Zarnish Ali 7,894 Posted February 20, 2017 Posted February 20, 2017 فقیرانہ آئے صدا کرچلے میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے جو تجھ بِن نہ جینے کو کہتے تھے ہم سو اُس عہد کو اب وفا کر چلے شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی کہ مقدور تک تو دوا کر چلے وہ کیا چیز ہے آہ جس کے لیے ہر اک چیز سے دل اُٹھا کر چلے کوئی ناامیدانہ کرتے نگاہ سو تم ہم سے منہ بھی چُھپا کر چلے بہت آرزو تھی گلی کی تری سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا ہمیں آپ سے بھی جدا کر چلے جبیں سجدہ کرتے ہی کرتے گئی حقِ بندگی ہم ادا کر چلے پرستش کی یاں تک کہ اے بُت تجھے نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے نہ دیکھا غمِ دوستاں شکر ہے ہمیں داغ اپنا دکھا کر چلے گئی عمر در بندِ فکرِ غزل سو یہ کام ایسا بڑا کر چلے کہیں کیا جو پوچھے کوئی ہم سے میر جہاں میں تم آئے تھے کیا کر چلے شاعر میر تقی میر 1 Quote
Recommended Posts
Join the conversation
You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.
Note: Your post will require moderator approval before it will be visible.