Search the Community
Showing results for tags 'دیتے'.
The search index is currently processing. Current results may not be complete.
-
دوست کیا خوب وفاوں کا صلہ دیتے ہیں ہر موڑ پر اک زخم نیا دیتے ہیں تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی لوگ صدیوں کی رفاقت کو بھلا دیتے ہیں کیسے ممکن ہے کہ دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست آگ لگتی ہے تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ "تابش" وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں دوست کیا خوب وفاوں کا صلہ دیتے ہیں
-
دیار غیر میں کیسے تجھے سدا دیتے تو مل بھی جاتا تو آخر تجھے گنوا دیتے تمہی نے نہ سنایا اپنا دکھ ورنہ دعا وہ دیتے کہ آسماں ہلا دیتے وہ تیرا غم تھا کہ تاثیر میرے لہجے کی کہ جسے حال سناتے اُسے رولا دیتے ہمیں یہ زعم تھا کہ اب کہ وہ پکاریں گے انہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیتے تمھیں بھلانا اول تو دسترس میں نہیں گر اختیار میں ہوتا تو کیا بھلا دیتے؟ سماعتوں کو میں تاعمر کوستا رہا وصی وہ کچھ نہ کہتے مگر لب تو ہلا دیتے وصی شاہ