Jump to content

Recommended Posts

Posted

'' ہر اِنسان کے ساتھ ایک محافظ ہوتا ہے ''
مروی ہے کہ حضرت آدم علیہ السّلام نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی:
'' اے میرے پروردِگار عزوَجل! تُو نے مجھ پر ابلیس کو مُسلّط کر دیا،میں تیری مدد کے بغیر اس پر قابو نہیں پا سکتا۔ ''
اللّہ عزوَجل نے اِرشاد فرمایا:
'' میں تیری اولاد کے ہر ہر فرد کے ساتھ ایک محافظ پیدا کروں گا جو اسے شیطان اور دیگر بُرے ساتھیوں سے بچائے گا۔ ''
حضرت آدم علیہ السّلام نے عرض کی:
'' اِلٰہی! کچھ مزید عطا فرما۔ ''
اللّہ عزوَجل نے اِرشاد فرمایا:
'' ایک نیکی کا اجر دس گُنا ہو گا اور نیکی میں اضافہ کروں گا اور بُرائی کا گُناہ بُرائی جتنا ہی ہو گا اور بُرائی کو مِٹاؤں گا۔ ''
حضرت آدم علیہ السّلام نے عرض کی:
'' اِلٰہی! مزید عطا فرما۔ ''
اللّہ سبحان و تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا:
'' جب تک رُوح کا جِسم کے ساتھ رِشتہ برقرار رہے گا میں اِنسان کی توبہ قبول کرتا رہوں گا۔ ''
حضرت آدم علیہ السّلام نے عرض کی:
'' اے میرے پروردِگار! اور عطا فرما۔ ''
اللّہ سبحان و تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا:
'' میرے بندّے جو گُناہوں کے سبب اپنے اوپر ظُلم کر بیٹھیں ان سے کہہ دو کہ وہ میری رحمت سے مایوس نہ ہوں،بے شک میں تمام گُناہ بخش دوں گا،بے شک میں بہت مغفرت فرمانے والا ہوں۔ ''
حوالہ جات:-
( رُوح البیان،پارہ 11،ھود،تحت الایۃ:3 ،4/93 )
نام کتاب = ریاض الصّالِحین
صفحہ = 289
مؤلف = اَبُوزَکَرِیّا مُحی الدّین یحیٰی بِن شَرف نَوَوِی رحمتہ اللّہ علیہ
ترجمہ و وضاحت بنام = انوارُالمُتَّقِین شرحُ رِیاضِ الصَّالِحِین المعروف فیضانِ ریاض الصالحین
پیش کش = المدینۃ العلمیۃ ( شعبہ فیضانِ حدیث )

Create an account or sign in to comment

You need to be a member in order to leave a comment

Create an account

Sign up for a new account in our community. It's easy!

Register a new account

Sign in

Already have an account? Sign in here.

Sign In Now
  • Recently Browsing   0 members

    • No registered users viewing this page.
  • Forum Statistics

    2.6k
    Total Topics
    9.8k
    Total Posts
×
×
  • Create New...

Important Information

By using this site, you agree to our Terms of Use.