں کا سیلاب آ جاتا ہے چیخیں سات آسمانوں کو چیرتی ہیں تب جتنا بھی بڑا مرد ہو ریت کے کچے مکان کی طرح گر جاتا ہے تبھی اس انسان کا انسانیت سے اعتبار اٹھ جاتا ہے رشتوں کی طمانیت کہیں پیچھے رہ جاتی ہے پھر کوئی جتنا بھی چاھے اسکو دوبارہ نہیں جوڑ سکتا میں اختلاف رکھتی ہوں اس انسان سے جو کہتا ہے وقت ہر زخم کا مرہم ہوتا ہے

 

 

FB_IMG_1540626858736.jpg

0 Comments


Recommended Comments

There are no comments to display.

Join the conversation

You are posting as a guest. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.

Guest
Add a comment...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.



×
×
  • Create New...