Aks e Khushbu🛡 11 Posted July 11, 2016 Posted July 11, 2016 دل ہجر کے درد سے بوجھل ہے، اب آن ملو تو بہتر ہو اس بات سے ہم کو کیا مطلب، یہ کیسے ہو، یہ کیونکر ہو اک بھیک کے دونوں کاسے ہیں، اک پیاس کے دونوں پیاسے ہیں ہم کھیتی ہیں، تم بادل ہو، ہم ندیا ہیں تم ساگر ہو یہ دل ہے کہ جلتے سینے میں، اک درد کا پھوڑا الہڑ سا نہ گپت رہے، نہ پھوٹ بہے، کوئی مرہم ہو، کوئی نشتر ہو ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں، تم چڑھتی رات کی چندرما ہم جاتے ہیں، تم آتے ہو، پھر میل کی صورت کیونکر ہو اب حسن کا رتبہ عالی ہے، اب حسن سے صحرا خالی ہے چل بستی میں بنجارہ بن، چل نگری میں سوداگر ہو وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں، وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں، جب دکھ کا سورج سر پر ہو اب انشاء جی کو بلانا کیا، اب پیار کے دیپ جلانا کیا جب دھوپ اور چھایا ایک سے ہوں، جب دن اور رات برابر ہوں 2 Quote
Waqas Dar 7,036 Posted July 11, 2016 Posted July 11, 2016 wahhhhhhhhhhhhhh oooo teri khair awalaaaaaaaaaaaaaaaaaaa nahi teri joooor koi zaberdast appaaa 0 Quote ⚡ Quick Access & Member Actions 📝 Create Account / Register 🔐 Member Login 🔍 Search Everything 🔥 Activity Feed (Live Updates) 🏠 Go to Portal Home 📩 Contact Admin Support ❓ Help & Support Center 🏆 Community Leaderboard 👨💼 Forum Staff Team 📜 Terms & Rules 🔒 Privacy Policy 📢 Forum Announcements
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.