Aks e Khushbu🛡 Posted July 11, 2016 Posted July 11, 2016 دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں، اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم ساگر ہو یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں 2
waqas dar⚙ Posted July 11, 2016 Posted July 11, 2016 wahhhhhhhhhhhhhh oooo teri khair awalaaaaaaaaaaaaaaaaaaa nahi teri joooor koi zaberdast appaaa
Recommended Posts
Create an account or sign in to comment
You need to be a member in order to leave a comment
Create an account
Sign up for a new account in our community. It's easy!
Register a new accountSign in
Already have an account? Sign in here.
Sign In Now